Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

شمالی کوریا کرپٹو کرنسی چرا کر میزائل پروگرام کی فنڈنگ کررہا ہے، اقوام متحدہ

By Akhtar Rasool
فروری 7, 2022 2 Min Read
0

نیویارک – اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ شمالی کوریا نے سائبر حملے کر کے کروڑوں ڈالر کی کرپٹو کرنسی چوری کر لی ہے اور عالمی پابندیوں کے باوجود اپنے جوہری اور میزائل پروگرام مسلسل جاری رکھا ہوا ہے

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ہتھیاروں کے پروگرام کی وجہ سے شمالی کوریا سنگین پابندیوں کی زد میں ہے اور اس کے کوئلہ، لوہا، تانبا، ٹیکسٹائل، سمندری کھانے اور دیگر اشیا برآمد کرنے پر پابندی ہے

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2020ع سے 2021ع کے وسط تک سائبر حملوں میں شمالی کوریا نے پانچ کروڑ ڈالر کی کرپٹو کرنسی چوری کر لی اور اس رقم کو جوہری اور میزائل پروگرام کی فنڈنگ کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے

اقوام متحدہ کی پابندیاں عائد کرنے والی کمیٹی کی جانب سے جمعہ کو جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ سائبر حملے شمالی امریکا، یورپ اور ایشیا کی کرپٹو ایکسچینجوں پر کیے گئے

یاد رہے کہ اس سے قبل 2019ع میں شائع اقوام متحدہ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ شمالی کوریا نے سائبر حملوں کے ذریعے دو ارب ڈالر سے زائد کی رقم چوری کر کے اس رقم سے تباہ کن ہتھیاروں پر سرمایہ کاری کی

گوکہ پچھلے سال کوئی جوہری ہتھیاروں کا تجربہ یا بیلسٹک میزائلوں کے لانچ کی اطلاع نہیں ملی تھی، لیکن مبینہ طور پر شمالی کوریا نے جوہری فزائل مواد کی تیاری کی اپنی صلاحیت کو فروغ دیا ہے

اس رپورٹ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پندرہ اراکین کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے

رپورٹ میں کہا گیا کہ شمالی کوریا کے جوہری اور بیلسٹک میزائل کے بنیادی ڈھانچے کی دیکھ بھال اور ترویج جاری رہی اور شمالی کوریا نے سائبر ذرائع اور مشترکہ سائنسی تحقیق سمیت بیرون ملک ان پروگراموں کے لیے مواد، ٹیکنالوجی اور معلومات کی تلاش جاری رکھی ہوئی ہے

اقوام متحدہ کے ماہرین نے پچھلے سال غیر قانونی ریفائنڈ پیٹرولیم کی درآمدات میں تیزی سے اضافہ نوٹ کیا تھا، لیکن یہ اضافہ بھی پچھلے سالوں کے مقابلے میں نسبتاً کم تھا

جہاں مغربی ممالک مسلسل شمالی کوریا پر مزید دباؤ ڈال رہے ہیں، وہیں چین اور روس نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پابندیوں میں نرمی کا مطالبہ کیا ہے اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کے ساتھ معاملات کرتے ہوئے لچک کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے

واضح رہے کہ شمالی کوریا نے جنوری میں اپنے ہتھیاروں کے سات تجربات کیے تھے، جس میں ایک ایسا تجربہ بھی کیا گیا تھا جو 2017ع کے بعد سب سے طاقتور میزائل تجربہ تھا.

Tags:

AmericaCrypto CurrencyNorth Korea
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

وٹامن ڈی کی کمی اور کووڈ کی سنگین پیچیدگیوں کے درمیان تعلق دریافت

Next

ویکسین کے خلاف احتجاج، حالات قابو سے باہر، کینیڈین دارالحکومت میں ایمرجنسی نافذ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme