Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

شوگر ملوں نے مل کر عوام سے 140 ارب روپے لوٹے، عمران خان 

By Akhtar Rasool
اپریل 15, 2021 2 Min Read
0
وزیراعظم عمران خان نے سرگودھا میں کم لاگت گھروں کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا، اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ طاقتور کو قانون کے کٹہرے میں لانے سے حالات بہتر ہوئے، انہوں نے چند روز میں وفاقی کابینہ میں دو تین تبدیلیاں کرنے کا بھی عندیہ دیا
جہانگیر ترین سے متعلق سوال کے جواب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شوگر مافیا سے متعلق ایف آئی اے کی تحقیقات میں خوفناک چیزیں سامنے آئی ہیں، سوا سال میں اچانک چینی کی قیمت 26 روپے اوپر چلی گئی، ساٹھ ستر شوگر ملوں کی جیبوں میں 140 ارب روپے چلے گئے، میں کیا کرتا انہوں نے کارٹل بنا کر عوام کو لوٹا ہے، عوام کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے
وزیراعظم نے کہا کہ جہانگیر ترین کے ہم خیال ارکان اسمبلی کی بات سننے کے لیے تیار ہوں اور کسی کو تحفظات ہو تو بات کر سکتا ہوں لیکن یہ نہیں ہوسکتا کہ غریب اور امیر کے لیے الگ الگ قانون ہو، جن لوگوں نے اربوں روپے کرپشن کی ان کے شواہد موجود تھے، ملک میں بڑے بڑے فراڈ تو بڑے لوگ کرتے ہیں
عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں کبھی کمزور طبقے کے بارے میں سوچا ہی نہیں گیا ، معاشرہ سزا نہیں دے گا تو کوئی فائدہ نہیں ہوگا ، مدینہ کی ریاست بننے سے قبل حالات خراب تھے، طاقتور کو قانون کے کٹہرے میں لایا گیا تو حالات بہتر ہوئے، ملک میں مہنگائی ایک بڑے مسئلے کی چھوٹی وجہ ہے، رمضان پیکیج خود مانیٹر کر رہا ہوں
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے سرگودھا میں کم لاگت گھروں کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کو منصوبے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار عام آدمی کو اپنا گھر مل رہا ہے، یہ منصوبہ ان لوگوں کے لئے ہے جو اپنا گھر نہیں بنا سکتے
وزیراعظم  کا کہنا تھا کہ دس ہزار ماہانہ قسط پر دس سال میں گھر اپنا ہوجائے گا، اگر قسط پانچ ہزار کردیں تو بیس سال میں گھر آپ کا ہوجائے گا، سال کے آخر تک پنجاب کی تمام تحصیلوں میں ہاؤسنگ منصوبے شروع ہوجائیں گے، کنسٹرکشن سے ملک میں معاشی انقلاب آنے والا ہے
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ کراچی کے چالیس فیصد لوگ کچی آبادی میں رہتے ہیں کیونکہ ان کے لیے کبھی گھر بنے ہی نہیں، کچی آبادی میں نہ مالکانہ حقوق ہیں اور نہ ہی سہولتیں ہیں، جب تک قانون نہیں تھا بینک قرض دینے کو تیار نہیں تھے، بینکوں کو چھوٹے لوگوں کو قرضے دینے کی عادت نہیں تھی، ہمیں دو سال عدالت سے قانون پاس کرانے میں لگے.
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

یٹرول سستا ہونے کا امکان

Next

مجھ پر قیامت کی وجہ فیض آباد دھرنا فیصلہ ہے، فائز عیسٰی. جج نے فائز عیسٰی کو جھاڑ پلا دی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme