Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

شوگر کی بیماری تیزی سے کیوں پھیل رہی ہے؟ دلچسپ وجہ سامنے آگئی

By Akhtar Rasool
اپریل 30, 2022 2 Min Read
0

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی شوگر ٹائپ-2 کے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے، طبی ماہرین نے اس کی ایک بڑی وجہ دریافت کرلی ہے، جو قدرے دلچسپ بھی ہے

درحقیقت فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹس کے قریب رہائش ذیابیطس ٹائپ-2 سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

یہ دعویٰ برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا، جس کے نتائج طبی جریدے پلوس میڈیسین میں شائع ہوئے

امپرئیل کالج بزنس اسکول کی تحقیق میں بتایا گیا کہ ہمارے ارگرد کا غذائی ماحول خوراک کے انتخاب اور موٹاپے پر اثر انداز ہوتا ہے، مگر اس سے پہلے ترقی پذیر ممالک میں اس تعلق پر زیادہ کام نہیں ہوا

اسی مقصد کے لیے محققین نے جنوبی ایشیا کے مختلف ممالک میں کے رہائشیوں کی غذا اور ذیابیطس یا بلڈ شوگر ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ کسی فرد کے گھر کے قریب فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹس کی تعداد زیادہ ہونے پر ذیابیطس کی تشخیص کا امکان آٹھ فیصد تک بڑھ جاتا ہے

تحقیق کے مطابق گھر کے پاس ایک فاسٹ فوڈ مرکز ہونے پر بھی بلڈ گلوکوز میں اوسطا 2.14 ایم جی/ ڈی ایل اضافہ ہوجاتا ہے۔

تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ خواتین اور زیادہ کمانے والے افراد میں ہائی بلڈ شوگر کا امکان زیادہ ہوتا ہے

محققین نے تسلیم کیا کہ تحقیق کافی حد تک محدود تھی جیسے ذیابیطس کے خود رپورٹ کیے گئے ڈیٹا پر انحصار کیا گیا

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ نتائج کی تصدیق کے ساتھ یہ معلوم ہوسکے کہ غذائی ماحول کس حد تک لوگوں کی خوراک اور صحت پر اثرانداز ہوتا ہے

ان کا کہنا تھا کہ نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ اس طرح کے ماحول کو ہدف بنانا ذیابیطس کی روک تھام میں مؤثر ہوسکتا ہے، مگر اس حوالے سے مخصوص طریقوں کی ضرورت ہوگی

انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی ایشیا میں ہر گیارہ میں سے ایک بالغ فرد ذیابیطس سے متاثر ہے اور وہاں ہر سال سات لاکھ سینتالیس ہزار اموات ہورہی ہیں، جن کی روک تھام کی جاسکتی ہے

محققین نے کہا کہ ہماری تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ گھر کے قریب ایک فاسٹ فوڈ مرکز بھی ذیابیطس کی تشخیص کا امکان 16 فیصد تک بڑھا دیتا ہے.

Tags:

DiabetesFast FoodPakistanReason Diabetes
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

مئی کے آخری ہفتے میں اسلام آباد مارچ کی کال دیں گے، عمران خان

Next

آٹھ بلوچ طلبا کو غازی یونیورسٹی سے نکالنے کی وجہ کیا ہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme