Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

شہزادہ ہیری کا سوتیلی ماں کامیلا پر ذاتی گفتگو لیک کرنے کا الزام

By Akhtar Rasool
جنوری 11, 2023 3 Min Read
0

برطانیہ کے شہزادہ ہیری نے اپنی سوتیلی ماں کامیلا پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے اپنی ساکھ کو بہتر بنانے کے لیے میڈیا میں ذاتی گفتگو لیک کی۔ ان کے بقول کامیلا نے ایسا صرف اپنی ساکھ کو بہتر بنانے کے لیے کیا

شہزادہ ہیری کی جانب سے کامیلا پر لگایا گیا یہ الزام ان کئی دعوؤں میں سے ایک ہے، جو انہوں نے اپنی سوانح عمری ’اسپیئر‘ کی پروموشن کے سلسلے میں اتوار اور پیر کو دیے گئے انٹرویوز میں کیے۔ ان انٹرویوز میں انہوں نے شاہی خاندان کے ارکان پر ٹیبلائڈز میں اپنی بہتر کوریج کے لیے برطانوی پریس کے ساتھ گٹھ جوڑ کا الزام لگایا ہے

شہزادہ ہیری نے خاص طور پر کامیلا کا ذکر کرتے ہوئے کہا ”کامیلا نے چارلس سوئم کے ساتھ ایک طویل عرصے تک چلنے والے معاشقے کے بعد برطانوی عوام میں اپنی ساکھ کی بحالی کے لیے کوششیں کیں اور اسی لیے برطانوی پریس سے تعلقات استوار کیے، جس کی وجہ سے وہ خطرناک ہو گئیں“

انہوں نے کہا ”کامیلا کے پریس سے تعلقات بڑھانے کے دوران انفارمیشن کے تبادلے کی خواہش دونوں طرف تھی۔“

واضح رہے کہ کامیلا اس وقت برطانیہ کے بادشاہ کنگ چارلس سوئم کی شریک حیات ہونے کے ناطے کوئین کنسورٹ کے عہدے پر فائز ہیں، جس سے مراد حکمران بادشاہ کی ملکہ ہے

ہیری کے کامیلا پر الزامات کو اگر چارلس اور شہزادی ڈیانا کی علحیدگی کے تناظر میں دیکھا جائے تو معاملے کی نزاکت واضح ہو جاتی ہے۔ ڈیانا نے ایک موقع پر کامیلا کو اپنی اور چارلس کی شادی میں تیسرا فرد کہا تھا۔ کامیلا کو اسی بنیاد پر برطانوی عوام کے منفی رویے کا سامنا بھی رہا ہے، لیکن اپنے فلاحی کاموں کے ذریعے انہوں نے اب عوامی سطح پر پذیرائی حاصل کر لی ہے

اپنی کتاب میں کامیلا کا ذکر کرتے ہوئے شہزادہ ہیری نے کہا ہے ”میں اپنی سوتیلی ماں کے حوالے سے ملے جلے جذبات رکھتا ہوں۔ میں پھر بھی چاہتا ہوں کہ میرے والد خوش رہیں۔ یہ مضحکہ خیز ہے لیکن میں یہ بھی چاہتا ہوں کہ کامیلا خوش رہیں۔ اگر وہ خوش رہیں گی تو شاید کم خطرناک ہوں“

اپنے حالیہ انٹرویوز میں شہزادہ ہیری نے میڈیا پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کو اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کو جو مسائل درپیش ہیں، وہ میڈیا کی وجہ سے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میڈیا کوریج ہی ان کے اور ان کے بھائی شہزادہ ولیم اور بھابھی شہزادی کیٹ کے درمیان اختلاف کا باعث بنی

گڈ مارننگ امریکہ کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران شہزادہ ہیری نے شکوہ کرتے ہوئے کہا ”میڈیا نے ہمیشہ ہمیں ایک دوسرے کے مد مقابل دکھایا۔ کیٹ اور میگھن کو بھی ایک دوسرے کے حریف کے طور پر پیش کیا گیا“

ان انٹرویوز میں ہیری نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ شاہی خاندان میں ان کی اولاد کی رنگت کے حوالے سے تشویش پائی جاتی تھی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ہیری نے یہ دعویٰ اوپرا ونفری کو2021ع میں دیے گئے ایک انٹرویو میں بھی کیا تھا، تاہم اب تک انہوں نے تشویش کا اظہار کرنے والے شاہی خاندان کے ممبر کے نام کا انکشاف نہیں کیا ہے

اپنے حالیہ انٹرویوز میں ہیری نے اس بات پر زور دیا کہ ان کے خاندان میں تعصب نہیں ہے، لیکن انہوں نے اس تشویش کو غیرارادی جانبداری قرار دیا

سی۔بی۔ایس سے بات کرتے ہوئے انہوں دعوی کیا کہ شاہی خاندان میں ان کے خلاف جانبدارانہ رویہ غالباً میگھن سے ان کی شادی سے پہلے اپنا لیا گیا تھا۔ اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ شاہی خاندان کے معیار کو بہت اعلی قرار دیا جاتا ہے اور اس خاندان کو ابھی مزید سیکھنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ اس مسئلے کا حصہ بنے کے بجائے اس کے حل کا حصہ بنیں

شاہی خاندن کی جانب سے ہیری کے بیانات پر فی الحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

Tags:

catherine princess of walesduchess of sussexduke of sussexFreedom of Expressionprince and princess of walesprince charlesPrince Harryprince harry 60 minutesprince harry and meghan markleprince harry anderson cooperprince harry bookprince harry interviewprince harry itvprince harry memoirprince harry memoir leakedprince harry prince williamprince harry spareprince of walesprince williamprince william attacked harry
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ہیری کی کتاب سے برطانیہ کے شاہی خاندان کو ’مزید شرمندگی‘ کا خدشہ

Next

چھ سالہ بچے کی جانب سے ٹیچر کو گولی مارنے کا معاملہ: ذمہ دار کون؟ امریکہ میں قانونی بحث چھڑ گئی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme