Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

صدر مارکیٹ میں آتشزدگی سے متاثرہ تاجروں میں ساڑھے 44 کروڑ روپے تقسیم

By Akhtar Rasool
اپریل 23, 2022 3 Min Read
0

عیدالفطر کی آمد سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عبداللہ ہارون روڈ پر واقع صدر کوآپریٹو مارکیٹ اور وکٹوریہ شاپنگ سینٹر کے 350 تاجروں میں المناک واقعے کے ٹھیک 5 ماہ بعد 44 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد معاوضے کے چیک تقسیم کیے ہیں

نومبر 2021 میں ایک ہفتے کے دوران آتشزدگی کے 2 واقعات میں سینکڑوں دکانیں جل کر خاکستر ہو گئی تھیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ ایک تقریب میں کوآپریٹو اور وکٹوریہ مارکیٹوں کے آتشزدگی سے متاثرہ دکانداروں میں 44 کروڑ 50 لاکھ روپے کے معاوضے کے چیک تقسیم کیے تاکہ وہ اپنی کاروباری سرگرمیاں بالخصوص رمضان کے عروج کے موسم میں دوبارہ شروع کر سکیں۔

تقریب میں صوبائی وزرا، چیف سیکریٹری اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے سینئر افسران بشمول محمد ادریس، زبیر موتی والا، اے کیو خالد اور متاثرہ دکانداروں نے شرکت کی

ایک جائزے کے مطابق کوآپریٹو مارکیٹ اور وکٹوریہ مارکیٹ میں لگنے والی آگ نے 500 سے زائد کاروباروں کو تباہ کر دیا تھا۔

اس وقت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کی وفاقی حکومت اور کراچی سے اس کے اراکین اسمبلی نے کوآپریٹو مارکیٹ کی بحالی کا بیڑہ اٹھایا اور جنوری 2022 میں انہوں نے تزئین و آرائش کے بعد دکانوں کی چابیاں کوآپریٹو مارکیٹ کے تقریباً 500 تاجروں کو سونپ دیں۔

دوسری جانب سندھ کی صوبائی حکومت نے وزیر کوآپریٹو جام اکرام دھاریجو کی سربراہی میں ایک کمیٹی کراچی ایفیکٹڈ ریلیف کمیٹی تشکیل دی تھی

کمیٹی نے وکٹوریہ شاپنگ سینٹر کے دعوؤں کا جائزہ لیا جہاں 20 دکانیں متاثر ہوئیں اور صدر کوآپریٹو مارکیٹ جہاں 338 دکانیں جل گئیں اور دونوں مارکیٹوں کے لیے بالترتیب 5 کروڑ 25 لاکھ روپے اور 39 کروڑ 27 لاکھ روپے کے معاوضے کی سفارش کی۔

وزیراعلیٰ نے بالآخر رقم کی منظوری دے دی اور متاثرہ دکانداروں میں معاوضے کے چیک حوالے کر دیے تاکہ وہ اپنا کاروبار دوبارہ شروع کر سکیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ وہ کوآپریٹو مارکیٹ اور وکٹوریہ کی عمارت میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات کی خبر سن کر واقعی صدمے اور گہرے دکھ میں مبتلا ہیں جس میں تمام دکانیں مکمل طور پر تباہ اور راکھ میں ڈھل گئیں جس سے دکانداروں کو بے پناہ مالی نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ بزنس مین گروپ کے چیئرمین زبیر موتی والا اور کے سی سی آئی نے بروقت ان سے رابطہ کیا اور تباہی کی تمام تفصیلات بتائیں اور اس آگ سے متاثرہ دکانداروں کے لیے معاوضے کا مطالبہ کیا

انہوں نے کہا کہ نقصانات کی نوعیت کا بخوبی جائزہ لینے کے بعد سندھ حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے پریشان حال دکانداروں کی مکمل مالی امداد کرکے ان کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ سندھ حکومت نے مشکل وقت میں تاجر برادری کا ساتھ دیا ہو، اس سے قبل 2009 میں بولٹن مارکیٹ میں آگ لگنے کے واقعے کے وقت بھی ہماری حکومت نے تمام متاثرین کو مناسب معاوضہ فراہم کیا تھا۔

وزیراعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ فائر سیفٹی کے مناسب آلات لگا کر آگ لگنے کے ایسے واقعات کو روکا جائے گا۔

انہوں نے تاجر برادری پر بھی زور دیا کہ وہ مارکیٹوں میں فائر سیفٹی کا مطلوبہ میکانزم اور آلات نصب کریں اور ایسے کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو دوبارہ رونما ہونے سے بچانے کے لیے سول بائی لاز کا خیال رکھیں

Tags:

Cooperative MarketFire in Saddar Market KarachiKarachiVictoria Market
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کمشنر کراچی کی قیمتوں کی جانچ پڑتال کی مہم ناکام ،سرکاری نرخوں کی مسلسل خلاف ورزی جاری

Next

حکومت پٹرول سبسڈی کم کرنے کی آئی ایم ایف شرائط سے متفق

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme