Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

صرف 340 گرام وزنی جیبی الٹراساؤنڈ نظام

By Akhtar Rasool
دسمبر 18, 2020 2 Min Read
0

آپ نے عام طور پر جو الٹراساؤنڈ مشینیں دیکھی ہونگی، آپ نے یقیناً انہیں بہت بھاری، بڑا اور پیچیدہ ہی پایا ہوگا۔ ان کا دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ انہیں چلانے کے لیے ماہر عملے کی ضرورت ہوتی ہے لیکن اچھی خبر یہ ہے کہ اب یہ تمام مسائل حل کر دہے گئے ہیں

اسٹینفرڈ یونیورسٹی نے الٹرا ساؤنڈ جیسے اہم طبی تشخیصی آلے کو سکیڑ کر اتنا چھوٹا کر دیا ہے کہ اس کا وزن صرف 340 گرام رہ گیا ہے اور یہ ہمارے لباس کی جیب میں بآسانی سما سکتا ہے، یعنی اب الٹراساؤنڈ کی بھاری بھرکم مشین ایک جیبی آلے میں تبدیل ہو گئی ہے، جس کا ڈسپلے ہمارا اسمارٹ فون ہے، جو ایک ایپ یا وائی فائی سے جڑا ہوتا ہے۔

یہ آلہ ’ویو پروب‘ نامی کمپنی نے تیار کیا ہے، جس کے سربراہ امین نیکوزادے ہیں۔ امین نے دستی یا جیبی الٹراساؤنڈ بنانے کے کام آغاز اس وقت کیا تھا، جب وہ پی ایچ ڈی تحقیق کے سلسلے میں اسٹینفرڈ میں برقی انجینیئرنگ کے طالبعلم تھے

یہ چھوٹا سا آلہ پیزوالیکٹرک ٹرانسڈیوسر کی بنیاد پر کام کرتا ہے۔ اس کا دستہ سلیکن سے بنا ہے اور چارگھںٹے میں مکمل چارج ہوجانے والی بیٹری سے چلتا ہے۔ ایک مرتبہ چارج ہونے پر یہ ایک گھنٹے تک اسکیننگ کرسکتا ہے۔ ویوپروب مکمل طور پر واٹرپروف ہے بشرطیکہ کہ اسے نصف گھنٹے تک ایک میٹر سے زائد گہرائی میں نہ رکھا جائے۔ یہ الٹراساؤنڈ کو مائعات سے جراثیم کش بنانے کی غمازی کرتا ہے

ویوپروب چار موڈ میں اسکیننگ کرسکتا ہے جن میں پھیپھڑوں، قلب، دھڑ اور گائنی کولوجی اور اوبسٹیٹرکس جیسے اہم امور شامل ہیں۔ لیکن  سیٹنگ آپشن کے ذریعے اسکیننگ کی گہرائی، فوکس اور گین وغیرہ کو بڑھایا اور گھٹایا بھی جا سکتا ہے

دستی الٹراساؤنڈ کھولنے کے بعد اسے کسی بھی اے او ایس یا اینڈروئڈ اسمارٹ فون یا ٹیبلٹ سے منسلک کیا جا سکتا ہے۔ اس طرح یہ فوری طور پر ڈیٹا اسمارٹ فون کے اسکرین پر بھیجتا رہتا ہے

ویو پروب‘ نامی کمپنی کے سربراہ امین نیکوزادے کا کہنا ہے کہ اس اہم ایجاد کو ایسے ماحول میں استعمال کیا جاسکتا ہے جہاں وسائل دستیاب نہیں ہیں اور بجلی غائب ہوتی  ہے۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ اسے آپریٹ کرنے کے لیے کسی ماہر کی ضرورت نہیں ہے، بلکہ کوئی بھی ڈاکٹر اسے ایسے دور دراز علاقوں میں بھی آسانی سے استعمال کر سکتا ہے جہاں الٹراساؤنڈ کی سہولت دستیاب نہیں ہے.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

فصل کو اب زہریلی کیڑے مار ادویہ کے بجائے نینوذرات سے توانا بنائیے!

Next

شناختی کارڈ اب 40 کے بجائے 15دنوں میں اور مفت بنیں گے، وزیر داخلہ شیخ رشید

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme