Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

عالمی دہشت گردی میں بھارت سرِ فہرست ہے، امریکی جریدے فارن پالیسی کی رپورٹ

By Akhtar Rasool
اکتوبر 9, 2020 2 Min Read
0

امریکہ سے شایع ہونے والے موقر جریدے فارن پالیسی نے اپنی تازہ رپورٹ میں لکھا ہے کہ عالمی دہشت گردی میں بھارت سرِ فہرست ہے، لیکن بھارتی دہشت گردی کی کہانی تاریخی طور پر دنیا کی نظروں سے اوجھل رہی ہے

عالمی دہشت گردی کے حوالے سے یہ ایک تہلکہ خیز انکشاف ہے، جس سے مودی کا بھارت  بے نقاب ہو گیا ہے. جریدے نے رپورٹ میں عالمی دہشت گردی میں بھارت کو سرِ فہرست کہتے ہوئے لکھا ہے کہ ہندوستان کے دہشت گرد گروپوں کےنیٹ ورکس سے روابط، سر پرستی اور ملوث ہونے کے واضح ثبوت ہیں

امریکی جریدے فارن پالیسی نے داعش اور بھارتی شہریوں کے روابط دُنیا کے سامنے رکھتے ہوئے اس گٹھ جوڑ کو عالمی اور علاقائی خطرہ قرار دیا ہے، اور کہا ہے کہ بھارتی دہشت گردی کی کہانی تاریخی طور پر دنیا کی نظروں سے اوجھل رہی، اس کی انتہا پسند پالیسی ایک تباہ کن خطرہ ہے، اور اگر اس کا نوٹس نہ لیا گیا تو دنیا کو اس کے دور رس اثرات بھگتنے ہونگے

جریدے نے بتایا ہے کہ داعش کے جلال آباد اور افغانستان میں اگست میں جیل پر حملے نے اس اُبھرتے خطرے کو بڑھاوا دیا

جریدے کے مطابق مختلف ممالک اور علاقوں میں دہشت گردی کے حملوں اور نئی لہر میں بھارتی شہریوں کی شمولیت ایک نیا موڑ لے رہی ہے، بھارت میں مُودی نے ہندو نیشنل ازم کو فروغ دیا ہے جس سے انتہا پسندی میں اضافہ ہوا ہے، اس کے نتیجے میں خطرہ ہے کہ زیادہ ہندوستانی شہری علاقائی اور عالمی دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہوجائیں

رپورٹ کے مطابق داعش کی حالیہ دہشت گرد کارروائیوں خاص طور پر2019ع میں سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر بم دھماکے، 2017ع میں نئے سال کے موقع پر ترکی میں کلب پر حملہ اور 2017ع میں نیو یارک اور اسٹاک ہوم حملے نے دُنیا کو ششدر کر دیا، ان تمام حملوں کی پلاننگ میں بھارتی شہریوں کا ہاتھ انتہائی پریشان کُن ہے

جریدے میں کہا گیا ہے کہ اس سے پہلے بھارتی شہری صرف خطے میں ہی دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں، لیکن اب یہ رجحان تبدیل ہورہا ہے، بھارتی دہشت گردوں نے خاص کر افغانستان اور شام کو بیس بناکر دہشت گردانہ کارروائیوں میں حصہ لیا، کابل میں سکھ گردوارہ پر حملے میں بھی بھارتی دہشت گرد ملوث تھے

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ بھی کیرالہ اور کرناٹکا میں دہشت گرد گروپس کی موجودگی کا انکشاف کر چکا ہے،  اور بھارتی دہشت گردوں نے کشمیر میں مرنے والے اپنے 3 ساتھیوں کا ذکر اپنے جریدے  میں کیا ہے

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ﺍٓﺝ جزیروں ﭘﺮ ﻗﺒﻀﮧ ﮐﺮ ﺭﮨﮯ ﮨﻮ ﮐﻞ ﺷﮩﺮ ﭘﺮ ﻗﺒﻀﮧ ﮐﺮﻟﻮ ﮔﮯ، ﺑﻼﻭﻝ ﺑﮭﭩﻮ

Next

اے این ایف کی کراچی میں کارروائی، ایک ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme