Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںفن

عامر خان نے ’پرفیکشنسٹ‘ بننے کے چکر میں ذاتی زندگی کیسے تباہ کی؟

By Akhtar Rasool
مارچ 15, 2022 3 Min Read
0

ممبئی – ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ کے نام سے جانے جانے والے بولی وڈ کے معروف اداکار عامر خان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ کریئر بنانے کے چکر میں اپنی دونوں سابق بیویوں کو وقت نہیں دے پائے تھے اور اسی وجہ سے ان کی طلاقیں ہوئیں

عامر خان نے اپنی ستاونویں سالگرہ کے موقع پر پہلی بار بھارتی نشریاتی ادارے ’نیوز 18‘ کی ہندی سروس کو دیے گئے انٹرویو میں اپنی دوسری شادی ٹوٹنے کی وجوہات پر کھل کر بات کی

عامر خان نے انٹرویو میں اعتراف کیا کہ وہ کریئر بنانے کے چکر میں کرن راؤ کو بھی مناسب وقت نہیں دے پاتے تھے اور وہ ہر وقت شوبز کی مصروفیات میں مصروف رہتے تھے

عامر خان کے مطابق انہوں نے سمجھا تھا کہ کرن راؤ عام خاتون ہیں مگر ایسا نہیں ہوا اور انہیں وقت نہ دے پانے کی وجہ سے ان کے ازدواجی تعلقات بگڑنے لگے تھے اور ان تمام مسائل کے وہ ذمہ دار ہیں

انہوں نے کرن راؤ سے طلاق کا سبب اپنی مصروفیات بتائیں، تاہم انہوں نے دوسری تمام چہ مگوئیوں پر کوئی واضح بات نہیں کی

انٹرویو کے دوران انہوں نے اپنی پہلی شادی کی ناکامی پر بھی کھل کر بات کی اور بتایا کہ اس وقت وہ کریئر بنانے میں مصروف تھے، جس وجہ سے وہ اہلیہ اور بچوں کو وقت نہیں دے پاتے تھے

انہوں نے کہا کہ وہ اتنے مصروف ہوتے تھے کہ وہ بھول جاتے تھے کہ گھر پر بچے اور بیوی ان کے منتظر ہیں

انہوں نے کہا کہ وہ محض اٹھارہ برس کی عمر میں شوبز میں آئے تھے، جس وجہ سے ان پر اپنا نام اور مقام بنانے کا بھوت سوار تھا، جس وجہ سے انہوں نے ازدواجی زندگی کے بجائے کریئر کو زیادہ اہمیت دی

مسٹر پرفیکشنٹ عامر خان کا کہنا تھا ”اب ان کی بڑی صاحبزادی تیئیس برس کی ہوچکی ہے، جنہوں نے ذہنی مسائل کا بھی بہادری سے مقابلہ کیا اور اب وہ ان کے ساتھ ہیں مگر انہیں افسوس ہے جب کہ وہ چار سال کی تھیں، تب وہ انہیں بطور والد وقت نہیں دے پائے تھے“

عامر خان نے اپنے بڑے بیٹے جنید خان کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ اب پچیس برس ہو چکے ہیں اور بہادری سے آگے بڑھ رہے ہیں لیکن جب وہ معصوم تھے، تب انہیں بھی وہ وقت نہیں دے پائے تھے

ان کے انٹرویو کے حوالے سے ’ٹائمز آف انڈیا‘ نے بتایا کہ عامر خان نے صاحبزادے جنید خان کے حوالے سے بتایا کہ وہ جلد ہی اداکاری کا آغاز کریں گے

عامر خان کے مطابق ان کے بیٹے نے اب تک بیس آڈیشن دیے ہیں، جن میں انہیں ناکامی ملی مگر اب انہیں ایک اچھے پروڈکشن ہاؤس کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے اور جلد ہی جنید خان اداکاری کرتے دکھائی دیں گے

خیال رہے کہ عامر خان نے جولائی 2021ع میں اپنی دوسری بیوی کرن راؤ سے شادی ختم ہونے اور اپنی طلاق کی تصدیق کی تھی

دونوں نے 2005ع میں شادی کی تھی اور دونوں کے ہاں 2011ع میں بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔ کرن راؤ اور عامر خان کی جوڑی کا شمار نہ صرف بولی وڈ کی رومانوی جوڑیوں میں ہوتا تھا بلکہ دونوں کو بھارت کی بھی رومانوی جوڑیوں میں شمار کیا جاتا تھا۔ دونوں نے متعدد فلمی منصوبے ایک ساتھ کیے اور شادی سے قبل بھی دونوں کے درمیان اچھے تعلقات رہے تھے۔ شادی ختم ہونے کے بعد بھی انہیں ایک ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاتا رہا ہے اور دونوں اب تک ایک دوسرے کو بہترین دوست قرار دیتے آ رہے ہیں

کرن راؤ سے قبل عامر خان نے کیریئر کے آغاز میں 1986 میں ہی اداکارہ رینا دتا سے شادی کی تھی، مگر ان کی پہلی شادی بھی سولہ سال بعد 2002ع میں طلاق پر ختم ہوئی تھی

عامر خان کو پہلی شادی سے دو بچے ہیں، جن میں بیٹی ارا خان اور بیٹا جنید خان ہے، جب کہ دوسری بیوی کرن راؤ سے انہیں 2011ع میں بیٹا آزاد خان ہوا تھا.

Tags:

Amir KhanBollywood
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کمپنیوں کی اشتہاری فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیا

Next

”یہ جھوٹ بول رہے ہیں“ خاتون کا روسی ٹی وی سے براہ راست نشریات کے دوران گھس کر احتجاج

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme