Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںفن

عامر خان کی نئی فلم فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کب رلیز ہوگی؟

By Akhtar Rasool
نومبر 21, 2021 2 Min Read
0

ممبئی : مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے معروف بولی ووڈ اداکار عامر خان اور کرینہ کپور کی فلم ‘لال سنگھ چڈھا’  کی رلیز کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اب یہ فلم مزید دو ماہ کی تاخیر کے بعد اب اپریل 2022ع میں ریلیز ہوگی

واضح رہے کہ ’لال سنگھ چڈھا‘ کو پہلے پہل کرسمس 2021ع کے موقع پر ریلیز کیا جانا تھا اور بعد ازاں اسے 14 فروری 2022ع کو رلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم اب اعلان کیا گیا ہے کہ اسے 14 اپریل 2022 کو بھارت کے تھیٹرز میں ریلیز کیا جائے گا

’لال سنگھ چڈھا‘ کو ایسے موقع پر رلیز کرنے کا اعلان کیا جارہا ہے جب اسی روز یش راج فلمز کی ’کے جی ایف 2‘ بھی ریلیز ہوگی

بولی ووڈ تجزیہ کار ترن آدرش نے اپنی ٹوئٹ میں ’باکس آفس پر دو فلموں کے ٹکراؤ‘ کی خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کہ 14 اپریل 2022 کو 2 بڑی فلموں لال سنگھ چڈھا اور کے جی ایف 2 کا ٹکراؤ ہوگا

دوسری جانب فلم میں عامر خان کے مقابل کردار ادا کرنے والی بولی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے فلم کا نیا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم اپنا نیا پوسٹر اور فلم کی رلیز کی نئی تاریخ شیئر کرنے پر بہت خوش ہیں

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لال سنگھ آن بیساکھی کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا

خیال رہے کہ عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ ، 1994ع کی کلاسک فاریسٹ گمپ کا ریمیک ہے، جس میں ٹام ہینکس نے مرکزی کردار ادا کیا تھا

فلم لال سنگھ چڈھا کی ہدایات ادویت چندن نے دی ہیں جبکہ اسے  عامر خان، کرن راؤ اور ویاکام 18 موشن پکچرز کے تعاون سے پروڈیوس کیا جارہا ہے

لال سنگھ چڈھا میں، عامر خان اپنے تھری ایڈیٹس کے ساتھی اداکاروں کرینہ کپور اور مونا سنگھ کے ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گے، اس میں ناگا چیتنیا بھی موجود ہیں

کچھ عرصہ قبل بھارتی خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران، عامر خان نے ’فاریسٹ گمپ‘ کا ریمیک بنانے کا فیصلہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے ہمیشہ فاریسٹ گمپ کو بطور اسکرپٹ پسند کیا ہے، یہ اس کردار کے بارے میں ایک شاندار کہانی ہے۔ زندگی کی تصدیق کرنے والی کہانی، یہ ایک اچھی فلم ہے.

Tags:

Amir KhanBollywoodLal Singh Chadda
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

افسوس کہ بائیس کروڑ عوام پر ایک جرنیل بھاری ہے، علی احمد کرد

Next

اوورسیز پاکستانیوں کا ووٹ انتخابات میں کس حد تک اثر انداز ہو سکے گا؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme