Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

عام انتخابات تین ماہ میں کرانا ممکن نہیں، الیکشن کمیشن

By Akhtar Rasool
اپریل 5, 2022 3 Min Read
0

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے مختلف قانونی رکاوٹوں اور طریقہ کار کے چیلنجوں کا حوالہ دیتے ہوئے تین ماہ کے اندر عام انتخابات کرانے سے معذوری کا اظہار کیا ہے

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ای سی پی کے ایک سینیئر عہدیدار نے ڈان کو بتایا کہ عام انتخابات کی تیاریوں میں تقریباً 6 ماہ لگیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حلقوں کی تازہ حد بندی بالخصوص خیبرپختونخوا میں جہاں 26ویں ترمیم کے تحت نشستوں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا تھا اور ضلع و حلقہ وار انتخابی فہرستوں کو ہم آہنگ کرنا بڑے چیلنجز ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ بندی ایک وقت طلب کام ہے جہاں قانون صرف اعتراضات کرنے کے لیے ایک ماہ کا وقت فراہم کرتا ہے جبکہ انہیں حل کرنے کے لیے مزید ایک ماہ کا وقت درکار ہوتا ہے

عہدیدار نے کہا کہ اس کام کو مکمل کرنے کے لیے کم از کم تین ماہ درکار ہوں گے، اس کے بعد ووٹرز کی فہرستوں کو اپ ڈیٹ کرنا ایک اور بڑا کام ہوگا

ان کا کہنا تھا کہ انتخابی مواد کی خریداری، بیلٹ پیپرز کا انتظام اور پولنگ عملے کا تقرر اور تربیت بھی چیلنجز میں شامل ہیں

ای سی پی عہدیدار نے کہا کہ قانون کے تحت واٹر مارک والے بیلٹ پیپرز استعمال کیے جانے تھے جو ملک میں دستیاب نہیں اور انہیں درآمد کرنا پڑے گا

انہوں نے انکشاف کیا کہ ای سی پی نے ‘واٹر مارک’ کے بجائے ‘سیکیورٹی فیچرز’ والے بیلٹ پیپرز کی فراہمی کے لیے قانون میں ترمیم کرنے کی تجویز دی تھی

عہدیدار نے کہا کہ بولیوں کو مدعو کرنے اور مالی اور تکنیکی حوالوں کی جانچ پڑتال میں بھی کچھ وقت درکار ہوگا

انتخابی مواد کے بارے میں انہوں نے کہا کہ تقریباً ایک لاکھ پولنگ اسٹیشنوں کے لیے 20 لاکھ اسٹیمپ پیڈز درکار ہوں گے، یہ صرف ایک مثال ہے جبکہ بھاری مقدار میں قینچی اور بال پوائنٹس سمیت دیگر سامان بھی منگوانا پڑے گا

کچھ قانونی رکاوٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے عہدیدار نے کہا کہ الیکشنز ایکٹ کے سیکشن 14 کے تحت، ای سی پی کو انتخابات سے 4 ماہ قبل ایک انتخابی پلان کا اعلان کرنا تھا

انہوں نے کہا کہ ای وی ایم (الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں) کے استعمال اور سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹنگ کے حقوق دینے کا قانون بھی میدان میں آیا اور اسے منسوخ کرنا پڑا

عہدیدار نے مزید کہا کہ کمیشن بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان پہلے ہی کرچکا ہے، جس میں 29 مئی کو پولنگ کا دن مقرر کیا گیا تھا جبکہ پنجاب، سندھ اور اسلام آباد میں بھی بلدیاتی انتخابات کرانے کا عمل جاری تھا

انہوں نے کہا کہ اگر عام انتخابات کرانے پڑے تو ہمیں بلدیاتی انتخابات کا منصوبہ روکنا ہوگا

قانونی، آپریشنل چیلنجز
حالیہ سیاسی پیش رفت اور اس کے نتیجے میں آئینی بحران پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے، فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے قبل از وقت انتخابات کے انعقاد میں متعدد آئینی، قانونی اور آپریشنل چیلنجز کی نشاندہی کی ہے

ایک بیان میں کہا گیا کہ قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے کے اقدامات کی آئینی حیثیت کا فیصلہ سپریم کورٹ کرے گا، فافن کو عدالت عظمیٰ سے فوری فیصلے کی امید ہے، جس نے درست طور پر اس معاملے کو از خود اٹھایا کیونکہ کسی بھی تاخیر سے آئینی تعطل کے باعث ضمنی مسائل پیدا ہوتے رہیں گے

ادارے کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں پر ایک بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے کارکنوں کو منظم کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ سیاسی اختلافات تشدد میں تبدیل نہ ہوں، خاص طور پر قبل از وقت انتخابات سے پہلے ایسا نہ ہو

فافن کے مطابق کئی آئینی اور قانونی پیچیدگیوں کے پیش نظر قبل از وقت انتخابات ایک ہموار عمل نہیں ہو سکتا

بیان میں مزید کہا کہ کسی بھی الیکشن کی قانونی حیثیت کا اہم عنصر الیکشن کمیشن کی تکمیل ہو گا، یہ اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا گیا کہ پنجاب اور کے پی سے ای سی پی ممبران کا تقرر ہونا باقی ہے

Tags:

ElectionGeneral ElectionsPakistan Elections
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

بھٹو : ’پاکستانی کیسی قوم ہیں، انہوں نے اپنے راجہ کو مار دیا‘

Next

ناظم جوکھیو قتل کیس: پولیس کا سندھ حکومت کی درخواست پر تفتیشی افسر تبدیل کرنے سے انکار

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme