Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

عمران خان کو بال برابر بھی نقصان پہنچا تو خود کش حملہ کردوں گا، پی ٹی آئی رہنما

By Akhtar Rasool
جون 6, 2022 2 Min Read
0

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایک رکن قومی اسمبلی نے دھمکی دی ہے کہ اگر پارٹی چیئرمین عمران خان کے ایک بال کو بھی نقصان پہنچا تو وہ خودکش حملہ کر دیں گے

یہ دھمکی پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عطا اللہ نے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو میں دی ہے، جو اس وقت وائرل ہو گئی ہے۔ مشتعل پی ٹی آئی رہنما کی وڈیو کئی نامور صحافیوں نے بھی شیئر کی ہے

وڈیو میں عطاءاللہ کا کہنا ہے کہ ‘عمران خان کے ایک بال کو نقصان ہوتا ہے تو یہ ملک چلانے والے سوچ لیں کہ نہ آپ رہیں گے نہ آپ کے بچے رہیں گے، سب سے پہلے میں آپ پر خود کش حملہ کروں گا اور آپ کو چھوڑوں گا نہیں، اسی طرح ہزاروں کارکن تیار ہیں

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی اس چونکا دینے والے بیان پر تنقید کی جارہی ہے

خیال رہے کہ سب سے پہلے فیصل واڈا نے مارچ کے آخر میں اپنی حکومت کے آخری چند ہفتوں کے دوران عمران خان کی جان کو لاحق خطرے کے بارے میں بات کی تھی، انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ‘عمران خان کے ملک بیچنے سے انکار پر انہیں قتل کرنے کی سازش کی جارہی ہے’

اپریل کے آغاز میں سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے انکشاف کیا تھا کہ سیکیورٹی ایجنسیوں کو عمران خان کے قتل کی سازش کی اطلاع ملی تھی

اپریل کے ہی آخر میں پی ٹی آئی کی حکومت کے خاتمے کے بعد، لاہور کے ڈپٹی کمشنر نے پارٹی کو شہر میں ریلی کے حوالے سے خبردار کیا تھا اور عمران خان کو مشورہ دیا تھا کہ وہ ‘شدید خطرے کے الرٹس’ کی روشنی میں ورچوئلی اجتماع سے خطاب کریں

بعدازاں 14مئی کو سابق وزیر اعظم نے اس بات کو دہرایا تھا کہ ‘میری جان کو خطرہ ہے اور میں نے ایک ویڈیو ریکارڈ کی ہے جس میں انہوں نے ان تمام لوگوں کے نام لیے ہیں جنہوں نے گزشتہ موسم گرما سے ‘میرے خلاف سازش’ کی تھی’

Tags:

Imran KhanPTI
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

بجٹ 2022-23: سرکاری ملازمین کے لئے کیا ہے؟

Next

فرانس میں سوئی چبھونے کے پراسرار واقعات کا معمہ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme