Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

عمران خان کے سازش کے دعوے بہت پریشان کر رہے ہیں، امریکہ

By Akhtar Rasool
جولائی 18, 2022 2 Min Read
0

پاکستان کے ساتھ دوبارہ ایک مضبوط شراکت داری استوار کرنے کی واشنگٹن کی خواہش اجاگر کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے ”سابق وزیراعظم عمران خان کے سازشی دعوے انتہائی پریشان کن ہیں“

اٹلانٹک سٹی، نیو جرسی میں پاکستانی معالجین کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر پاکستان ڈیسک نیل ڈبلیو ہاپ نے پاکستان اور امریکا کے تعلقات کو ایک ایسی شراکت داری کے طور پر بیان کیا، جس کے بغیر ہم نہیں کر سکتے

نیل ڈبلیو ہاپ نے کہا ”ہمیں عالمی معاملات سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے۔ یہ ایک شراکت داری ہے جو ہمارے لیے ضروری ہے“

ان کا کہنا تھا ”ایک پاکستانی وفد 25 جولائی کو دونوں ممالک کے درمیان صحت کے حوالے سے اب تک کے سب سے بڑے مذاکرات کے لیے واشنگٹن کا دورہ کرے گا“

اس موقع پر پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا ”امریکا اور پاکستان کے تعلقات پہلے ہی مستحکم ہو چکے ہیں اور مستقبل قریب میں یہ مزید بہتر ہونے کے لیے تیار ہیں“

تاہم امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر جلیل عباس جیلانی نے تسلیم کیا کہ تعلقات ایک مشکل مرحلے سے گزر رہے ہیں اور انہوں نے شراکت کو ٹریک پر رکھنے کے لیے اعلیٰ سطح کے مذاکرات کی بحالی کا مشورہ دیا

مسعود خان نے امریکی سرمایہ کاروں کو یہ یاد دلاتے ہوئے کہ ‘پاکستان میں ایک بڑی اور متحرک مڈل کلاس ہے اور سرمایہ کاری کے بہترین مواقع فراہم کرتا ہے’ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تجارتی تعلقات کی تجویز پیش کی

سابق وزیر اعظم عمران خان کے پاکستان کی ملکی سیاست میں مبینہ امریکی مداخلت کے دعوے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں نیل ہاپ نے کہا ”یہ بہت پریشان کن ہے، ان الزامات میں قطعی کوئی صداقت نہیں ہے“

انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان میں ایک مضبوط، جمہوری سیٹ اپ کی حمایت کرتے ہیں، ہمیں اس کی ملکی سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں ہے

جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ یہ پورا واقعہ انتہائی افسوسناک تھا، انہوں نے مزید کہا کہ اس مبینہ سازش میں ملوث امریکی عہدیدار ڈونلڈ لو کے ساتھ ان کے ذاتی تعلقات ہیں، ’وہ پاکستان کے لیے مثبت جذبات رکھتے ہیں‘ اور کسی بھی سازش میں ملوث ہونے کو مسترد کرتے ہیں

نیل ہاپ نے بھی ڈونلڈ لو کو ایک مکمل ‘پروفیشنل’ کہا جو اس طرح کے بیانات نہیں دے سکتا

سابق سفیر نے نے اس اور اسی طرح کے دیگر مسائل سے ایک محتاط اور غیر جانبدارانہ انداز میں نمٹنے کی تجویز پیش کی۔

Tags:

AmericaAmerica Pakistanconspiracy claimsImran KhanRelationship
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

محکمہ ریلوے میں ‘غیرمصدقہ ملازمین’ کو 35 ارب روپے پینشن دینے کا انکشاف

Next

امریکہ: شاپنگ مال میں فائرنگ، حملہ آور سمیت چار ہلاک تین زخمی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme