Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

عہدے سے مستعفی ہونے کا کوئی ارادہ نہیں، چیف الیکشن کمشنر

By Akhtar Rasool
اپریل 24, 2022 3 Min Read
0

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا ہے کہ ان کا عہدے سے مستعفی ہونے کا کوئی ارادہ نہیں اور وہ ’ملک کے بہتر مفاد میں کام جاری رکھیں گے‘۔

سکندر راجا کا یہ بیان پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے استعفے کے مطالبے کے بعد سامنے آیا۔

اپنی رہائش گاہ بنی گالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ ان کی جماعت چیف الیکشن کمشنر کو ’جانبدار‘ سمجھتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو چیف الیکشن کمشنر پر اعتماد نہیں اور ان کے تمام تر فیصلے پارٹی کے خلاف ہوتے ہیں۔

تحریر جاری ہے‎

ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سکندر راجا نے عمران خان کی جانب سے کیا گیا استعفے کے مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’میرا استعفیٰ دینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، ایسی کوئی وجہ ہی نہیں جس پر میں استعفیٰ دینے کے بارے میں سوچوں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میں ملک کے بہتر مفاد میں کام کر رہا ہوں اور یہ جاری رکھوں گا‘

گزشتہ ہفتے عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ سکندر کو الیکشن کمیشن کا سربراہ بنانے کی تجویز اسٹیبلشمنٹ نے دی تھی

بنی گالہ میں صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی ملاقات میں مختلف امور پر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے الزام عائد کیا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تعطل کے بعد اسٹیبلشمنٹ نے چیف الیکشن کمشنر کے لیے سکندر راجا کے نام کی تجویز دی تھی، کیونکہ آزاد ادارے سے الیکشن کمیشن کا سربراہ نامزد کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی

عمران خان نے کہا تھا کہ اور سی ای سی کے خلاف ریفرنس دائر کریں گے، حلقہ بندی بروقت نہ کروانے کے سبب الیکشن کی ’نا اہلی‘ کا انکشاف ہوا ہے، اس وجہ سے قبل از وقت انتخابات میں بھی تاخیر ہوئی ہے

لاہور میں منعقدہ جلسے میں چیئرمین پی ٹی آئی نے الزامات دہراتے ہوئے الیکشن کمشنر کو جانبدار قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ ’مسلم لیگ (ن) کو عہدہ دینے سے متعلق ان کا جھکاؤ واضح تھا‘

قبل ازیں مسلم لیگ (ن) نے دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان پی ٹی آئی کے فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے سےقبل جعلی بیانیے کے ذریعے چیف الیکشن کمشنر کو نشانہ بنائیں گے

سکندر راجا کو جنوری 2020 میں عہدے پر تعینات کیا گیا تھا، وہ پہلے بیوروکریٹ ہیں جو ملک کے سب سے بڑے انتخابی ادارے کی سربراہی کر رہے ہیں

الیکشن کمیشن کے سربراہ کی تعیناتی کا فیصلہ دو طرفہ 12 رکنی پارلیمانی پینل نے کیا تھا، جو بعد ازاں منظوری کے لیے وزیر اعظم کو بھیجا گیا تھا

سابق وزیر برائےانسانی حقوق اور پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری کی جانب سے پارلیمانی باڈی کے اجلاس کی سربراہی کے دوران فیصلہ کا خیر مقدم کیا گیا تھا

ان کا کہنا تھا کہ فیصلہ کرنا اراکین پارلیمنٹ کی ذمہ داری بھی تھی، پارلیمانی معاملات کا فیصلہ پارلیمنٹ کو ہی کرنا چاہیے۔

شیریں مزاری نے یہ بات ڈیڈ لاک کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے کہی تھی، جس کے سبب ای سی پی کم از کم ڈیڑھ ماہ سے غیر فعال تھا

Tags:

Chief Election CommissionerElection Commission PakistanPakistan
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

پہلے اندر سے تو آزاد ہو جائیں

Next

چہل قدمی کریں ڈپریشن سے محفوظ رہیں

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme