Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

فارما ایسوسی ایشن کی آئندہ ہفتے 600 فیکٹریاں بند کرنے کی دھمکی

By Akhtar Rasool
مارچ 18, 2022 3 Min Read
0

کراچی – ادویات کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال پر عائد ٹیکس کے معاملے پر وزارت خزانہ کو قائل کرنے میں ناکامی کے بعد پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایم اے) نے آئندہ ہفتے ملک بھر میں چھ سو فارما پروڈکشن یونٹس بند کر نے کا الٹی میٹم دے دیا ہے

پی پی ایم اے کے چیئرمین قاضی محمد منصور دلاور نے ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے ادویات کے خام مال پر 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کے فیصلے کو سختی سے مسترد کیا

انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت نے یقین دہانی کرائی تھی کہ خام مال کی خریداری پر ٹیکس واپس کردیا جائے گا لیکن بعد میں ایسا کرنے سے انکار کردیا گیا

قاضی محمد منصور دلاور نے کہا کہ بوتلیں، ایلومینیم اور امپلس گلاس جیسی متعدد اشیا کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ بجلی اور گیس کے نرخ بھی مسلسل بڑھ رہے ہیں اور حکومت نے ان پر سیلز ٹیکس بھی عائد کر دیا ہے

انہوں نے کہا کہ مزید یہ کہ حکومت نے کنٹریکٹرز اور کنسلٹنٹس کی خدمات پر سیلز ٹیکس عائد کردیا ہے، بدقسمتی سے مشینری اور فارماسیوٹیکل پلانٹس کی درآمد پر بھی بہت بڑا ٹیکس ہے

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب خام مال کی درآمد پر ٹیکس لگا دیا گیا ہے جو حکومت کی جانب سے وعدے کے باوجود واپس نہیں لیا جا رہا

پی پی ایم اے کے سابق چیئرمین حامد رضا نے کہا کہ ایسوسی ایشن نے حکومت کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کے لیے پانچ دن کا وقت دینے کا فیصلہ کیا ہے، بصورت دیگر انڈسٹری کے پاس ہڑتال پر جانے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا

پی پی ایم اے کے ایک اور سابق چیئرمین اسد شجاع نے خبردار کیا کہ انڈسٹری بند ہونے کی صورت میں ادویات کی قلت ہو جائے گی اور ان کی قیمتیں بھی بڑھ جائیں گی

انہوں نے کہا کہ حکومت کے فیصلے کی وجہ سے بالآخر عوام کو نقصان اٹھانا پڑے گا اور اس کے لیے ہمیں مورد الزام نہیں ٹھہرایا جانا چاہیے

پی پی ایم اے کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن عثمان شوکت نے کہا کہ ادویات کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال یا ایکٹِو فارماسیوٹیکل انگریڈینٹس (اے پی آئیز) پر 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا گیا ہے

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے وزیر خزانہ شوکت ترین سے کئی ملاقاتیں کیں اور ہر بار حکومت کی جانب سے ہمیں یقین دہانی کرائی گئی کہ ہمارے مسئلے کو حل کیا جائے گا لیکن پھر ہم سے مذاکرات کرنے والی ٹیموں کو تبدیل کر دیا گیا

انہوں نے کہا کہ ہم خام مال کی خریداری کے وقت سیلز ٹیکس ادا کرتے ہیں جسے واپس کیا جانا چاہیے لیکن اب فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کہہ رہا ہے کہ ہمیں اسٹاک کی پوزیشن فراہم کریں اور وہ ان کی جانچ پڑتال کریں گے

ان کا کہنا تھا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کے ساتھ مل کر ایک نئی باڈی کو ہمارے اسٹاک کو چیک کرنے کا اختیار دیا گیا ہے جس سے ٹیکس کی واپسی میں تاخیر ہوگی

ایک سوال کے جواب میں عثمان شوکت نے کہا کہ وزارت خزانہ نے انڈسٹری کو پیشکش کی تھی کہ وہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے بلا سود قرض لے سکتی ہے لیکن یہ بھی قابل عمل نہیں تھا

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس چھ سو فارماسیوٹیکل پروڈکشن یونٹس کو بند کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں بچا ہے اور یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن بھی اپنے میڈیکل اسٹورز بند کر دے گی

انہوں نے کہا کہ حکومت کو یہ سمجھنا چاہیے کہ ادویات پر منافع کم کرنے کی وجہ سے پہلے ہی متعدد ادویات کی قلت ہے

انہوں نے مزید کہا کہ توانائی کی قیمتوں میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اس لیے حکومت کو فارما انڈسٹری کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات کرنے چاہیے

انہوں نے خبردار کیا کہ دوسری صورت میں ادویات یا تو مارکیٹ سے غائب ہو جائیں گے یا ان کی قیمتیں بڑھ جائیں گی.

Tags:

PakistanPharma Association
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

حکومت کے نشانے پر آنے والا سندھ ہاؤس کیا ہے؟ اور حکومت اب کیا کرنے جا رہی ہے؟

Next

ماں باپ کے لیے گھر میں جگہ نہیں، پشاور ہائی کورٹ میں ہندی فلم ’باغبان‘ کی طرح کا مقدمہ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme