Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

فالج اور امراضِ قلب سے خبردار کرنے والا الٹراساؤنڈ اسٹیکر

By Akhtar Rasool
جولائی 26, 2021 2 Min Read
0

سان ڈیاگو : دل کے دورے اور فالج کے حملے میں بروقت علاج کی بہت زیادہ اہمیت ہوتی ہے جس سے مرض کے حملے کو ٹال کر جان بچائی جاسکتی ہے۔ اس سلسلے میں طبی سائنسدانوں نے اب ایک الٹراساؤنڈ اسٹیکر (پیوند) ایجاد کیا ہے

تفصیلات کے مطابق جامعہ کیلیفورنیا سان ڈیاگو کے پروفیسر شینگ زو نے باریک لچکدار پالیمر کو 12 ملی میٹر چوڑے اور اتنے ہی لمبے ٹکڑے میں کاٹا جو الٹراساؤنڈ امواج خارج کرتا ہے۔ اسے سینے یا گردن پر چسپاں کر کے فی الحال تار کے ذریعے بجلی فراہم کر کے کمپیوٹر سے پروسیسنگ کی جاتی ہے لیکن ماہرین کو امید ہے کہ اگلا ماڈل وائرلیس ہوسکتا ہے

پہلے تجربے میں الٹراساؤنڈ لہریں جلد کی ساڑھے پانچ انچ گہرائی تک پہنچیں۔ دوسرے طریقے میں الٹراساؤنڈ کی بہت سی امواج کو مختلف زاویوں میں پھینکا گیا۔ اس طرح جسم کے بڑے حصے کا الٹراساؤنڈ پس منظر سامنے آگیا۔ اس طرح صوتی امواج خون کی نالیوں سے گزریں اور خون کے خلیات تک پہنچیں ، پھر وہاں سے دوبارہ پلٹیں اور عین اسے راہ سے ہوتی ہوئیں دوبارہ اسٹیکر تک لوٹیں

بدن کے مختلف حصوں سے پلٹنے والی صوتی بازگشت میں خون کے بہاؤ، بلڈ پریشر، نسیجوں کی صحت اور دل کی کیفیات پوشیدہ ہوتی ہیں

اس طرح ڈاکٹر فوری طور پر قلب اور اس کی رگوں میں کسی قسم کی تشویشناک تبدیلی کو پیشگی جان سکتے ہیں

اسے کئی مریضوں پر آزمایا گیا تو اس سے روایتی الٹراساؤنڈ جیسے ہی بہترین نتائج سامنے آئے

عام افراد کے اندازِ استعمال سے نتائج پر فرق پڑسکتا ہے لیکن اس خرابی میں پیوند کا کوئی کردار نہیں تاہم اسٹیکر لگانے کی واضح ہدایات سے بہتر نتائج سامنے آسکتے ہیں

ماہرین نے امید ظاہر کی ہے کہ اس انقلابی اسٹیکر سے فالج اور امراضِ قلب کے بارے میں فوری طور پر آگہی حاصل کر کے اس کا پیشگی علاج کرنے میں مدد ملے گی.

Tags:

HealthTest StickerUltrasound
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

تحریک انصاف نے آزاد کشمیر انتخابات میں میدان مارلیا

Next

میاں افتخار نے مولانا فضل الرحمٰن کو لاکھوں پشتونوں کے قتل میں برابر کا شریک قرار دے دیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme