Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

فرائیڈین سلپ: ’عراق‘ پر حملہ ناقابل جواز تھا: سابق امریکی صدر کی زبان پھسل کر سچ بول گئی

By Akhtar Rasool
مئی 19, 2022 2 Min Read
0

اس وقت سوشل میڈیا پر ایک وڈیو کلپ گفتگو کا موضوع بنی ہوئی ہے، جس میں سابق امریکی صدر جارج بش عراق پر حملے کو ’ناقابل جواز‘ اور ’ظالمانہ‘ قرار دیتے ہیں لیکن فوراً ہی کہتے ہیں کہ ’میرا مطلب یوکرین تھا‘

یہ کلپ امریکی خبر رساں ادارے ’ڈیلس نیوز‘ کے رپورٹر مائیکل ولیمز نے اپنے ٹوئٹر پر شیئر کیا تھا

ڈیلس نیوز کے مطابق سابق امریکی صدر جارج بش سدرن میتھوڈسٹ یونیورسٹی میں اپنے صدارتی مرکز ’جارج بش سینٹر‘ کی ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے، جب ان کی زبان پھسلنے سے سچ بول گئی

اپنے دس منٹ کے خطاب میں بظاہر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا حوالہ دیتے ہوئے جارج بش نے ایک موقعے پر کہا ”ایک شخص کا فیصلہ کہ کلی طور پر عراق پر ناقابل جواز اور ظالمانہ حملہ کیا جائے“

تاہم فوراً ہی جارج بش کو اپنی ‘غلطی’ کا احساس ہوا اور اگلے ہی لمحے انہوں نے کہا ”میرا مطلب ہے کہ یوکرین پر..“

وڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ تقریب میں موجود حاضرین ایک زور دار قہقہہ بلند کرتے ہیں، جس پر جارج بش کہتے ہیں”میں 75 سال کا ہو گیا ہوں“

یعنی انہوں نے اپنی زبان پھسلنے کا الزام اپنی زیادہ عمر کو دے ڈالا

سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں نے زبان پھسلنے کے اس واقعے کو ’فرائیڈین سلپ‘ قرار دیا ہے

فرائیڈین سلپ نفسیات کی ایک اصطلاح ہے، جس میں انسان کسی بات کو چھپانا چاہتا ہے لیکن لاشعور میں چھپا ہوا سچ نادانستہ طور پر اس کی زبان پر آ جاتا ہے

یاد رہے کہ 2003ع میں امریکا نے صدر بش کے دور میں عراق پر حملہ کیا تھا، جس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی تھی۔ تجزیہ کاروں کی اکثریت کا خیال ہے کہ یہ حملہ بلاجواز تھا

جارج بش سینٹر کی آفیشل ویب سائٹ پر موجود ایک پریس ریلیز کے مطابق پانچ مئی 2022ع کو سابق امریکی صدر کی اپنے یوکرینی ہم منصب کے ساتھ وڈیو لنک پر ملاقات ہوئی تھی

پریس ریلیز میں جارج بش کی جانب سے کہا گیا کہ ’مجھے اعزاز ملا کہ آج صبح کچھ منٹ صدر زیلینسکی، جو ہمارے دور کے ونسٹن چرچل ہیں، سے بات کر سکوں‘

یاد رہے کہ ونسٹن چرچل دوسری جنگ عزیم میں برطانیہ کے وزیراعظم تھے اور ہٹلر کے جرمنی سے مقابلہ کرنے کے حوالے سے جانے جاتے ہیں.

Tags:

AmericaGeorge W. BushIraqNo-reasonSaddam HussainWar
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کیا اتر پردیش حکومت لکھنؤ کا نام تبدیل کرنے جا رہی ہے؟

Next

آلودگی 2019 میں نوے لاکھ زندگیاں نگل گئی!

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme