Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںماحولیات

فضائی آلودگی ماں کے پیٹ میں بچوں کی اموات کا بھی سبب

By Akhtar Rasool
دسمبر 30, 2022 2 Min Read
0

پاکستان اور بھارت سمیت دنیا کے ایک سو سینتیس ممالک میں کی جانے والی ایک طویل تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ فضائی آلودگی ماں کے پیٹ میں بچوں کی اموات سمیت پیدائش کے فوری بعد موت کا بھی بڑا سبب ہے

تحقیق کے مطابق فضائی آلودگی کی وجہ سے دنیا بھر میں سالانہ دس لاکھ بچوں کی اموات ہوتی ہیں جو یا تو پیدائش سے قبل ماں کے پیٹ میں مر جاتے ہیں یا پھر پیدائش کے فوری بعد ان کی موت ہوجاتی ہے

طبی جریدے ’نیچر کمیونی کیشنز‘ میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق ماہرین نے 1998ع سے 2016ع تک پاکستان، بھارت اور نائیجیریا سمیت 137 ممالک کی فضائی آلودگی اور بچوں کی اموات پر تحقیق کی گئی

ماہرین نے براعظم ایشیا، افریقہ او امریکا کے ایسے ممالک کو تحقیق کا حصہ بنایا، جہاں فضائی آلودگی زیادہ ہے اور وہ ممالک غریب یا متوسط آمدنی والے تھے

ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں فضائی آلودگی کی وجہ سے مرجانے والے دس لاکھ بچوں میں سے نصف بچے زمین سے نکالے جانے والے ایندھن کی آلودگی سے پیدا ہونے والے خطرناک ذرات کی وجہ سے ہلاک ہوجاتے ہیں

رپورٹ میں بتایا گیا کہ فضائی آلودگی سے ہلاک ہونے والے نصف بچوں کے پھیپھڑوں، دماغ اور دوسرے عضووں میں انتہائی چھوٹے آلودہ ذرات چلے جانے کی وجہ سے ان کی اموات ہوتی ہیں

ماہرین نے فضائی آلودگی سے بچنے کے لیے تجاویز بھی دیں اور کہا کہ جن ممالک میں آلودگی زیادہ ہے، وہاں حاملہ خواتین گھروں سے نہ نکلیں اور گھروں میں بھی ہوا کو صاف کرنے والے ایئر فلٹرز لگائیں جائیں

اس سے قبل ہونے والی تحقیقات میں بھی فضائی آلودگی کو حاملہ خواتین میں پیچیدگیوں کا سبب قرار دیا جا چکا ہے، علاوہ ازیں آلودگی کو مرد و خواتین کے بانجھ پن کا ایک سبب بھی قرار دیا جا چکا ہے

ماضی میں ہونے والی تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی تھیں کہ فضائی آلودگی کی وجہ سے حاملہ خواتین کے پیٹ میں موجود بچوں کے اعضا میں پلاسٹک اور آلودگی کے ذرات جانے کا انکشاف ہوا ہے

پاکستان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے، جہاں فضائی آلودگی زیادہ ہے اور ملک کے بڑے شہر کراچی، لاہور اور راولپنڈی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شمار ہوتے ہیں۔

Tags:

Air Pollutionair pollution and human healthair pollution animationair pollution causes and effectsair pollution causes effects and solutionsair pollution for kidsair pollution in babiesair pollution in indiacan a baby survive in the womb without amniotic fluidcauses of air pollutioncauses of preterm birthChildrenchildren healthchildren's hospital of philadelphiaclaire underwood (house of cards)effect of air pollution on human healtheffects of air pollutionHealthhealth issues due to air pollutionhuman healthimpact of air pollution on human healthPollutionpollution video for childrenriver pollution for childrenthe myth of normalWater Pollutionwater pollution videowhat are the signs of pancreatic cancerwhat causes air pollutionwhat is air pollutionwhat is pollution
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

بھارتی دوائیں موت بانٹنے لگیں۔۔ کھانسی کی بھارتی دوا سے ازبکستان میں بھی اٹھارہ بچے ہلاک

Next

پاکستانی نوجوانوں میں بڑھتی ذیابیطس: شوگر کے باوجود نارمل زندگی کیسے ممکن؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme