Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںفن

فلم جرسی: ہم فلم انڈسٹری میں اچھی کہانیاں تلاش کر رہے ہیں، شاہد کپور

By Akhtar Rasool
اپریل 2, 2022 2 Min Read
0

ممبئی – بالی وڈ کے اداکار شاہد کپور نے کہا ہے کہ وہ اپنی فلم ’کبیر سنگھ‘ کی ریلیز کے بعد ایک شدید جذباتی کہانی کی تلاش میں تھے، جو انہیں ’جرسی‘ میں نظر آئی

جمعے کو خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) سے بات کرتے ہوئے شاہد کپور نے کہا کہ ان کا مقصد دیکھنے والوں کو ایک ایسی کہانی سے محفوظ کرنا تھا جس میں رومان، جذبات اور مزاح ہو

اکتالیس سالہ اداکار اپنی کامیاب فلموں ’عشق وشق‘، ’جب وی میٹ‘، ’ویوا‘، ’کمینے‘، ’حیدر‘ اور ’کبیر سنگھ‘ سے خود کو منوا چکے ہیں۔ وہ ’جرسی‘ میں ایک ایسے سابق کرکٹر کا کردار ادا کر رہے ہیں، جو اپنے بیٹے کی خاطر کرکٹ میں واپس آتا ہے

شاہد کپور نے پی ٹی آئی کو بتایا ”کبیر سنگھ کرنے کے بعد میں ایک ایسی کہانی کی تلاش میں تھا جو شائقین کو مکمل تجربہ دے سکے۔ لوگ توقعات کے ساتھ آتے ہیں جب آپ انہیں ایسا تجربہ دیتے ہیں جیسے کبیر سنگھ تھی“

انہوں نے کہا ”میں نے ایک ایسا موضوع تلاش کرنے کے لیے بہت محنت کی ہے جو جذبات سے بھرپور ہو اور اس کی کہانی لوگوں کی توقعات پر پورا اترے“

واضح رہے کہ ’کبیر سنگھ‘ 2017ع میں بننے والی فلم ’ارجن ریڈی‘ کا ری میک تھی۔ اس فلم پر ناقدین کی جانب سے کافی تنقید کی گئی تھی لیکن یہ 2019ع میں بالی وڈ میں کی سب سے زیادہ کمانے والی فلموں میں سے ایک تھی

جبکہ ’جرسی‘ دوسری ری میک فلم ہے، جس میں شاہد کپور نے کام کیا ہے لیکن اداکار کا ماننا ہے کہ اچھا مواد وقت کے ساتھ سفر کرتا ہے، چاہے وہ کسی بھی زبان یا ثقافت میں کیوں نہ ہو

شاہد کپور کہتے ہیں ”میں محسوس کرتا ہوں کہ ہندی فلم انڈسٹری میں ہم اچھی کہانیاں تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس حقیقت کو جاننا ضروری ہے کہ آج ایک حقیقی ستارہ یا سپر اسٹار یا کوئی ایسا شخص جو لوگوں سے بڑے پیمانے پر جڑا ہوا ہو وہ وہی ہوگا، جو صحیح مواد تخلیق کرنے والوں کے ساتھ مل کر کام کرے گا“

Tags:

BollywoodBollywood MovieHindi MoviesJerseyShahid Kapoor
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

سری لنکا: معاشی بحران اور پرتشدد مظاہروں کے بعد ایمرجنسی نافذ

Next

شیطانی روح والا ’قاتل پتھر‘ ٹوٹنے سے جاپان میں خوف

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme