Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

فلپ مورس سگریٹ کمپنی کے سربراہ نے سگریٹ پر پابندی کا مطالبہ کر دیا

By Akhtar Rasool
جولائی 27, 2021 2 Min Read
1

حیران کن طور پر سگریٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی فلپ مورس انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹیو نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ برطانیہ میں دس سال کے اندر اندر سگریٹ پر پابندی لگا دے

واضح رہے کہ فلپ مورس کمپنی ایک صدی سے زیادہ عرصے سے دنیا کے مشہور ترین سگریٹ برانڈ مالبرو بنا رہی ہے

سوئس امریکی کمپنی فلپ  مورس کے چیف ایگزیکٹیو یاکسیک اولچیک نے برطانوی اخبار ’دا میل آن سنڈے‘ کو بتایا کہ کمپنی برطانیہ میں سگریٹ کی فروخت مرحلہ وار بند کر رہی ہے

انہوں نے کہا کہ اول تو لوگوں کو سگریٹ پینا بند کر دینا چاہیے، لیکن پھر بھی جو لوگ سگریٹ پینا چاہتے ہیں وہ ای سگریٹ اور دوسری الیکٹرانک ڈیوائسز استعمال کر سکتے ہیں

انہوں نے کہا کہ ہم سگریٹ کے بغیر دنیا کا تصور کر سکتے ہیں۔ یہ جتنا جلد ہو، ہر کسی کے لیے اتنا ہی بہتر ہے۔ مناسب قانون سازی اور آگہی سے بعض ملکوں میں یہ کام دس سال کے اندر ہو جائے گا۔ اس طرح آپ یہ مسئلہ ہمیشہ کے لیے حل کر سکتے ہیں

عالمی ادارۂ صحت کے مطابق سگریٹ نوشی کے ہاتھوں ہر سال اسی لاکھ سے زیادہ افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ ان میں سے ستر لاکھ کے قریب اموات براہِ راست سگریٹ نوشی سے، جب کہ بارہ لاکھ اموات سگریٹ نہ پینے والوں کو دوسری لوگوں کے سگریٹوں کے دھویں سے ہوتی ہیں

عالمی ادارۂ صحت کے مطابق سگریٹ پینے والوں کی نصف تعداد اس مضر صحت لت کی وجہ سے قبل از وقت ہلاک ہو جاتی ہے

ادارے کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمباکو کی کوئی محفوظ حد نہیں ہے اور اس کی ہر مقدار نقصان دہ ہے

بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ فلپس مورس سگریٹ بنانے کا کاروبار چھوڑ کر فارماسیوٹیکل انڈسٹری میں جانا چاہتی ہے۔ اس ماہ کے شروع میں فلپ مورس انٹرنیشنل نے ایک دوا ساز کمپنی ویکٹورا کو ایک ارب پاؤنڈ میں خریدنے کا معاہدہ کیا تھا

تاہم اس پر بعض حلقوں کی  طرف سے اعتراض کیا جا رہا ہے کہ وہ کمپنی جس کی مصنوعات لاکھوں لوگوں کو ہلاک کرنے کا باعث بن رہی ہیں، اسے زندگی بچانے والی ادویات بنانے کا لائسنس کیسے دیا جا سکتا ہے.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

اسمارٹ فون چھیننے پر بچہ اپنے باپ کی شکایت لے کر تھانے پہنچ گیا

Next

ارباب غلام رحيم کو گورنر سندھ بنائے جانے کا امکان

One Comment

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme