Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

فیسبک ریلز کا دورانیہ ایک منٹ سے بڑھا کر ڈیڑھ منٹ کرنے کے علاوہ مزید کیا تبدیلیاں کر رہا ہے؟

By Akhtar Rasool
مارچ 8, 2023 2 Min Read
0

دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیسبک کی مالک کمپنی نے میٹا نے فیسبک ریلز کو بہتر بناتے ہوئے اس میں متعدد نئے فیچرز پیش کر دیے

واضح رہے کہ فیسبک ریلز مختصر وڈیوز کا مقبول فیچر ہے، جو کہ دراصل ٹک ٹاک سے متاثر ہوکر ابتدائی طور پر انسٹاگرام پر پیش کیا گیا تھا، جسے بعد ازاں فیسبک کا حصہ بھی بنایا گیا

فیسبک ریلز سوشل ویب سائٹ پر استعمال کیا جانے والا سب سے بڑا فیچر بنتا جا رہا ہے اور صارفین پوسٹ اور اسٹوریز کے بجائے فیسبک ریلز پر زیادہ وقت گزارتے دکھائی دیتے ہیں اور تحریری پوسٹس پڑھنے کا رواج ختم ہوتا جا رہا ہے

صارفین کی ریلز میں دلچسپی کو دیکھتے ہوئے اب فیسبک نے ریلز میں زیادہ وقت کی وڈیوز کو شیئر کرنے کا فیچر پیش کر دیا ہے

جس کے بعد صارفین اب فیسبک ریلز میں ڈیڑھ منٹ یا نوے سیکنڈ دورانیے کی وڈیوز کو بھی شیئر کر سکیں گے، جبکہ پہلے یہ دورانیہ صرف 60 سیکنڈ تھا، جب کہ اس سے بھی قبل یہ دورانیہ صرف 45 سیکنڈز تک محدود تھا۔ یعنی فیسبک بتدریج اس کے دورانیے میں اضافہ کرتا جا رہا ہے

یوں اب فیسبک صارفین ریلز میں ڈیڑھ منٹ دورانیے کی وڈیوز کو شیئر کر سکیں گے جبکہ انسٹاگرام ریلز میں پہلے ہی ڈیڑھ منٹ دورانیے کی وڈیوز کو شیئر کرنے کی سہولت موجود ہے

اسی طرح فیسبک پر شیئر کی جانے والی ریلز کو خصوصی ٹیمپلیٹس میں بنانے کا فیچر بھی پیش کر دیا گیا ہے، جو کہ اس سے قبل صرف انسٹاگرام پر تھا۔ یعنی اب صارفین مختلف اقسام کے ٹیمپلیٹس پر وڈیوز بنا کر اسے شیئر کر سکیں گے

علاوہ ازیں فیسبک ریلز میں وڈیوز میں مکسنگ یعنی ویڈیو کو دوسرے گانے میں sync کا فیچر بھی پیش کیا گیا ہے، مذکورہ فیچر بھی پہلے ہی انسٹاگرام پر موجود تھا

مزید برآں فیس بک ریلز میں ایک نئے اور زبردست فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے تحت صارفین اب میموریز کی وڈیوز یا تصاویر کو ریلز کی صورت میں فوری طور پر بھی شیئر کر سکیں گے

مذکورہ فیچر کو ریلز کے لیے اب تک کا بہترین فیچر قرار دیا جا رہا ہے اور صارفین اس فیچر سے زیادہ خوش دکھائی دیتے دکھائی دے رہے ہیں

اگرچہ فیسبک میں مندرجہ بالا تمام فیچرز کو پیش کردیا گیا ہے، تاہم تاحال بعض صارفین تک مذکورہ فیچرز کام نہیں کر رہے لیکن ترتیب وار صارفین کو تمام فیچرز تک رسائی دے دی جائے گی۔۔

Tags:

earn money from facebook reelsFacebookFacebook MonetizationFacebook Pagefacebook reelsfacebook reels bonusfacebook reels bonus payoutfacebook reels bonus programfacebook reels bonusesfacebook reels bonuses programfacebook reels monetizationfacebook reels play bonusfacebook reels play bonus programfacebook reels se paise kaise kamayehow to earn money from facebook reelshow to make money on facebookhow to monetize facebook reels
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

میرا دوست، میرا دشمن (شاہکار افسانہ)

Next

برطانیہ کا پناہ کے متلاشی افراد کی فوری ملک بدری کے لئے قانون سازی کا فیصلہ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme