Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

فیسبک نے فحش تصاویر کو ہٹانے کا ٹول متعارف کرا دیا

By Akhtar Rasool
مارچ 1, 2023 2 Min Read
0

فیسبک کی مالک کمپنی میٹا نے انٹرنیٹ پر موجود کم عمر اور کمسن بچوں کی قابل اعتراض اور فحش تصاویر کو از خود ہٹانے کے لیے نیا ٹول متعارف کرایا ہے

میٹا کی جانب سے مذکورہ آن لائن ٹول لاپتہ اور جنسی استحصال کے شکار بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والے امریکی ادارے (این سی ایم ای سی) کے اشتراک سے متعارف کرایا ہے اور ٹول کا مکمل اختیار ادارے کو ہی دیا گیا ہے

مذکورہ ٹول دنیا میں کہیں بھی بیٹھا ہر شخص استعمال کر سکتا ہے اور اسے استعال کرنا انتہائی آسان ہے

تاہم ابتدائی طور پر مذکورہ ٹول کے تحت صرف چند ویب سائٹس سے فحش اور قابل اعتراض تصاویر کو ہی ہٹایا جا سکتا ہے

نئے ٹول کو ’ٹیک اٹ ڈائون‘ کا نام دیا گیا ہے اور یہ کسی ویب سائٹ کی طرح کام کرتا ہے

اس ٹول کے ذریعے مختلف ویب سائٹس سے فحش اور قابلِ اعتراض تصاویر کو ہٹانے کے لیے مختلف ویب سائٹس کو اس ٹول کے ساتھ معاہدہ کرنا ہوگا، تاہم اس وقت اس ٹول کے ذریعے تصاویر کو ہٹانے کی رضامندی چند ویب سائٹس نے ہی دکھائی ہے

ابتدائی طور پر اس ٹول کے ذریعے فیسبک، انسٹاگرام، پورن ہب، یوبو اور اونلی فینز جیسی ویب سائٹٹس نے فحش اور قابل اعتراض تصاویر کو ہٹانے کی رضامندی ظاہر کی ہے

یہاں یہ بات اہم پے کہ مذکورہ ٹول کے ذریعے صرف اٹھارہ سال سے کم عمر افراد کی وہی تصاویر ہی انٹرنیٹ سے ہٹائی جائیں گی، جنہیں فحش انداز میں ایڈٹ کر کے پیش کیا گیا ہوگا

اس ٹول کے ذریعے اٹھارہ سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کی فحش تصاویر کو نہیں ہٹایا جائئے گا

اس ٹول کو استعمال کرنے کے لیے دنیا کے کسی بھی ملک کے صارف کو ’ٹیک اٹ ڈائون‘ کے پیج پر جاکر ان تصاویر کو اپ لوڈ کرنا پڑے گا، جنہیں وہ انٹرنیٹ سے ہٹانا چاہتا ہوگا

ٹول صارف سے ابتدائی طور پر کچھ سوالات پوچھتا ہے اور تصدیق کرتا ہے کہ جن تصاویر کو ہٹوانے کی درخواست کی جا رہی ہے، کیا اس شخص کی عمر اٹھارہ سال سے کم ہے یا زیادہ ہے؟

ساتھ ہی یہ سوال بھی پوچھا جاتا ہے کہ جن تصاویر کو ہٹوانے کی درخواست دی جا رہی ہے، کیا وہ قابل اعتراض یا فحش ہیں؟

مذکورہ دونوں سوالات پوچھنے کے بعد آن لائن ٹول صارف کو ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ دس تصاویر اپلوڈ کرنے کی اجازت دیتا ہے

تصاویر اپ لوڈ کرنے کے بعد کلک کرنے پر درخواست ادارے کو چلی جاتی ہے اور ادارہ مناسب وقت میں تصاویر کی چھان بین کر کے انہیں انٹرنیٹ سے ہٹا دیتا ہے

اگر تصاویر میں کوئی فحش پہلو نوٹ نہیں کیا جائے گا یا پھر وہ تصاویر اٹھارہ سال سے زائد العمر شخص کی ہوں گی، تو انہیں ہٹایا جائے گا۔

Tags:

child pornographyeasy way to block adult websitesFacebookfacebook deepfakefacebook graphfacebook graph searchfacebook photosfireball toolhow to block a website on laptophow to delete chrome history permanently in hindihow to delete chrome history permanently in teluguhow to delete google chrome history in hindihow to remove spam comments from youtubehow to stop watching pornpornography addictionreport facebook photoscript to remove spam
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

نوجوان نسل پاکستان کیوں چھوڑ رہی ہے؟

Next

انٹرنیٹ کی فراہمی میں خلل ڈالنے والے ممالک میں بھارت ایک بار پھر سرِفہرست

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme