Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

فیسبک کی جانب سے خواتین کا حساس ڈیٹا جمع کیے جانے انکشاف

By Akhtar Rasool
جون 17, 2022 3 Min Read
0

تین مختلف اداروں کی جانب سے کی جانے والی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ فیسبک خواتین سے متعلق انتہائی حساس اور ذاتی ڈیٹا اکٹھا کرکے اشتہارات کے لیے استعمال کرنے میں مصروف ہے

تفصیلات کے مطابق امریکی ادارے ’رویل‘ کی جانب سے ’دی مارک‘ اور ’سینٹر فار انویسٹیگیٹو رپورٹنگ‘ کی مدد سے کی جانے والی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فیسبک ایک ٹول کے ذریعے خواتین کی جانب سے اسقاط حمل کروانے کے طریقوں اور علاج سے متعلق کی جانے والی سرچ کے علاوہ بھی دیگر اہم ڈیٹا جمع کرنے میں مصروف ہے

رپورٹ میں بتایا گیا کہ فیسبک ’میٹا پکسل‘ کے ذریعے ایسی خواتین سے متعلق بھی ڈیٹا جمع کر رہا ہے، جو حمل کی پیچیدگیوں میں مبتلا ہوتی ہیں یا پھر جن کے ہاں حمل نہیں ٹھہرتا اور وہ بچوں کی خواہش مند ہوتی ہیں

رپورٹ میں خواتین کا لفظ استعمال نہیں کیا گیا، تاہم بتایا گیا کہ فیسبک اسقاط حمل اور حمل ٹھہرنے یا نہ ٹھہرنے سے متعلق ہونے والی پیچیدگیوں کے بارے میں مواد تلاش کرنے والے افراد کا ڈیٹا جمع کرتا رہا ہے

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ’میٹا پکسل‘ ٹول کے تحت فیسبک ایسے لوگوں کا ڈیٹا جمع کرنے کے بعد ان کمپنیوں اور خاص طور پر ایسی کلینکس کو فراہم کرتا ہے، جو کہ اسقاط حمل اور حمل سے متعلق دیگر پیچیدگیوں کی سروسز فراہم کرتی ہیں

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فیسبک جن کلینکس کو مذکورہ ڈیٹا فراہم کر رہا ہے، وہ محکمہ صحت میں رجسٹرڈ نہیں ہوتیں بلکہ وہ ایسی تنظیموں کی جانب سے چلائی جا رہی ہیں جو کہ اسقاط حمل کی مخالفت کرتی ہیں

رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ فیسبک ایسا ڈیٹا دنیا کے کن کن ممالک میں جمع کر رہا ہے، تاہم رپورٹ سے عندیہ ملتا ہے کہ فوری طور پر تحقیقاتی اداروں نے صرف امریکا سے متعلق جانچ پڑتال کی ہے

مذکورہ تحقیق کے بعد تفتیش کرنے والے اداروں نے جب فیسبک کی مالک کمپنی ’میٹا‘ کے ترجمان سے رابطہ کیا تو انہوں نے ایسی رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ”کمپنی اپنے اصولوں کے خلاف کام نہیں کرتی، ایسی رپورٹس میں کوئی سچائی نہیں“

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ ’میٹا پکسل‘ ٹول یا فیچر کے تحت فیسبک کمپنیوں یا اداروں کو ایسے فیچرز اور ڈیٹا تک رسائی دیتا ہے، جس سے وہ یہ جان پانے کے اہل ہوجاتے ہیں کہ ان کی سروسز کو کن کن افراد نے سرچ کیا یا دیکھا

رپورٹ کے مطابق فیسبک پر حمل سے متعلق پیچیدگیوں کی تلاش کرنے والے افراد کو فیسبک ان کلینکس کے فیسبک پیج کی سرچز سجیسٹ کرتا ہے، جو غیر قانونی طور پر قدامت پسند تنظیموں کی سرپرستی میں اسقاط حمل کی حوصلہ شکنی کے لیے چلائی جا رہی ہیں

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بعد ازاں فیسبک مذکورہ کلینکس کی انتظامیہ کو بھی اس ڈیٹا تک رسائی دیتا ہے، جس سے منتظمین یہ جان سکتے ہیں کہ کن کن افراد نے ان کے پیج کا وزٹ کیا اور انہیں کیا مدد درکار ہے؟

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لوگوں کی سرچ ہسٹری اور دیگر معلومات کلینکس کو فراہم کرنے کے بعد فیسبک ان ہی کلینکس کے ٹارگٹڈ اشتہارات ان افراد تک پہنچاتا ہے جو کلینکس تک رسائی کے طریقے ڈھونڈ رہے ہوتے ہیں

فیسبک سے متعلق تازہ رپورٹ کو ایک نئے بھونچال کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس سے دنیا کی سب سے بڑی ویب سائٹ کے خلاف مزید نفرت پیدا ہونے کا امکان ہے۔

Tags:

DataFacebookPrivacyWoman's Data
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

پری مون سون کا آغاز: کہاں کتنی بارشوں کا امکان

Next

ژوب: سیاحتی مقامات پر فحاشی و منشیات کے خلاف کمیٹی کا قیام

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme