Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

فیس بک پاس ورڈ چرانے والی کچھ اینڈروئیڈ ایپلی کیشن کی تفصیلات

By Akhtar Rasool
جولائی 5, 2021 3 Min Read
0

سلیکان و یلی : موبائل فون اور کمپیوٹر مال ویئر پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈاکٹر ویب نے ایسی موبائل ایپلی کیشن کی نشان دہی کی ہے جو کہ موبائل میں انسٹال ہونے کے بعد آپ کے فیس بک اکاؤنٹ کی لاگ ان تفصیلات اور پاس ورڈز کی معلومات چُرا لیتی ہیں

اینڈروئڈ فون استعمال کرنے والے صارفین کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ان ایپلی کیشنز کو استعمال نہ کریں کیوں کہ یہ ایپس فیس بک اکاؤنٹ کی لاگ ان اور پاس ورڈ چرا لیتی ہیں

یہ ایپلی کیشنز کچھ عرصے قبل تک گوگل پلے اسٹور پر بھی دستیاب تھیں۔ بے ضرر سافٹ ویئر کی شکل میں موجود ٹروجنز اسٹیلرز پر مشتمل ان ایپلی کیشنز کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد بار انسٹال کیا گیا، تاہم سیکیوریٹی ماہرین کی جانب سے رپورٹ کرنے پر گوگل نے اب ان ایپلی کیشنز کو پلے اسٹورز سے ہٹا دیا ہے

یہ ٹروجنز ایپس اپنے متاثرہ فرد کو بے وقوف بنانے کے لیے خصوصی میکینزم استعمال کرتی ہے۔ ضروری سیٹنگز کے بعد یہ ویب ویو میں فیس بک کا حقیقی ویب ایڈریس ظاہر کرتے ہوئے استعمال کنندہ کو اپنی یوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ داخل کرنے کا کہتی ہے۔ اس کے بعد اسی ویب ویو پر وہ ’جاوا اسکرپٹ‘ کو لوڈ کر دیتی ہیں اور پھر ہیکرز یہ اسکرپٹ براہ راست داخل کی گئی لاگ ان انفاریشنز کو ہائی جیک کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں

اس کے بعد یہ ٹروجنز ایپس اس جاوا اسکرپٹ کو ’جاوا اسکرپٹ انٹر فیس انیوٹیشن‘ کے ذریعے فراہم کیے گئے طریقہ کار کو استعمال کرتے ہوئے لاگ ان اور پاس ورڈ کو چرا کر ہیکر کے سرور پر منتقل کر دیتی ہیں۔ اس کے علاوہ یہ ایپس موجودہ آتھرائزیشن سیشن سے کوکیز کو بھی چرا کر سائبر کرمنلز کو بھیج دیتی ہیں

ذیل میں ہم سنگت میگ کے قارئین کے لیے ایسی ہی کچھ اہم اور مشہور ٹروجنز ایپلی کیشنز کی تفصیلات دی گئیں ہیں

پپ فوٹو(PIP Photo)
پپ فوٹو تصاویر کی ایڈیٹنگ کرنے والی ایپ ہے، Lillians کی جانب سے ڈیولپ ہونے والی اس ایپ کو اینڈوروئڈ ڈیوائسز پر پچاس لاکھ سے زائد لوگوں نےڈاؤن لوڈ کیا

پراسیسنگ فوٹو(Processing Photo)
یہ بھی ایک فوٹو ایڈیٹنگ کی ایپ  ہے۔ ڈیولپر chikumburahamilton کی جانب سے ڈیزائن کی گئی اس ایپ کو بھی پچاس لاکھ سے زائد مرتبہ اینڈروئڈ ڈیوائسز پر انسٹال کیا جاچکا ہے

ربش کلینر(Rubbish Cleaner)
اس ایپ کو اینڈروئڈ ڈیوائسز کو اوپٹیمائز کر کے ان کی پرفارمنس کو بڑھانے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا، اسے دس لاکھ سے زائد بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا

ہورواسکوپ ڈیلی (Horoscope Daily)
روزانہ کا زائچہ بتانے والی یہ ایپلی کیشن دس لاکھ مرتبہ ڈاؤن لوڈ ہوئی، اسے ڈیولپرHscopeDaily momo کی جانب سے ڈیزائن کیا گیا تھا

انویل فٹنس( Inwell Fitness)
جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ یہ فٹنس ایپ ہے۔ اسے بھی اینڈروئڈ ڈیوائسز پر پچاس لاکھ سے زائد لوگوں نے ڈاؤن لوڈ کیا

ایپ لاک کیپ (App Lock Keep)
بظاہر دوسری ایپلی کیشنز تک رسائی کو محفوظ بنانے والی یہ ایپلی کیشن خود استعمال کنندہ کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے، اسے پانچ ہزار سے زائد مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا.

Tags:

AppsFacebookMalware
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کراچی سمیت سندھ بھر میں دسویں جماعت کا پرچہ پہلے ہی آؤٹ

Next

بلوچستان کے عسکریت پسندوں سے بات کرنے کا سوچ رہا ہوں، وزیراعظم

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme