Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

فیس بک ڈیٹا لیک: آپ کیسے جان سکتے ہیں آپ کا ڈیٹا لیک ہوا ہے یا نہیں؟

By Akhtar Rasool
اگست 3, 2021 3 Min Read
0

آپ کو یاد ہوگا کہ کچھ مہینے پہلے یہ خبر گردش کرتی دکھائی دی کہ عالمی سطح پر مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیسبک کے ایک سو چھ ملکوں سے تعلق رکھنے والے پچاس کروڑ صارفین کی معلومات لیک ہوگئی ہیں، اس خبر کے بعد دنیا بھر میں فیسبک استعمال کرنے والوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی

ڈیٹا ہیک کیے جانے کے بعد ہیکرز کی جانب سے فیسبک استعمال کرنے والے صارفین کے فون نمبر، نام، گھروں کے پتے، ای میل ایڈریس اور دیگر ذاتی معلومات انٹرنیٹ پر ڈال دی گئی تھیں

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیس بک کے لیک ہونے والے ڈیٹا میں فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کا فون نمبر بھی شامل تھا

ماہرین کے مطابق ڈیٹا بیس میں ایک سو چھ ملکوں کے تریپن ملین سے زائد فیس بک صارفین کا ڈیٹا شامل ہے جن میں تین ملین امریکی، گیارہ ملین برطانوی اور سات ملین آسٹریلوی شامل ہیں

اس حوالے سے فیس بک کا کہنا ہے کہ ہیک کیا گیا ڈیٹا 2019ع کے ڈیٹا لیک آپریشن میں شامل ہے، تاہم پرائیویسی مانیٹرنگ کی جانب سے لیک ہونے والے ڈیٹا کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے

میڈیا رپورٹس کےمطابق لیک کیا جانے والا ڈیٹا ہیکررز فورم  پربڑے پیمانے پر دستیاب ہے

اگر آپ سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں تو آپ کے لیے یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ ڈیٹا لیک ہونے کے خطرات کیا ہیں اور لیک کیے گئے ڈیٹا کو کس طرح استعمال کیا جاسکتا ہے

لیک کیا گیا ڈیٹا ٹیلی مارکیٹنگ میں سب سے زیادہ استعمال ہوتا ہے، اس ڈیٹا کی بنیاد پر بینک میں آپ کے نام پر اکاؤنٹ کھولا جاسکتا ہے، ڈیٹا کی مدد سے صارف کا فیس بک  انسٹاگرام، جی میل اور ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کیا جاسکتا ہے

تو آئیے اب یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ آپ کیسے یہ جان سکتے ہیں کہ آیا ہیک کیے گئے ڈیٹا میں آپ کا اکاؤنٹ بھی شامل ہے یا نہیں؟
ٹرائے ہنٹ، جو Have I been pawned نامی ویب سائٹ کے مالک اور سائبر سکیورٹی ماہر ہیں، ان کا کہنا ہے کہ پانچ سو ملین موبائل نمبر ہیک جب کہ چند ملین ایڈریسز ہیک کیے گئے ہیں  جب کہ ہر صارف کے پاس ہر قسم کی معلومات نہیں ہوتیں۔

ٹرائے ہنٹ نے بتایا جب فیس بک کے ڈیٹا لیک کی خبریں وائرل ہونا شروع ہوئیں تو ان کی ویب سائٹ کو ’غیر معمولی ٹریفک‘ ملنا شروع ہو گیا

اگر آپ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کا ڈیٹا ہیک ہوا ہے یا نہیں درج ذیل طریقہ کار کے ذریعے یہ جانا جاسکتا ہے؟

Have I been pawned ویب سائٹ پر جائیے۔

آپ کے پاس ان پٹ باکس کھل جائے گا یہاں انٹرنیشنل فارمیٹ میں اپنا نمبر درج کریں۔

مثال کے طور پر اگر آپ کا فون نمبر 6754387690 ہے ، تو آپ 916754387690+ درج کریں۔

اگر آپ کو ’good news ‘میسیج موصول ہو تو آپ کے لیے خوشی کی خبر ہے جس کا مطلب ہے کہ آپ کا نمبر فیس بک ڈیٹا لیک ہونے والے نمبرز میں شامل نہیں، لیکن اگر آپ کو ’oh no‘ کا میسیج موصول ہو تو سمجھ لیں آپ کی آئی ڈی اور نمبر ہیک کیا جاچکا ہے.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

”ہمارا سیارہ زمین خطرے میں ہے“ 14000 سائنسدانوں نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

Next

کون سے اینڈرائڈ فون 27 ستمبر کے بعد گوگل سروسز سے محروم ہوجائیں گے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme