Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اسپورٹساہم ترینتازہ ترینخبریں

قطر: فیفا ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب کا تلاوت سے آغاز کرنے والے نوجوان غانم المفتاح کی کہانی

By Akhtar Rasool
نومبر 21, 2022 3 Min Read
0

قطر میں فیفا فٹبال ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت سے کیا گیا، جو معذور حافظ قرآن غانم المفتاح نے کی، جس کی وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں

ایک جانب حافظ قرآن غانم المفتاح کی وڈیوز سامنے آنے کے بعد انہیں دنیا بھر سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے اور انہیں بےحد سراہا جارہا ہے تو دوسری طرف کئی لوگوں کے ذہن میں سوال ہے کہ آخر غانم المفتاح کون ہیں اور کیا کرتے ہیں؟

غانم المفتاح 5 مئی 2002ع کو قطر میں پیدا ہوئے۔ بچپن میں ہی وہ ایک ایسی بیماری کا شکار تھے، جس میں ریڑھ کی ہڈی کا زیریں حصہ نشونما نہیں پا سکتا۔ ابتدائی تعلیم کے لیے ان کی والدہ نے جب انہیں اسکول میں داخل کروانا چاہا تو بہت سے اسکولوں نے انکار کر دیا اور جس اسکول میں وہ بالآخر داخلہ لینے میں کامیاب ہوئے، وہاں معذوری کی وجہ سے بچے ان سے کھیلنے سے کتراتے تھے

تاہم انہوں نے دینی تعیمات حاصل کیں حافظِ قرآن بنے اور آج بیس سالہ غانم المفتاح قطر کے معروف موٹیویشنل اسپیکر ہیں اور ساتھ ہی غریسہ آئسکریم نامی کمپنی کے بھی مالک ہیں، جس کی قطر میں چھ شاخیں اور ساٹھ کے قریب ورکرز ہیں

غانم نے اپنے جیسے کئی بچوں اور خاندانوں کی مدد کے لئے ایک فلاحی تنظیم ’الغانم فاؤنڈیشن‘ کی بنیاد بھی رکھی، جو دنیا بھر میں معذور افراد کو وہیل چئیر کی فراہمی یقینی بناتی ہے

معذوری کے بعد بھی ہر میدان میں خود کو منوانے والے غانم المفتاح 2017ع میں وہیل چیئر کے بغیر ہاتھوں کے بل عمرہ کی سعادت حاصل کر چکے ہیں۔ وہ زمانہ طالبِ علمی میں ہاتھوں میں دستانے پہن کر فٹبال کھیلا کرتے تھے۔ فٹبال کے علاوہ غانم بہترین غوطہ خور بھی ہیں اور سمندر میں دو سو میٹر تک غوطہ خوری اور تیراکی کے جوہر دکھا چکے ہیں

قاری غانم المفتاح نے پہلی مرتبہ قطر میں ہونے والے ’فیفا ورلڈکپ‘ کا افتتاح تلاوتِ قرآنِ پاک سے کیا، جس کو دنیا کے پانچ سو سے زائد بڑے چینلز پر دکھایا گیا۔ قطر میں منعقد ہونے والا فیفا ورلڈکپ 2022 تاریخ کا وہ پہلا ورلڈکپ ہے، جس کا آغاز قرآنی آیات کی تلاوت سے کیا گیا

تقریب میں امریکی اداکار مورگن فری مین نے بھی شرکت کی جنہوں اسٹیج کی زمین پر بیٹھ کر غانم المفتاح سے باتیں کیں اور اُن سے سوال کیا کہ دنیا کی اتنی ساری قومیں، ثقافتیں اور نسلیں ساتھ رہ سکتی ہیں؟ جس پر قطر کا معذور بچہ قرآن سے حل بتا رہا ہے اور قرآن کی بہت ہی عمدہ آیات کا انتخاب کرتے ہوئے اس سوال کا جواب دیا جن میں توحید اور مساوات کا خصوصی درس تھا

اس موقع پر ہالی ووڈ اداکار مورگن فری مین کا بایاں ہاتھ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا، جس کو انہوں نے دستانے سے ڈھانپ رکھا تھا۔ اس بارے میں مورگن فری مین نے 2010 میں بتایا تھا کہ ’میرے ہاتھ کی رگیں ضائع ہو گئی ہیں اور پھر وہ ٹھیک نہیں ہو سکیں، اس لیے میں ہاتھ کو ہلا نہیں سکتا اور ایک ہاتھ سے معذور ہوں۔‘

اس وقت جب یورپ سمیت دنیا بھر میں ایل جی بی ٹی تحریک کی سرگرمیوں پر قطر میں پابندی عائد کیے جانے پر ان کے حقوق کی بات کی جارہی تھی، وہیں قطر نے ایک معذور قاری سے، جو کئی ہزاروں مستحق انسانوں کی مدد کرتا ہے، ورلڈ کپ کا افتتاح کروا کر دنیا بھر کے معذور افراد کے حوصلے بلند کر کے اپنی ترجیحات دنیا کے سامنے واضح کر دی ہیں۔

Tags:

FIFA World CupGhanim Al Muftahopening ceremony
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کشمیریوں کی’ونٹر وائف‘ کانگڑی: جو کڑاکے کی سردی میں ان کی حفاظت کرتی ہے

Next

کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستانی فٹبال ٹیم اسرائیل کے خلاف میچز کھیل چکی ہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme