Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اسپورٹساہم ترینتازہ ترینخبریں

قومی ٹیم کے دورہء نیوزی لینڈ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

By Akhtar Rasool
ستمبر 29, 2020 2 Min Read
0

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے دورہء نیوزی لینڈ میں ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے شیڈول اور وینیوز کا اعلان کردیا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ماؤنٹ مانگنوئی اور دوسرا کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہء نیوزی لینڈ کی تصدیق کرتے  ہوئے بتایا ہے کہ ماؤنٹ مانگنوئی میں کھیلا جانے والا باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ 26 سے 30 دسمبر تک جاری رہے گا، جس کے بعد دونوں ٹیمیں کرائسٹ چرچ میں مدمقابل آئیں گی جہاں سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے شروع ہوگا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں سے قبل تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 18 دسمبر کو آکلینڈ، دوسرا 20 دسمبر کو ہملٹن اور تیسرا 22 دسمبر کو نیپئر میں کھیلا جائے گا

ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی ذاکر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے یہ سیریز انتہائی اہمیت کی حامل ہے، کیونکہ اس کے بعد پاکستان کو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں صرف جنوبی افریقا کے خلاف ہی ٹیسٹ میچز کھیلنے ہیں، پرامید ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ایونٹ کا اختتام شاندار انداز سے کرے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹوڈیوڈ ڈائٹ کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کی میزبانی کرکے ہمیشہ خوشی ہوئی ہے اور انہیں یقین ہے کہ اس مرتبہ بھی مداحوں کو ان دونوں ممالک کے درمیان ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کا انتظار ہوگا۔

پاکستان کا اسکواڈ 23 نومبر کو لاہور سے نیوزی لینڈ روانہ ہوگا، قومی اسکواڈ اپنے 14 روزہ قرنطینہ کی مدت لنکولن میں مکمل کرے گا۔ اس دوران اسکواڈ کو بائیو سیکیور ببل میں رہنا ہوگا جب کہ وہ کسی کرکٹ سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے تاہم 14 روزہ قرنطینہ کے بعد یہ ببل ختم ہوجائے گا۔ نیوزی لینڈ روانے ہونے سے قبل قومی کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے کوویڈ-19 ٹیسٹ لاہور میں لیے جائیں گے.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

عدالت کا شہباز شریف کی اہلیہ اور بیٹی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

Next

کراچی، پچاس ﮨﺰﺍﺭ ﻃﻠﺒﮧ کے ﮐﺎﻟﺠﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺩﺍﺧﻠﮯ ﺳﮯ ﻣﺤﺮﻭﻡ رہنے کا خدشہ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme