Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

لاڑکانہ کے انوکھے خاندان کا نام گنیز بک میں شامل

By Akhtar Rasool
اگست 4, 2021 2 Min Read
0

لاڑکانہ : دنیا بھر سے ہر سال نت نئے عالمی رکارڈز سامنے لانے والے ادارے گنیز بک آف ورلڈ رکارڈز نے حال ہی میں ایک ایسے منفرد پاکستانی گھرانے کو شامل کیا ہے جس کے نو افراد ایک ہی تاریخ یعنی یکم اگست کو پیدا ہوئے تھے

تفصیلات کے مطابق گنیز بک آف ورلڈ رکارڈز کی ویب سائیٹ پر بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ کے رہائشی ہائی اسکول ٹیچر امیر علی منگی، ان کی بیوی خدیجہ اور سات بچے سندھو، سسئی، سپنا، عامر، امبر، عمار اور احمر ایک ہی تاریخ یکم اگست کو پیدا ہوئے

امیر علی منگی کے بچوں کی عمریں سترہ سے اٹھائیس کے درمیان ہیں۔ ان کی جڑواں بیٹیاں سسئی اور سپنا یکم اگست 1998 کو پیدا ہوئیں، اور 2003 کو ان کے جڑواں بیٹے عمار اور احمر پیدا ہوئے، یہ بھی یکم اگست ہی کا دن تھا

گنیز بک آف ورلڈ رکارڈز کی ویبسائٹ پر دی گئی تفصیلات کے مطابق امیر علی منگی کا گھرانہ دنیا بھر میں واحد گھرانہ ہے جو ایک ہی تاریخ پر پیدا ہوا

یکم اگست 1968 کو پیدا ہونے والے امیر علی منگی کہتے  ہیں ”میرا برج اسد ہے اور ایک اور آٹھ میرے لکی نمبر ہیں، میری زندگی میں ایک اور آٹھ کے ہندسوں کا بڑا عمل دخل رہا ہے۔ نہ صرف ہم سب ایک ہی تاریخ کو پیدا ہوئے بلکہ میری شادی بھی یکم اگست کو ہوئی۔‘

دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے ہائی اسکول میں جوائنگ بھی 18 تاریخ کو دی۔ ان کا ماننا ہے کہ ”جس سال میں ایک اور آٹھ کے ہندسے آتے ہیں وہ میرے لیے بڑا اچھا سال ہوتا ہے، جیسے 2018ع میں میرے بہت سے رکے ہوئے کام مکمل ہوگئے“

امیر علی منگی علم نجوم میں دلچسپی رکھنے کے ساتھ شاعر بھی ہیں، شاعری میں ان کا تخلص ’آزاد‘ ہے اور ان کے مطابق ان کی لکھی غزلوں کی ایک کتاب چھپائی کے مرحلے میں ہے۔ انہوں نے اب تک اکنامکس، انٹرنیشل رلیشنس، ماس کمیونیکیشن سمیت ماسٹرز کی 12 ڈگریاں لی ہیں.

پاکستان کے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے امیر علی منگی نے کہا. ”2022 کا سال پاکستان کے لیے بڑا بھاری ہوگا، جبکہ 2023 بڑا زبردست سال ہوگا“

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کون سے اینڈرائڈ فون 27 ستمبر کے بعد گوگل سروسز سے محروم ہوجائیں گے؟

Next

روبنسن کروسو (شاہکار ناول کا اردو ترجمہ) نویں قسط

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme