Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

لاہور میں سبزی سستے داموں فروخت کرنے پر دکان دار گرفتار

By Akhtar Rasool
جون 28, 2021 2 Min Read
0

ہمارے ملک میں گراں فروشی ایک المیہ ہے، اس کی روک تھام کے لیے سرکاری سطح پر کارروائی اور مقدمے درج کرنے کی شرح بہت کم ہے، لیکن لاہور پولیس نے سبزی سستے داموں فروخت کرنے والے کو نہ صرف فوراً گرفتار کر لیا، بلکہ اس ’جرم‘ میں اس پر ایف آئی آر کاٹ کر مقدمہ بھی درج کر لیا

سبزی سستے داموں فروخت کرنے پر درج ہونے والی ایف آئی آر کے متن کے مطابق سبزی فروش وقاص ولد چوہدری محمد بشیر رائیونڈ روڈ پر سرکاری ریٹ لسٹ سے کم قیمت پر سبزی فروخت کر رہا تھا ۔ جس پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی مدعیت میں اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے

اس بارے میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کا کہنا ہے کہ دوران چیکنگ سبزی فروش کے پاس ریٹ لسٹ موجود نہیں تھی  اور وہ بھنڈی، ٹماٹر  اور دیگر سبزیاں سرکاری نرخ نامے سے کم پر فروخت کر رہا تھا

متن کے مطابق مذکورہ دکان دار نے ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں نہیں کی ہوئی تھی اور بھنڈی 95 روپے کے بجائے 73 روپے، ٹماٹر 50 روپے کے بجائے 25 روپے، بینگن 60 روپے کے بجائے 52 روپے، کریلے 90 روپے کے بجائے 52 روپے اور پیاز 40 روپے کے بجائے 33 روپے فی کلو پر فروخت کر رہا تھا

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے سبزی سستے داموں فروخت کرنے پر سبزی فروش کو گرفتار کرانے  والے مجسٹریٹ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

شہباز گل نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری ریٹ لسٹ سے سستی سبزی فروخت کرنے والے سبزی فروش پر مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کرنے کا واقعہ مضحکہ خیز ہے

شہباز گل نے ڈپٹی کمشنر لاہور اور پنجاب پولیس کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ لاہور انتظامیہ اس مجسٹریٹ کے خلاف فوری کارروائی کرے

ادہر کراچی کے علاقے کورنگی میں چھاپے کے دوران دودھ کی دکان کے کیش کاؤنٹر پر ہاتھ صاف کرتے ہوئے ایک پولیس اہلکار کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آئی ہے

کورنگی پی این ٹی سوسائٹی میں اسسٹنٹ کمشنر کے دودھ کی دکان پر چھاپے کے دوران پولیس اہلکار نے ہاتھ کی صفائی دکھا دی ، فوٹیج میں دیکھا گیا کہ چھاپے کےدوران دکاندار کے باہر نکلنے کے بعد پولیس اہلکار نے کیش کاؤنٹر میں موجود رقم کا صفایا کیا

سی سی ٹی وی فوٹیج میں اہلکار کو رقم دراز سے نکال کر اپنی جیب میں ڈالتے ہوئے دیکھا گیا، فوٹیج میں اہلکار کا چہرہ واضح دیکھا جاسکتا ہے۔ واردات میں ملوث اہلکار نیچے گرنے والے نوٹوں کو بھی جمع کرکے لے گیا

دودھ کی دکان کے مالک کا کہنا ہے کہ اتوار کی شب پونے بارہ بجے چھاپہ مار ٹیم نے پہلے کھڑکی سے اندر گھسنے کی کوشش کی دکان کے ملازم نے ڈر کر گیٹ کھول دیا۔ پولیس، کمشنر اور دیگر لوگوں نے اندر گھس کر اندر باہر کی تمام لائٹیں بند کر دیں۔ پولیس والے نے گلّے سے پیسے نکال کر جیب میں ڈالے، کچھ نوٹ نیچے گرے تھے جو اس نے اٹھا کر جیب میں رکھ لیے.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ایف آئی اے میں 1143 اسامیوں کے لئے 12 لاکھ 94 ہزار درخواستیں جمع

Next

پوليس نے بارود سے بھری گاڑی کھڑی کرنے والے ملزم کو کیسے پکڑا؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme