Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

لنکڈن میں نیا بہترین فیچر متعارف، فری لانسرز کے لیے نادر مواقع

By Akhtar Rasool
اکتوبر 29, 2021 2 Min Read
0

یہ بات تو آپ جانتے ہی ہونگے کہ لنکڈن دنیا بھر میں پروفیشنل افراد کی سب سے بڑی ویب سائٹ تسلیم کی جاتی ہے، جسے لوگ اپنا پروفیشنل نیٹ ورک بڑھانے یا اس پر نوکری کی تلاش کرتے ہیں

مائیکرو سافٹ کے زیر ملکیت پلیٹ فارم میں اب  نیا بہترین فیچر متعارف کرایا گیا ہے، جس سے فری لانسر بھی نئے دستیاب مواقع سے مستفید ہو سکیں گے، کیونکہ لنکڈن نے یہ فیچر  فری لانسرز کو نئی ملازمت کے مواقعوں تک رسائی میں مدد دینے کے لیے ہی پیش کیا ہے

”سروس مارکیٹ پلیس“ نامی اس فیچر کے بیٹا ورژن کی آزمائش کچھ عرصے سے امریکا میں ہورہی تھی اور اب اسے دنیا بھر کے لیے فری لانسرز کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے. اس فیچر سے صارفین فری لانسر یا پراجیکٹ پروائڈرز کو دریافت کرسکیں گے

فری لانسرز کے لیے اس فیچر میں ڈھائی سو جاب کیٹیگریز میں  مواقع دستیاب ہوں گے

فری لانسرز اور پراجیکٹ پروائڈرز ایک دوسرے کو سرچ فنکشن کے ذریعے یا پراجیکٹ کیٹیگریز میں دریافت کرسکیں گے، جس میں تمام پراجیکٹس کی وضاحت مکمل تفصیل سے کی جائے گی

ان میں دلچسپی لینے والے فری لانسرز اور پراجیکٹ پروائڈرز میسجز کے ذریعے رابطہ کرکے مزید تفصیلات حاصل کرسکیں گے اور معاملہ طے ہونے پر ایک دوسرے کو فائیو اسٹار سسٹم کے ذریعے ریٹ کرسکیں گے

”سروس مارکیٹ پلیس“ لنکڈن کے پروفائنڈر ٹول پر مبنی ہے، جسے کمپنی نے 2020ع میں متعارف کرایا تھا

لنکڈن کا یہ فیچر فری لانس پلیٹ فارمز جیسے Fiverr اور اپ ورک کے مقابلے پر پیش کی گیا ہے، جبکہ اس کا مقصد کورونا وائرس کی وبا کے دوران دنیا میں ملازمتوں کے حوالے سے پائے جانے والے نئے رویوں کو اپنانا بھی ہے

”سروس مارکیٹ پلیس“ کی آزمائش فروری 2021ع میں شروع کی گئی تھی اور امریکا میں اب تک بیس لاکھ افرد اس کا حصہ بن چکے ہیں

اس ٹول کے لیے فی الحال تو سروس کی جانب سے کوئی فیس نہیں رکھی گئی لیکن امکان ہے کہ مستقبل قریب میں یہ سروس مفت نہ رہے.

Tags:

FreelancingLinkedin
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

فیسبک کا نیا نام، میٹا آخر ہے کیا بلا؟

Next

گوانتاناموبے میں پاکستانی نژاد قیدی کی گواہی، ہولناک انکشافات

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme