Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

-company-profackt-an-american-startup
سائنس و ٹیکنالوجیاہم ترینتازہ ترینخبریں

لوگ نیند کے دوران کام کر سکتے ہیں: اسٹارٹ اپ کا دعویٰ

By Akhtar Rasool
دسمبر 16, 2023 3 Min Read
0

ایک امریکی اسٹارٹ اپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی ہیڈ بینڈ ڈیوائس کی مدد سے لوگ سوتے وقت بھی کام کر سکیں گے

پروفیٹک نامی کمپنی کی ہالو ڈیوائس واضح خواب دکھانے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے، جس سے پہننے والوں کو سونے کا احساس ہوتا ہے اور وہ اپنے تجربے کو کنٹرول کر سکتے ہیں

پروفیٹک کے مطابق ہالو ’غیر جارحانہ نیوروسٹیمولیشن آلہ‘ ہے جو ’مختلف مسائل کو حل کرنے کے لیے حتمی تجربہ گاہ‘ پیش کرتا ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ صرف پہننے والے کا تخیّل ہی اس کی صلاحیت کو محدود کرنے والا عنصر ہے

اس کا مقصد خواب دیکھنے کی حالت کو فعال کرنے کے لیے فوکسڈ الٹرا ساؤنڈ سگنلز کا استعمال کرنا ہے، جس کے بارے میں کمپنی کے بانی ایرک وولبرگ کا دعویٰ ہے کہ اس کے بعد کارکنوں کو ڈیمو مشق کرنے یا مشکل کاموں کے لیے تخلیقی حل نکالنے کا موقع مل سکتا ہے

اسٹارٹ اپ کی ویب سائٹ پر کہا گیا: ’واضح خوابوں میں، آپ فزکس کے روایتی قوانین سے آزاد ہو جاتے ہیں، جیسے کہ کشش ثقل، م بقائے توانائی اور بقائے مادہ کے قوانین‘

مزید کہا گیا: ’اس کی وجہ ہے کہ سائنس، ریاضی اور آرٹ میں تاریخ کی نامور شخصیات اپنی سب سے اہم دریافتوں کا سہرا اپنے واضح خوابوں کو دیتی ہیں۔‘

کمپنی پہلے ہی ہیڈ بینڈ تیار کرنے کے لیے دس لاکھ ڈالر سے زیادہ جمع کر چکی ہے اور مبینہ طور پر ایلون مسک کی نیورالنک ڈیوائس کے ڈیزائنرز میں سے ایک کے ساتھ کام کر رہی ہے

نیورو سائنسدانوں کا اندازہ ہے کہ تقریباً ستر فی صد لوگ اپنی زندگی میں کم از کم ایک بار واضح خواب دیکھنے کا تجربہ کریں گے، حالیہ تحقیق میں اس بات پر توجہ مرکوز کی گئی ہے کہ انہیں کس طرح دکھایا جائے۔

2017ع میں ایڈیلیڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے تین تکنیکوں کا تجربہ کیا تھا، جو ان کے وقوع پذیر ہونے کے امکانات کو بڑھا سکتی ہیں

پہلے مرحلے میں دن میں کئی بار آپ کے ماحول کی جانچ پڑتال کرنا شامل ہے تاکہ یہ دیکھا جاسکے کہ کیا آپ خواب دیکھ رہے ہیں، دوسرے میں آپ کو ترغیب دی جاتی ہے کہ سونے کے پانچ گھنٹے بعد کا الارم لگائیں اور نیند کے آر ای ایم (ریپڈ آئی موومنٹ) یعنی نیند کا وہ مرحلہ، جہاں زیادہ تر خواب آتے ہیں، کے لیے سو جائیں، جبکہ تیسرے میں لوگوں کو یہ فقرہ دہرانا ہوتا ہے کہ اگلی بار جب میں خواب دیکھوں گا، مجھے یاد رہے گا کہ میں خواب دیکھ رہا ہوں۔‘

تجربات سے پتہ چلا کہ تیسری تکنیک کو آزماتے وقت 46 فی صد شرکاء نے واضح خواب دیکھے، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ایسی تکنیک موجود ہیں، جو واضح خواب دیکھنے کے امکانات کو بہتر بنا سکتی ہیں

پروفیٹک پہلا اسٹارٹ اپ نہیں ہے، جس نے واضح خواب دیکھنے کی صلاحیت کا وعدہ کیا ہے، لیکن کوئی بھی ابھی تک ایسی مصنوعات نہیں لا سکا، جس سے صارفین مستقل تجربہ کر سکیں

فارچیون میگزین کے مطابق، 2025 میں لانچ ہونے پر پروفیٹک کی ہالو ڈیوائس کی قیمت پندرہ سو اور دو ہزار ڈالر کے درمیان متوقع ہے

Tags:

how to be prophetichow to know you are propheticpaula white angels from africa and south americapropheticprophetic activationsprophetic declarationprophetic hope for the futureprophetic meaning of the jewish feastsprophetic prayerprophetic teachingprophetic warnings for the churchprophetic wordprophetic word todayprophetic word today youtubesermons on the propheticthe prophetic significance of the holy daysthe prophetic word
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Israeli-army
Previous

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں غلطی سے تین اسرائیلیوں کی ہلاکت ’ناقابلِ برداشت سانحہ‘ قرار

India-IPL-Cricket-league
Next

آئی پی ایل 2024: دو کروڑ روپے کی کیٹیگری میں صرف تین انڈین کھلاڑی کیوں؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme