Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

لوگ پہاڑوں پر کیوں گئے، اسباب جاننے چاہییں: مولانا ہدایت الرحمان

By Akhtar Rasool
جنوری 7, 2022 2 Min Read
0

کراچی – ’بلوچستان کو حق دو‘ تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا کہنا ہے کہ ’حکومت نے ایک ماہ میں معاہدے پر عمل درآمد کا وعدہ کیا تھا، ہم یہ مدت پوری ہونے کا انتظار کر رہے ہیں، اس کے بعد بھرپور ردعمل دیں گے۔‘

آنلائن اردو نیوز میں شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ معاہدے کے نکات میں غیر ضروری چیک پوسٹوں کا خاتمہ شامل تھا، اب تک سات سو چیک پوسٹیں ختم کی گئی ہیں، اس معاملے پر پیش رفت تسلی بخش ہے لیکن سمندر میں فشنگ ٹرالرز کا مسئلہ اب بھی باقی ہے

بلوچستان میں سیاسی قیادت اور مسائل کا ذکر کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ ”وہاں“ سے اشارے ملتے ہیں پیپلز پارٹی میں جاؤ سب وہاں چلے جاتے ہیں، پھر اشارے ملتے ہیں نون لیگ میں جاؤ سب وہاں چلے جاتے ہیں، پھر کہتے نون لیگ کی بھی ضرورت نہیں، پی پی کی بھی نہیں پھر ’باپ‘ بنا لیتے ہیں، کل کو کوئی ’ماں‘ بنالے گا، تو یہ وہاں چلے جائیں گے، لوگ وہی، چہرے وہی ہیں

مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کو موقع دے رہے ہیں، ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ٹرالرز مافیا کو سمندری حیاتیات کی نسل کشی سے غیر قانونی فشنگ سے روکیں، یہ ریاستی اداروں کی آئینی ذمہ داری ہے، ہم کوئی غیر آئینی مطالبہ نہیں کر رہے ہیں

بلوچستان کو حق دو تحریک کے روحِ رواں نے مزید کہا کہ ہم قانون ہاتھ میں نہیں لے رہے، ہم یہ کر سکتے ہیں، ہم نے وزیراعلٰی اور گورنر سے کہا ہے کہ سمندر میں جو ٹرالرز غیر قانونی فشنگ کر رہے ہیں اگر آپ ان کو نہیں روک سکتے، تو ہم خود انہیں روکنے کے لیے تیار ہیں

بلوچستان میں بدامنی کی وجوہات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ نوجوان اس اذیت اور مصیبتوں سے گزر کر آج پہاڑوں پر پہنچ چکے ہیں، ان سے لاکھ اختلاف کروں لیکن مجھے اس عمل کے اسباب تلاش کرنے چاہییں۔ کوئی پہاڑ پر قورمہ اور بریانی کھانے نہیں گیا ہے، اپنے بچوں کو والدین کو چھوڑ کر وہاں گئے ہیں، یہ کوئی مذاق نہیں ہے، لیکن سوال یہ ہے کہ اس کے اسباب کیا ہیں؟ ان کے ساتھ بات کر کے ان کے ساتھ بیٹھ کر انہیں عزت نہیں دے سکتے؟

جب ان سے پوچھا گیا کہ مطالبات پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں آئندہ کا لائحہ عمل کیا ہوگا؟ تو ’بلوچستان کو حق دو تحریک‘ کے سربراہ اور جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکریٹری مولانا ہدایت الرحمان کا کہنا تھا کہ ”ہم دھرنا دینے کا طریقہ بھولے نہیں ہیں۔“

انہوں نے پر اعتماد لہجے میں کہا کہ ”تین ماہ بعد دس لاکھ افراد لے کر کوئٹہ پہنچیں گے، پھر بھی بات نہ مانی گئی تو بیس لاکھ بلوچوں کو ساتھ لے کر اسلام آباد آئیں گے اور مسائل حل ہونے تک وہیں رہیں گے۔“

Tags:

Balochistan
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

بے جے پی کی ناقدین کو ہراساں کرنے والی ’ٹیک فاگ‘ ایپ کیا ہے؟

Next

پاکستان کی کم عمر ترین خاتون ریسر کون اور کہاں سے ہیں؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme