Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

لیاری عوامی محاذ کا ملیر میں بحریہ ٹاؤن کی قبضہ گیری کے خلاف مظاہرہ

By Akhtar Rasool
مئی 16, 2021 2 Min Read
0

لیاری (نامہ نگار)  لیاری عوامی محاذ کی طرف سے بلوچ چوک چاکیواڑہ لیاری میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں تمام مکتبۂ فکر اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی

بزرگ لیفٹسٹ ترقی پسند اور انڈیجینئس رائٹس الائنس کے بانی راہ نما، عوامی ورکرز پارٹی کے صدر  یوسف مستی خان نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحریہ اپنی آخری سانسیں لے رہا ہے، اس میں آخری کیل ٹوکنا باقی ہے

یوسف مستی خان نے کہا کہ چند لوگوں سے شروع ہونے والا احتجاج اب ایک منظم تحریک کی صورت اختیار کر گیا ہے اور پورا ملک اور پوری مہذب دنیا ہمارے ساتھ مل گئی ہے، یقیناً ہم اس تحریک میں فتحیاب ہونگے، کیونکہ ہم حق پر ہیں.

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے بزرگ کمیونسٹ راہ نما لالا فقیر محمد بلوچ نے کہا کہ اس نئے نو آبادیاتی نظام کو بحریہ ٹاؤن کے نام پر کسی صورت قبول نہیں کریں گے اور اس مشکل گھڑی میں ہم ملیر سمیت پورے سندھ کے ساتھ کھڑے ہیں

انہوں نے کہا کہ ہم اقوام عالم سے اپیل کرتے ہیں کہ یہاں کے مقامی آبادیوں کی تشخص اور بقاء کو بچانے میں ہمارا ساتھ دیں

سندھ کے نامور ادیب و محقق اور سندھ انڈیجنئس رائٹس الائنس کے سرکردہ رہنما گل حسن کلمتی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ صرف ملیر اور کراچی کا نہیں بلکہ مجموعی طور پر سندھ کی وحدانیت کا مسئلہ ہے، بحریہ ٹاؤن، ڈی ایچ اے ملیر سمیت جامشورو اور ٹھٹہ کی زمینیں مختلف پروجیکٹس کی شکل میں ایک نئی آبادی کو سیٹل کرنے کے لئے مختلف طریقوں سے اور زبردستی ہتھیائی جا رہی ہیں، جو آگے جاکر صوبے کی شکل اختیار کرے گا، اس کو روکنا ناگزیر ہے وگرنہ ہمارے تشخص  اور سرزمین کا وجود باقی نہیں رہے گا.

احتجاجی مظاہرے میں شریک افراد نے کاٹھور اور گڈاپ کے گوٹھوں میں بحریہ ٹاؤن کی جارحیت کے خلاف بینرز اٹھا رکھےتھے، وہ بحریہ ٹاؤن کراچی کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے. شرکا نے بحریہ ٹاؤن کو غیر قانونی قرار دینے اور اس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ دم آخر تک اس جدوجہد کو جاری رکھیں گے.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

غزہ میں مہاجر کیمپ پر اسرائیلی بمباری، متعدد فلسطینی خواتین و بچے شہید

Next

ترقی اور تباہی کا سفر ساتھ ساتھ (قسط 5)

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme