Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںفن

مادھوری نے ’دیوداس‘ کی شوٹنگ کے دوران کام کرنے سے انکار کیوں کیا تھا؟

By Akhtar Rasool
اپریل 12, 2022 2 Min Read
0

ممبئی – دیوداس فلم اپنی زبردست پروڈکشن سمیت کئی دیگر حوالوں سے مشہور ہے تاہم اس سے جڑے کچھ واقعات ایسے ہیں، جن کے بارے میں بہت کم لوگ ہی واقف ہیں، انہی میں سے ایک مادھوری ڈکشٹ کا حیرت انگیز طرزِ عمل بھی تھا، جو انہوں نے عین فلم کی شوٹنگ کے ایک مرحلے پر اپنایا

سنجے لیلا بھنسالی کی اس یادگار اور مہنگی فلم کے بارے میں بھارتی ویب سائٹ کوئے موئے ڈاٹ کام کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے اس کی تیاری میں بے شمار مشکلات پیش آئیں، کیونکہ فلمساز بھارت شاہ کے انڈر ورلڈ کے ساتھ مبینہ تعلق کا انکشاف بھی سامنے آ چکا تھا

فلم تیاری کے مراحل میں تھی، اسی دوران فلمساز کو کئی بار عدالتوں کے چکر لگانا پڑے، جبکہ طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال بھی جانا پڑا. یہ وہی دن تھے جب شاہ رخ خان اس کی مسلسل فلمبندی میں مصروف تھے

2002ع میں بننے والی یہ فلم 1917ع میں اسی نام سے لکھے گئے ناول پر تھی، جس میں کرن کھیر، سمیتا جیکر اور ویجیندرا گیٹ نے بھی اداکاری کی تھی

فلم کی کہانی ایک پڑھے لکھے اور امیر نوجوان کے گرد گھومتی ہے، جو اپنی بچپن کی دوست پارو سے شادی کرنا چاہتا ہے

اگرچہ فلم نے نیشنل فلم ایوارڈ سمیت کئی دیگر انعامات بھی جیتے لیکن جب یہ فلم بنائی جا رہی تھی تو اس وقت ٹیم کو شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

رپورٹس کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی نے ایک بار انکشاف کیا تھا کہ پروڈیوسر کے ہسپتال میں داخل ہونے کے بعد ایسا وقت بھی آیا، جب ان کے پاس پیسے بالکل ختم ہو گئے تھے

انہی دنوں مادھوری ڈکشٹ نے وقت پر پیسے نہ ملنے کے باعث فلم میں مزید کام کرنے سے انکار کر دیا تھا، جبکہ شاہ رخ خان اور ایشوریا نے پیسے نہ ملنے کے باوجود کام جاری رکھا

سنجے لیلا بھنسالی کا کہنا تھا ”ہمارے پاس اگلے روز کی شوٹنگ کے لیے بھی پیسے نہیں بچے تھے، میں شام کو ہسپتال جاتا کہ بھارت بھائی سے واؤچر سائن کراؤں اور معاشی سلسلہ چل سکے“

مادھوری ڈکشٹ کے بارے میں ایک عینی شاہد کا کہنا تھا کہ ایک مرحلے پر شوٹنگ کے دوران انہوں نے وین میں جا کر دروازہ اندر سے بند کر لیا تھا اور کہا تھا کہ جب تک پیسے نہیں دے دیے جاتے وہ باہر نہیں نکلیں گی

عینی شاہد کے مطابق ”یہ ایک عجیب منظر تھا، شاہ رخ خان، جیکی شروف اور اسٹاف کے دیگر افراد سیٹ پر ان کا اتظار کر رہے تھے، مگر مادھوری ڈکشٹ غائب تھیں، تھوڑی دیر بعد انہوں نے پیغام بھجوایا کہ وہ تبھی شوٹنگ میں حصہ لیں گی جب انہیں پیسے ملیں گے۔“

مادھوری بات کی پکی نکلیں اور تب تک شوٹنگ نہیں کی، جب تک انہیں پیسے ادا نہیں کر دیے گئے

لیکن اس کے بعد سنجے لیلا بھنسالی نے مادھوری کے ساتھ دوبارہ کبھی کام نہیں کیا.

Tags:

Aishwarya RaiBollywoodDevdasMadhuri DixitShah Rukh Khan
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

رونالڈو کی جانب سے ننھے مداح کا فون توڑنے پر معافی، پولیس کی تحقیقات جاری

Next

پاکستان کا کون سا وزیر اعظم کتنا عرصہ اقتدار میں رہا؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme