Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںفن

ماروی فیم سدا بہار غزل صدیق، کیا ایک مرتبہ پھر شوبز جوائن کر رہی ہیں؟

By Akhtar Rasool
جنوری 27, 2022 3 Min Read
0

کراچی – سندھی اور اردو ڈراموں کی ماضی کی مقبول اداکارہ غزل صدیق نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں لوگ ان کے نام کے بجائے ’ماروی‘ کے نام سے پہچانتے ہیں اور اس بات کا کریڈٹ ڈراما ساز سلطانہ صدیقی کو جاتا ہے

غزل صدیق نے 1990ع کے بعد اداکاری کا آغاز کیا تھا، انہوں نے اردو ڈراموں سے قبل سندھی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے

غزل صدیق نے اداکاری کے علاوہ میزبانی اور وائس اوور آرٹسٹ کے طور پر بھی کام کیا، جبکہ انہوں نے تھیٹرز پلے میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا

ایک دہائی سے زیادہ عرصے تک اسکرین سے غائب رہنے والی غزل صدیق حال ہی میں کینیڈا سے وطن واپسی پر سندھی چینل ’ٹائم نیوز’ کے مارننگ شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے پہلی بار اپنے کیریئر پر کھل کر بات کی

غزل صدیق کے مطابق ان کے آباؤ اجداد کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ 9 بہن و بھائیوں میں سب سے کم عمر ہیں

ماضی کی مقبول اداکارہ نے بتایا کہ کیریئر کے عروج پر شادی کرنے اور بعد ازاں ماں بننے کے بعد بیٹے کی بہتر پرورش اور تعلیم کے لیے انہوں نے پاکستان سے کینیڈا منتقل ہونے کا فیصلہ کیا اور وہ 2008ع میں ہی وطن سے چلی گئی تھیں

غزل صدیق کا کہنا تھا کہ پاکستان سے بارہ سال باہر رہنے کے بعد اب وہ وطن لوٹی ہیں اور اب وہ باقی زندگی یہیں گزاریں گی، تاہم فوری طور پر انہوں نے شوبز میں انٹری سے متعلق نہیں سوچا

غزل صدیق کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ ڈھائی سال سے یوٹیوب چینل بھی چلا رہی ہیں، جس پر اب وہ پاکستان سے منفرد مواد ریلیز کریں گی، ممکنہ طور پر وہ شوبز شخصیات کے انٹرویوز کرنا شروع کریں گی

ایک سوال کے جواب میں غزل صدیق نے بتایا کہ انہیں اداکاری سے زیادہ میزبانی کرنا اچھا لگتا ہے اور اگر انہیں میزبانی کا کوئی اچھا موقع ملا تو وہ ضرور اس پر کام کریں گی

ماضی میں مواقع ملنے کے باوجود کم اداکاری کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال پر غزل صدیق نے بتایا کہ دراصل اس وقت وہ وائس اوور آرٹسٹ کے طور پر بھی کام کرتی تھیں، جس وجہ سے انہیں دوسرے کام کرنے کا موقع نہیں ملتا تھا

انہوں نے بتایا کہ ماضی میں وہ پاکستان میں سب سے زیادہ کام کرنے والی خاتون وائس اوور آرٹسٹ بھی رہی ہیں

انہوں نے کیریئر سے متعلق مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنا مقبول ترین ڈراما ’ماروی‘ ہدایت کار سلطانہ صدیقی کے کہنے پر کیا تھا

غزل صدیق کے مطابق انہوں نے اس وقت تک اداکاری تقریباً چھوڑ دی تھی، لیکن سلطانہ صدیقی کے اصرار پر انہوں نے ’ماروی‘ کا کردار ادا کیا جو کہ ان کی پہچان بنا اور اب تک لوگ انہیں اصل نام کے بجائے ’ماروی‘ کے نام سے جانتے ہیں

انہوں نے بتایا کہ سلطانہ صدیقی نے انہیں اس وقت کہا تھا کہ بھلے وہ اداکاری چھوڑ دیں، مگر انہوں نے ’ماروی‘ کا کردار ادا کرنے پر زور دیا اور ان سے متعلق تمام ذمہ داریاں خود ہی اٹھائیں

غزل صدیق کا کہنا تھا کہ ’ماروی‘ ڈرامے کی شوٹنگ کے بعد سلطانہ صدیقی اپنے بیٹے درید کے ہمراہ انہیں رات کو دیر گئے گھر چھوڑ کر جاتی تھیں

انہوں نے بتایا کہ ’ماروی‘ ڈراما پہلے ’عمر ماروی‘ کے نام سے سندھی میں بن چکا تھا، جس میں ’ماروی‘ کا کردار سکینہ سموں نے ادا کیا تھا، مگر اردو ڈرامے کا مرکزی کردار انہیں دیا گیا

ان کے مطابق انہیں ان کے تمام سندھی اور اردو ڈراموں نے اتنی شہرت نہیں دی، جتنی انہیں ’ماروی‘ نے دی

پروگرام کے دوران مختلف شہروں سے اداکارہ کے مداحوں نے فون کرکے طویل عرصے بعد ان کے منظر عام پر آنے پر خوشی کا اظہار کیا

بعض مداحوں نے فون پر اداکارہ کو بتایا کہ ان کے والدین غزل صدیق کو دیکھتے تھے، جب کہ وہ بھی انہیں دیکھ کر بڑے ہوئے ہیں مگر اداکارہ ویسے کی ویسی ہیں اور ساتھ ہی کچھ مداحوں نے مذاق مذاق میں ان سے عمر بھی پوچھی

غزل صدیق نے اعتراف کیا کہ بہت سارے لوگ انہیں یہ سامنے بھی بتا چکے ہیں کہ ان کے والدین اور وہ بھی اداکارہ کے ڈرامے دیکھ کر بڑے ہوئے ہیں، تاہم کہا کہ دراصل وہ اتنی زائد العمر نہیں جتنا لوگ سمجھ رہے ہیں

اداکارہ نے مداحوں کے پوچھنے کے باوجود اپنی عمر نہیں بتائی، تاہم کہا کہ وہ اپنی صحت کو بہتر بنانے کے لیے اپنی غذا سمیت ورزش کا اہتمام کرتی رہی ہیں.

Tags:

ActorsGazal SiddiqGazzal SidiqueMarviPakistani ActressPTV
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

اگر آپ ‘مفت فیسبک’ سروس استعمال کرتے ہیں؟ تو یہ ضرور پڑھ لیں

Next

دیھ کوٹیرڑو اور ڈانڈو سمیت دھابیجی میں فائرنگ رینج کے خلاف کیس میں سیکریٹری دفاع کو نوٹس جاری

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme