Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

ماہرِ تعمیرات نے سیلابی پانی جذب کرنے کا ’طریقہ دریافت‘ کر لیا

By Akhtar Rasool
ستمبر 28, 2022 2 Min Read
0

سندھ میں کم لاگت میں زیرو کاربن اور مقامی سامان کے استعمال سے ماحول دوست گھر بنانے والی ماہرِ تعمیرات یاسمین لاری نے کہا ہے کہ خندق کھود کر سیلاب کا پانی زمین میں ڈالنا ممکن ہے

حالیہ مون سون کی بارشوں کے بعد پاکستان کے متعدد علاقوں خاص طور سندھ سیلابی صورتحال تاحال جاری ہے اور متعدد علاقے ابھی تک زیر آب ہیں اور کئی شہروں میں سیلابی پانی کی نکاسی نہ ہونے کے باعث وبائی امراض جنم کے رہے ہیں

ماہر تعمیرات یاسمین لاری نے کا کہنا ہے کہ انہوں نے سندھ کے ضلع میرپورخاص کے ایک گاؤں پونو کولہی میں خندق کھود کر بارش کے پانی کو زمیں میں ڈالنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے، اور سندھ میں حالیہ شدید سیلابوں کے بعد آس پاس کا تمام علاقہ زیر آب ہے، مگر پونو کولہی گاؤں مکمل طور پر خشک ہے

یاسمین لاری کے مطابق ”ہماری زمین میں پانی کو جذب کرنے کی بہت ہی زیادہ گنجائش ہے۔ پہلے زیرزمین پانی کی سطح اوسطاً بیس فٹ تک تھی اب یہ بڑھ کر ایک سو بیس فٹ تک ہو گئی ہے۔ اس کا بڑا سبب یہ ہے کہ ہم نے زمین میں پانی ڈالنا بند کر دیا ہے۔ ہر جگہ سیمنٹ لگادیا ہے جس سے پانی زمیں میں نہیں جاتا“

سیلاب کے پانی کو زمین میں ڈالنے کے لیے خندق کا طریقہ بتاتے ہوئے یاسمین لاری نے کہا ”عام طور پر جہاں سیلاب کا پانی کھڑا ہوتا ہے، وہاں پر چار فٹ چوڑی، چار فٹ گہری اور دس فٹ لمبی خندقیں کھودی جائیں۔ ان میں پہلے بڑے پتھر یا اینٹ کے ٹکڑے، بجری اور ریت کی تہہ بنائی جائے اور کھڑے ہوئے سیلاب کا پانی کا رخ اس کی طرف کر لیا جائے تو پانی اس خندق سے زمین کے اندر چلا جائے گا“

یاسمین لاری کے مطابق عام دنوں میں اگر بڑی تعداد میں خندقیں تیار کر لی جائیں تو کبھی بھی سیلاب کا پانی کھڑا نہیں ہوگا اور علاقے خشک رہیں گے

واضح رہے کہ دنیا کے بیشتر بارانی خطوں میں بارش کے پانی کو زمین میں جذب کرنے کے لیے خندقوں کی ٹیکنیک استعمال کی جاتی ہے، جس سے پانی زمین ہونے سے نہ صرف یہ کہ زمین پر پانی جمع نہیں ہوتا بلکہ زیر زمین پانی کی سطح اور زراعت کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔

Tags:

absorb flood waterArchitectsdiscovered a wayYasmin Lawrie
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

میکسیکو: جنگل میں ’یہودی طالبان‘ کہلانے والے لیو طہور کے مرکز سے بچے بازیاب

Next

یہ ’مسائلِ تلفظ‘ یہ ترا بیان غالب

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme