Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

ماہی گیروں نے کراچی بندرگاہ بند کردی، درآمد و برآمد مکمل منقطع

By Akhtar Rasool
فروری 23, 2022 2 Min Read
0

کراچی – ماہی گیروں کے احتجاج کی وجہ سے کراچی بندرگاہ بند کردی گئی ہے، جب کہ ایکسپورٹ امپورٹ مکمل منقطع ہوگئی

اطلاعات کے مطابق ماہی گیروں اور وزارت میری ٹائم کے درمیان مزاکرات ڈیڈ لاک کا شکار ہوگئے ہیں ، جس کے بعد ماہی گیروں نے مطالبات منوانے کے لیے لانچیں بندرگاہ پر احتجاجاً کھڑی کردیں

گزشتہ روز سے کوئی بھی بحری جہاز کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز نہیں ہوسکا، جبکہ احتجاج میں شریک دیگر ماہی گیر تنظیموں سندھ ٹرالرز اونرز فشرمین ایسوسی ایشن (اسٹوفا) نے احتجاج مؤخر کردیا

دوسری جانب ماہی گیروں کے احتجاج کے باعث ملک کی سب سے بڑی بندر گاہ بند ہوئے گھنٹوں گزر گئے، گزشتہ روز دوپہر 2 بجے کے بعد سے کراچی پورٹ پر کسی بھی بحری جہاز کی آمدورفت نہ ہوسکی، احتجاج کے سبب پیدا ہونے والی صورتحال کے نتیجے میں ملکی ایکسپورٹ اور امپورٹ مکمل طور پر بند ہے

ذرائع نے بتایا کہ کراچی پورٹ کا چینل بند ہونے سے تجارت کو شدید نقصان ہوا ہے، گزشتہ روز سات بحری جہازوں کی آمد منسوخ ہوئی، تین بحری جہاز بندرگاہ سے باہر نہ جا سکے، ایک جہاز کی ایک سے دوسری برتھ پر منتقلی بھی نہ ہوسکی

جبکہ آج 12 سے 2 بجے کے درمیان نو بحری جہازوں کی روانگی شیڈول ہے، تاہم اگر ہڑتال ختم نہ ہوئی تو مزید نو بحری جہاز بندرگاہ سے باہر نہیں جاسکیں گے

پورٹ ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات لانے والے ٹینکرز کھلے سمندر میں کھڑے ہیں، سیمنٹ کی ایکسپورٹ بھی متاثر ہورہی ہے، گندم لانے والے جہاز بھی بندرگاہ میں آمد کے لیے چینل کھلنے کا انتظار کر رہے ہیں، جہازوں کا شیڈول متاثر ہونے سے بھاری ڈیمرج عائد ہورہا ہے

ذرائع کے مطابق منگل کی شب کے پی ٹی ہیڈ آفس میں ماہی گیروں اور وزارت میری ٹائم کے درمیان مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکار رہے، اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر محمود مولوی، چئیرمین کے پی ٹی سمیت اعلیٰ انتظامی افسران شریک ہوئے، تاہم مذاکرات معنی خیز ثابت نہ ہوسکے اور ماہی گیروں کا وفد مطالبات پورے نہ ہونے کے سبب اجلاس چھوڑ کر چلا گیا

محمود مولوی نے بتایا کہ چینل بند ہونے سے آٹھ جہاز اب تک متاثر ہوئے ہیں، آج دوبارہ ماہی گیروں سے مذاکرات کئے جائیں گے، مسئلے کے حل کے لئے سندھ بلوچستان حکومتوں سے بھی رابطے میں ہیں، حکومتی اداروں سے کامیاب مذاکرات کے بعد سندھ ٹرالر اونرز فشرمین ایسوسی ایشن(اسٹوفا)
نے احتجاج کو مؤخر کردیا ہے

اسٹوفا کے پیٹرن سرور صدیقی، صدر حبیب اللہ خان نیازی، سید اخلاق حسین، سعید اور عبدلاکریم ترک نے اپنے ایک مشترکا اعلامیے میں بتایا کہ کا کراچی فشریز میں کئی دن سے جاری احتجاج رنگ لے آیا، حکومتی اداروں کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد اور پاکستان کے حالات خصوصاً بلوچستان میں غیر مُلکی در اندازی کے پیش نظر اسٹوفا نے احتجاج کو مؤخر کر دیا ہے

اسٹوفا رہنماؤں نے بتایا کہ ہم نے تمام لانچ مالکان اور نا خدا حضرات سے گُزارش کی ہے کہ وہ اپنی لانچوں کو شکار کے لیے روانہ کر دیں.

Tags:

Fisherman StrikeKarachi Fisherman Strike
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ہاتھی اور چوہے کی لڑائی میں گھاس کا نقصان

Next

مستقبل میں پیمنٹ بیسڈ ہونے پر بھی آپ آفلائن رہ کر مفت میں ورڈل گیم کیسے کھیل سکتے ہیں؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme