Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

متحدہ عرب امارات کا خلائی جہاز ’امید‘  مریخ سے صرف چند روز کی دوری پر

By Akhtar Rasool
فروری 6, 2021 3 Min Read
0

عرب دنیا کی جانب سے مریخ کے لیے بھیجا جانے والا پہلا خلائی جہاز ’امید‘ (Hope) صرف چند روز بعد 9 فروری کو مریخ کی فضا میں داخل ہوجائے گا۔ مدار میں گردش کرتے ہوئے یہ مریخی موسم کا تفصیلی مطالعہ کرے گا

متحدہ عرب امارات کی جانب سے سرخ سیارے پر بھیجا گیا یہ پہلا مشن ہے جو مریخ کی سطح پر تو نہیں اترے گا، لیکن اس کے مدار میں زیرِ گردش رہے گا۔ تاہم 18 فروری کو امریکا کی مریخی خلائی گاڑی (روور) پرویزروینس مریخی سطح کو چھوئے گی اور اس کے بعد چینی روور اسی سال اپریل میں مریخ پرچلنے پھرنے لگے گا۔ اس طرح تین مختلف ممالک کی جانب سے مریخی جہاز اسی سال اپنی منزل تک پہنچیں گے

اماراتی خلائی ایجنسی میں مریخی مشن کی سربراہ سارہ الامیری نے بتایا کہ ان کی ٹیم مریخی مشن کے اہم مرحلے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مریخی مشن سے رابطہ کرنے میں کسی قسم کی تاخیر مشن کو تباہ کرسکتی ہے۔
امید مشن اب جس مقام پر موجود ہے وہاں سے ریڈیو سگنل زمین تک پہنچنے میں گیارہ منٹ لگتے ہیں۔ اسی وجہ سے مدار میں داخل کرنے کا سارا مشن خود کار انداز میں آٹو پائلٹ پر رکھا گیا ہے۔ اگر اس دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ ہوتا ہے تو اس کے کمپیوٹروں میں کئی اہم متبادل طریقے بھی رکھے گئے ہیں۔ 27 منٹ کا مرحلہ اعصاب شکن ہوگا اور اس کے خود کار تھرسٹر یعنی دھکیلنے والے چھوٹے راکٹ اسے محفوظ اور مستحکم مدار پر ڈال دیں گے

مشن کے پروگرام مینیجر یونیورسٹی آف کولاراڈو کے پیٹ ودنیل کہتے ہیں کہ جب ہمیں خلائی سواری کے تھرسٹر جلنے کا پتا چلے گا اس وقت تک یہ نصف سفر طے کرچکا ہوگا۔ اس مشن میں ہم صرف اس کا مشاہدہ کریں گے اور ہم اس مشن میں کوئی مداخلت نہیں کرسکیں گے۔

دبئی میں واقع محمد بن راشد خلائی مرکز کے سائنسداں ڈاکٹر اومران شرف کا کہنا ہے کہ خلائی جہاز سے تاخیری سگنل ہی ہمارے اعصاب کا امتحان ہیں۔ اس سے قبل ہم نے اسے زمین پر ٹیسٹ نہیں کیا اور اس عمل میں 27 منٹ تک بغیر رکے تھرسٹر جلتے رہیں گے۔ لیکن اگر خلائی جہاز اپنی درست راہ کا انتخاب کرلیتا ہے تو صرف چند سیکنڈ سے ایک منٹ کے لیے تھرسٹر جلانے ہوں گے

امید (ہوپ) نامی مشن مریخی خط استوا کے قریب کا راستہ لیتے ہوئے مریخی حرکت سے ہم آہنگ ہوجائے گا۔ اس کے بعد وہ اپنے آلات کی بدولت ہر نو دن بعد مریخ کی مکمل موسم کی خبر دے سکے گا

امید مشن کے ذمے تین اہم کام ہیں جن میں زیریں سرخ (انفراریڈ) طیف سے فضا کا جائزہ لیا جائے گا جو اس سے قبل ممکن نہ تھا۔ دوسرا یہ موسم کی ہر پرت کو دیکھتے ہوئے بتائے گا کہ آخر ہائیڈروجن اور آکسیجن کا فرار کیسے ممکن ہوا، اور تیسرا یہ ان تمام پہلوؤں کا جائزہ بھی لے گا جس سے ہائیڈروجن اور آکسیجن اس نظام سے باہر نکل گئے تھے

متحدہ عرب امارات کا یہ پہلا مشن اس وقت 80 ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مریخ کی جانب رواں دواں ہے۔

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کراچی میں آئندہ دنوں میں سردی کے حوالے سے محکمۂ موسمیات کا اہم بیان

Next

پاکستان میں مقیم جرمن ولاگر کرسٹیان بیٹزمین نے اسلام قبول کر لیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme