Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کی معطلی زیرِ غور ہے. ترکی

By Akhtar Rasool
اگست 14, 2020 2 Min Read
0

ترکی نے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات معاہدے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے فلسطین کاز کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف قرار دیا ہے.

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ عرب امارات کی طرف سے اسرائیل سے معاہدے کے بعد ترکی متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات معطل کرنے پر غور کر رہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  انہوں نے کہا ہے کہ ترکی کو اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کسی صورت منظور نہیں، ہم متحدہ عرب امارات میں اپنا سفارتخانہ بند کرنے اور امارات سے سفارتی تعلقات معطل کرنے پر غور کررہے ہیں۔

ترک وزیر خارجہ نے بھی اپنے بیان میں  امارات کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ معاہدے کو  فلسطینی کاز کے ساتھ غداری قرار دیا ہے.

دوسری جانب ایران نے بھی متحدہ عرب امارات اوراسرائیل کے مابین "امن معاہدے” کی شدید مذمت کی ہے۔

ایران نے اس معاہدے کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے خطے میں کشیدگی بڑھے گی. ایران کا کہنا ہے کہ یہ امن معاہدہ فلسطینیوں کو دھوکا دینے کے مترادف ہے.

واضح رہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین ایک ‘امن معاہدہ‘ طے پایا ہے، جس کے کے بعد متحدہ عرب امارات تیسرا عرب ملک بن گیا ہے جو  یہودی ریاست کے ساتھ باضابطہ سفارتی تعلقات قائم کرنے جا رہا ہے. اس سے پہلے اردن اور مصر نے اسرائیل کو تسلیم کر کے اس کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کر رکھے ہیں. جب کہ خلیجی ممالک میں یو اے ای اب وہ پہلا ملک ہے، جو اسرائیل کے ساتھ باظابطہ طور پر سفارتی تعلقات استوار کر رہا ہے.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

حکومت نے اپریل میں پرائمری تک یکساں نصاب لانے کا اعلان کر دیا.

Next

کراچی میں آج ہلکی اور تیز بارش کا امکان

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme