Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

مردوں کو گنج پن سے بچانے میں مددگار مؤثر علاج کی جانب پیشرفت

By Akhtar Rasool
فروری 4, 2022 2 Min Read
0

بالوں کا تیزی سے جھڑنا یا کسی جگہ سے گنج پن کی جھلک ایسا مسئلہ ہے، جس کا لگ بھگ 90 فیصد مردوں کو زندگی میں کسی نہ کسی شکل میں سامنا ہوتا ہے

اس مسئلے کے ساتھ ساتھ بیشتر مردوں میں خود اعتمادی میں کمی، ذہنی بے چینی اور ڈپریشن جیسی علامات بھی ظاہر ہوتی ہیں

اس حوالے سے سرجری سے ہٹ کر علاج کے آپشن محدود ہیں اور سرجری بہت مہنگی ہوتی ہے

لیکن اب ایک تحقیق میں مختلف ادویات کے اثرات کا موازنہ کرکے مردوں میں بالوں سے محرومی کے علاج کے لیے ان کی افادیت کو جانچا گیا ہے

میموریل سلون کیٹرنگ کینسر سینٹر کی اس تحقیق میں تیئیس تحقیقی رپورٹس کا جامع تجزیہ کیا گیا، جس کے نتائج جریدے جرنل جاما ڈرماٹولوجی میں شائع ہوئے

تحقیق میں منہ کے ذریعے کھائی جانے والی تین ادویات minoxidil، dutasteride اور finasteride کو دو سے چار ماہ تک متعدد مقدار میں خوراکوں کے ذریعے استعمال کرایا گیا

نتائج سے معلوم ہوا کہ روانہ پانچ ملی گرام dutasteride کے استعمال سے مردوں میں بالوں کی محرومی کی شرح کم ہونے کا امکان سب سے زیادہ ہوا ہے

واضح رہے کہ اس دوا کو یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے مَردوں کے مثانے بڑھ جانے کے عارضے کے علاج کے لیے منظوری دی ہے، جبکہ اسے مردوں کے سر کے درمیان گنج پن کے علاج کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے، مگر ایف ڈی اے نے اس مقصد کے لیے اس کی منظوری نہیں دی

اس لیے کہا جا سکتا ہے کہ یہ اس دوا کا آف لیبل اثر ہے اور محققین کے مطابق ادویات کا آف لیبل استعمال بہت عام ہے

ویسے بھی متعدد ادویات کو مختلف مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، حالانکہ وہ اس کے لیے نہیں بنی ہوتیں، مگر ایسے شواہد ہوتے ہیں کہ وہ کارآمد ثابت ہوسکتی ہیں

تحقیق کے مطابق dutasteride کے مضر اثرات دیگر علاج سے زیادہ سخت ہوسکتے ہیں

دوسرے نمبر پر روزانہ پانچ گرام finasteride کے استعمال کو قرار دیا گیا

اس دوا کو بھی ایف ڈی اے نے منظوری دے رکھی ہے اور یہ بھی مثانوں کے بڑھ جانے کے عارضے کے لیے استعمال کی جاتی ہے

تحقیق میں بتایا گیا کہ دوا کے استعمال سے چار ہفتوں میں بالوں کی تعداد میں زبردست اضافہ دیکھا گیا

تو تیسرے نمبر پر minoxidil کی روزانہ پانچ ملی گرام مقدار کا استعمال رہا

یہ تحقیق کسی حد تک محدود تھی اور ان کے استعمال سے فوائد کا دورانیہ چوبیس سے اڑتالیس ہفتوں کا رہا اور ہر ایک کے اپنے الگ مضر اثرات تھے

خیال رہے کہ ان ادویات کا استعمال لوگوں کو خود نہیں کرنا چاہیے، بلکہ طبی ماہرین سے مشورہ کرنا چاہیے کیونکہ اس حوالے سے ابھی مزید تحقیقی کام کی ضرورت ہے.

Tags:

Fallen HairHair FallingHair Issues
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

انسانی دماغ کے ایک حیرت انگیز میکنزم کی دریافت

Next

طبی تعلیم کے لیے انسان نما مریض اور بیمار بچہ روبوٹ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme