Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

مسقط کی مریم البلوشی، جنہوں نے اپنے گھر میں پانچ سو لاوارث بلیوں پناہ دے رکھی ہے

By Akhtar Rasool
نومبر 30, 2020 2 Min Read
0

مسقط کی مریم البلوشی کا گھر پانچ سو لاوارث بلیوں اور کتوں کا مسکن بھی ہے، جہاں یہ سارے جانور سکون سے رہتے ہیں۔ تاہم مریم کو ان کی دیکھ بھال پر ہر ماہ آٹھ ہزار ڈالر یعنی 12 لاکھ پاکستانی روپے کی خطیر رقم خرچ کرنا پڑتی ہے

مریم کی عمر 51 سال ہے اوت وہ سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہو چکی ہیں ۔ عمان میں واقع ان کے گھر میں 480 بلیاں اور 12 کتے ہیں۔ یہ سب انہوں نے ان جگہوں سے جمع کئے ہیں، جہاں ان کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہ تھا۔ 2008ع میں ان کا بیٹا ایک فارس کی بلی لے کر آیا، لیکن جلد اس سے اکتا کر لاپرواہ ہوگیا اور اس کی دیکھ بھال کرنا چھوڑ دی، 2011ع میں جب مریم ڈپریشن کے عارضے کا شکار ہوئیں تو اس وقت وہ بلی سے اپنا دل بہلانے لگیں، یہی وہ وقت تھا جب ان کے دل میں بے گھر بلیوں کو اپنے گھر میں پناہ دینے کا خیال آیا، اب ان کے پاس پانچ سو کے قریب بلیاں اور کتے موجود ہیں

مریم البلوشی کا کہنا ہے کہ اللہ نے ہمیں زبان، شعور اور وسائل دیے ہیں، یہ جانور تو بھوک، بیماری، یہاں تک کہ خطرے میں بھی ہم سے بات نہیں کر سکتے

وہ کہتی ہیں کہ لوگ پرتعیش دعوتیں کرتے ہیں لیکن کوئی جگہ ایسی نہیں، جہاں ان جانوروں کی شنوائی ہو اور نہ ہی خلیجی ممالک میں جانوروں کے تحفظ کا کوئی قانون موجود ہے

اب یہ حال ہے کہ سینکڑوں جانوروں کا خیال وہ خود رکھتی ہیں۔ ان کے کھانے پر ہر ماہ لاکھوں خرچ کرتی ہیں اور انہیں ہسپتال بھی لے جاتی ہیں۔ تاہم ان کے اس جذبے کو دیکھ کر اب کچھ لوگوں نے ان کی مدد کے لیے عطیات دینے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے

مریم نے لوگوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ لوگ ان جانوروں کو گھر میں نہیں رکھنا چاہتے، نہ ہی سڑکوں پر، نہ ہی اپنے کار اور نہ ہی کوڑے دانوں کے پاس انہیں برداشت کرتے ہیں، تو پھر سوال یہ ہے کہ یہ بے زبان مخلوق آخر کہاں جائے؟ ﷲ نے یہ زمین صرف ہمارے لیے نہیں بنائی ہے، بلکہ ان جانوروں کے لیے بھی ہے۔ اس سیارے پر ہر جاندار کو رہنے کا حق ہے کیونکہ یہ بھی ﷲ ہی کی مخلوق ہیں.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

بھارت، آسٹریلیا میچ کے دوران دیپن کی روز کو شادی کی پیشکش، سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے

Next

مودﯼ سرکار ﻧﮯ ﺍﺩﺍﺭﻭﮞ ﮐﻮ ﺑﮭﯽ ﺳﯿﺎﺳﯽ ﺑﻨﺎ ﺩﯾﺎ، ﺩﯼ ﺍﮐﺎﻧﻮﻣﺴﭧ کی رپورٹ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme