Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحت

مشروب پینا، تلی ہوئی غذائیں کھانا مرد حضرات میں گنج پن کا سبب!

By Akhtar Rasool
جنوری 21, 2023 2 Min Read
0

حال ہی میں ایک تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ میٹھے مشروب پینے اور تلی ہوئی غذائیں کھانے والے نوجوان اور درمیانی عمر کے مرد حضرات گنج پن کا زیادہ شکار ہوتے ہیں

ماضی میں میٹھے مشروب اور تلی ہوئی غذاؤں کو وزن بڑھنے، امراض قلب، ذیابیطس اور ذہنی تناؤ سمیت صحت کے لیے نقصان دہ قرار دیا جا چکا ہے، تاہم پہلی بار ان کا تعلق گنج پن سے بھی دریافت کیا گیا ہے

چین کے اکتیس صوبوں کے رہائشی نوجوانوں اور درمیانی عمر کے مرد حضرات پر کی جانے والی ایک تحقیق سے معلوم ہوا کہ میٹھے مشروب پینے اور تلی ہوئی غذائیں کھانے والے افراد میں گنج پن کے شکار ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں

طبی جریدے ’ایم ڈی پی آئی’ میں شائع تحقیق کے مطابق بیجنگ کی شنگوا یونیورسٹی کے ماہرین نے ملک کے اکتیس صوبوں کے ایک ہزار سے زائد نوجوانوں سے آن لائن تحقیق کی اور ان سے ان کی غذائیں عادتیں، یومیہ معمول، عمر، تعلیم، معاشی حالات اور صحت کے مسائل سے متعلق کئی سوالات کیے

بعد ازاں ماہرین نے تمام رضاکاروں سے سر کے مختلف حصوں کی تصاویر اور وڈیوز بھی منگوائیں اور ان کا جائزہ بھی لیا

ماہرین نے تحقیق کے دوران میٹھے مشروب کا گنج پن سے تعلق دریافت کرنے کی کوشش کی اور نتائج سے معلوم ہوا کہ جو لوگ یومیہ ہانچ ہزار ملی لیٹر کے قریب میٹھے مشروب پیتے ہیں، ان میں گنج پن کے شکار ہونے کے امکانات چالیس فی صد سے بھی بڑھ جاتے ہیں

نتائج کے مطابق جو لوگ ساڑھے تین سے چار ہزار ملی لیٹر تک یومیہ مشروب پیتے ہیں، ان میں گنج پن کے شکار ہونے کے امکانات تیس فی صد تک بڑھ جاتے ہیں

ماہرین کے مطابق یومیہ میٹھے مشروب کا ایک گلاس پینے سے بھی گنج پن کے شکار ہونے امکانات بڑھ جاتے ہیں، جبکہ اس سے زیادہ مشروب پینے سے بالوں کے جھڑنے کے امکانات مزید بڑھ جاتے ہیں

تحقیق میں بتایا گیا کہ سوڈا، کولڈ ڈرنکس، چائے، کافی، ٹیٹرا پیک جوسز، فریش جوسز اور الکوحل سمیت اسی طرح کے دیگر اقسام کے مشروب بھی میٹھے مشروب میں شمار ہوتے ہیں اور ان کا تعلق نوجوانوں اور ادھیڑ عمر مرد حضرات کے گنج پن سے ہے

ماہرین کے مطابق میٹھے مشروب پینے سے عام طور پر مرد حضرات کے سر کے دونوں اطراف اور آگے سے بال ختم ہو جاتے ہیں

ساتھ ہی ماہرین نے بتایا کہ گنج پن کے شکار ہونے میں تلی ہوئی غذاؤں سمیت ناقص طرزِ زندگی کا بھی عمل دخل ہے، جبکہ ذہنی تناؤ اور کام کا دباؤ بھی گنج پن میں کردار ادا کرتا ہے، تاہم سب سے زیادہ خطرہ ان مرد حضرات کو ہوتا ہے، جو میٹھے مشروب پینے اور تلی ہوئی غذائیں کھانے کے شوقین ہوتے ہیں۔

Tags:

anti inflammatory foodsbest anti inflammatory foodscoronavirus immunity foods tamildoes drinking water help acnedoes fried food make acne worsefatty liver causesfoods heartburnfoods that fight inflammationfoods to avoid with gastroesophageal reflux diseasefoods to reduce inflammationhealthcare in indiahealthy eating guidelineshealthy foodsheartburn foodsheavy drinkingtop anti-inflammatory foodswhat foods cause acne
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

سام سنگ فون، جس کی اسکرین 360 ڈگری زاویے پر گھوم سکتی ہے!

Next

بھارت: خواتین کمیشن کی سربراہ سواتی مالیوال بھی ہراسانی سے محفوظ نہ رہ سکیں!

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme