Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

مطالبات منظور، جو فیصلہ ہوا، عوام کے سامنے کریں گے: مولانا ہدایت

By Akhtar Rasool
دسمبر 16, 2021 3 Min Read
0

گوادر – گوادر دھرنے میں حکومتی نمائندوں سے مذاکرات کے بعد آج گفتگو کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ کا کہنا تھا کہ ہمارے مطالبات تسلیم کر لیے گئے ہیں، تاہم انہوں نے وضاحت کی کہ جو بھی فیصلہ ہوا، کل عوام کے سامنے کریں گے

دھرنے کے روح رواں مولانا ہدایت الرحمٰن کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے مذاکرات بند کمروں میں نہیں، بلکہ عوام کے سامنے ہوں گے

گوادر میں مطالبات کی مںظوری کے لیے ایک ماہ سے زائد جاری رہنے والا دھرنا جاری ہے جہاں حکومتی وفد نے دھرنے کے مرکزی قائد مولانا ہدایت الرحمٰن سے مذاکرات کرنے کے بعد مطالبات کی مںظوری کے ڈرافٹ کو حتمی شکل دے دی ہے

مذاکرات کے حوالے سے مولاناہدایت الرحمٰن نے مزید بتایا کہ آج ہم نے حکومتی وفد جس میں چیف سیکرٹری، صوبائی وزیر احسان شاہ، اکبر آسکانی شامل تھے، سے مذاکرات کیے، انہوں نے تمام مطالبات تسلیم کر کے وزیراعلیٰ بلوچستان سے منظور کروا لیے ہیں

مولانا ہدایت الرحمٰن نے بتایا کہ مطالبات کی حتمی منظوری اور اعلان کل وزیر اعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو دھرنےمیں آکر کریں گے

انہوں نے کہا کہ دھرنا ختم کرنے یا مزید جاری رکھنےکا فیصلہ بھی کل وزیراعلیٰ کی آمد اور حتمی اعلانات کے بعد شرکا سے خطاب کے بعد کیا جائے گا

واضح رہے کہ قبل ازیں کئی مرتبہ ان سے حکومتی وفد نے مذاکرات کیے، جن کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہو سکا

مذاکرات کے فوری بعد مولانا ہدایت الرحمٰن کا دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کل ستر ہزار ماہی گیروں کے لیے پیکج کا اعلان کیا جائے گا۔ ہمارے مطالبات جن میں ٹرالر مافیا، سرحدی کاروبارکی بندش اور دیگر چیزیں شامل ہیں، ان پر کل وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو سب کے سامنے اعلان کریں گے

انہوں نے دھرنے کے شرکا سے پوچھا کہ جو بھی فیصلہ کریں گے، انہیں قبول ہوگا؟، اس پر شرکا نے کہا کہ ’انہیں قبول ہوگا۔‘

مولانا ہدایت الرحمٰن نے کہا کہ تین ماہ ہم اپنے دوسرے لانگ مارچ کی تیاری کریں گے، ہم پورے مکران میں منشیات کےخلاف جہاد کا اعلان کریں گے

انہوں نے کہا کہ اب کسی شخصیت کے گوادر کے دورے پر ماہی گیروں کو شکار کے لیے جانے سے کوئی نہیں روکے گا۔ اور سیکورٹی کے نام پر کئی سالوں سے بند گوادر عید میلہ بھی اب بحال ہوگا

مذاکرات سے قبل وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، صوبائی وزرا میں سید احسان شاہ، میرظہور احمد بلیدی اور اکبر اسکانی کے ہمراہ گوادر پہنچے، جہاں چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کمشنر مکران ڈویژن شبیر مینگل، ڈی آئی جی پولیس جاوید جسکانی، چئرمین گوادر پورٹ نصیر خان کاشانی، ڈاٹریکٹر جنرل ادارہ ترقیات مجیب الرحمٰن قمبرانی ڈپٹی کمشنر گوادر کپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ، اور ایس ایس پی گوادر طارق الٰہی مستوئی بھی موجود تھے

گذشتہ ایک مہینے کےدوران صوبائی وزیر ظہور بلیدی نے بھی متعدد بار گوادر کا دورہ کرکے مولانا ہدایت الرحمٰن سے مذاکرات کیے تاہم ان مذاکرات کے نتیجے میں دھرنے کے شرکا نے احتجاج ختم نہیں کیا

12 دسمبر کو وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ’گوادر کے جفاکش ماہی گیروں کے بالکل جائز مطالبات کا نوٹس لے لیا ہے۔ ٹرالرز کی جانب سے غیرقانونی ماہی گیری کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور میں وزیراعلیٰ بلوچستان سے بھی بات کروں گا۔‘ جس کے بعد موجودہ مذاکراتی سلسلہ شروع ہوا

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم نے وفاقی وزرا اسد عمر اور زبیدہ جلال کو جلد گوادر کا دورہ کرنے کی ہدایت بھی کی، نیز دونوں وزرا کو گوادر کے عوام کے مسائل کے جلد حل کی سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت بھی کی گئی

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں دھرنے میں اس وقت کشیدہ صورتحال سامنے آئی تھی، جب معروف قوم پرست رہنما اور بلوچ متحدہ محاذ کے سربراہ یوسف مستی خان نے دھرنے میں شرکت کے خطاب کیا

ان کے خطاب کےدوسرے دن گوادر پولیس نے یوسف مستی خان اور مولانا ہدایت الرحمٰن کےخلاف مقدمہ درج کرکے یوسف مستی خان کو گرفتار کرلیا۔ جب کہ مولانا ہدایت کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری دھرنے میں پہنچ گئی۔ تاہم دھرنے کے شرکاء کے سخت ردعمل کے پیش نظر پولیس مولانا ہدایت کر گرفتار کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی.

Tags:

Gwadar Protest
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

سیٹلائٹ براڈ بینڈ سروسز، انٹرنیٹ صارفین کے لئے اچھی خبر

Next

المیہ در المیہ، سانحہ در سانحہ ہے… اے پی ایس پشاور

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme