Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

Muzaffargarh-After-killing-the-children-
خبریںاہم ترینتازہ ترین

مظفر گڑھ: بچوں کو قتل کے بعد ان کا ’گوشت پکانے والا‘ ملزم کیسے پکڑا گیا؟

By Akhtar Rasool
دسمبر 16, 2023 5 Min Read
0

مظفر گڑھ کے نواحی علاقے خان گڑھ میں پولیس مبینہ طور پر بچوں کو قتل کر کے ان کا گوشت پکانے اور تقسیم کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر رہی ہے

واضح رہے کہ جنوبی پنجاب کے شہر مظفر گڑھ کے نواحی علاقے خان گڑھ میں گذشتہ جمعے کو تین بچوں کو اغوا کیا گیا تھا، جن میں سے صرف ایک کو پولیس نے زندہ بازیاب کرایا تھا

بچوں کے لواحقین کی جانب سے درخواست کے بعد پولیس نے ایک ڈیرے سے ملزم محمد بلال کو گرفتار کیا

پولیس ترجمان مظفر گڑھ محمد وسیم نے اس حوالے سے تفصیلات بتائی ہیں، جبکہ بچوں کے لواحقین نے بھی اس ہولناک واقعے کے متعلق دل دہلا دینے والے پہلوؤں پر بات کی

جن کے مطابق، ”بچوں کو گذشتہ جمعے کو اغوا کیا گیا تھا لیکن پولیس نے چار دن پہلے سات سالہ علی حسن کو زندہ بازیاب کر لیا۔ دو بچوں، تین سالہ عبداللہ اور ڈیڑھ سالہ بچی حفصہ، کے جسم کی باقیات برآمد ہوئی ہیں“

بچوں کے چچا سجاد حسین نے بتایا ”ملزم بلال نے ان کے تین بچوں کو اغوا کیا اور نامعلوم ڈیرے پر رکھا۔ ہمیں اطلاع ملی تو پولیس کے ساتھ موقع پر پہنچے، ایک بچہ علی حسن زندہ مل گیا لیکن دو بچے ملزم نے سفاکی سے ذبح کر کے مار ڈالے اور ان کا گوشت پکا کر کھا لیا اور قریبی دربار پر بھی تقسیم کیا“

پولیس ترجمان کے مطابق ”ملزم گرفتاری کے بعد بے ہوش ہو گیا تھا، لہٰذا اسے ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جہاں اسے طبی امداد دی گئی۔ گزشتہ روز جمعے کو ڈاکٹروں نے اسے صحتمند قرار دیا ہے۔ ملزم کو عدالت میں پیش کیا جائے گا اور اس سے تفتیش کی جائے گی اور تمام شواہد سامنے لائے جائیں گے“

متاثرہ بچوں کے چچا سجاد حسین نے بتایا، ”ہم تینوں بھائی گذشتہ جمعے گھر پر موجود تھے۔ میرے ایک بھائی کا بیٹا عبداللہ اور دوسرے بھائی کا سات سالہ بیٹا علی حسن اور ان کی ڈیڑھ سالہ بہن حفصہ قریبی دکان پر ٹافیاں وغیرہ لینے گئے۔ کچھ دیر بعد ہمیں خیال آیا کہ بچے گھر نہیں آئے کہاں گئے۔ انہیں تلاش کرنے باہر نکلے تو ہمارے ایک رشتہ دار عارف نے بتایا کہ انہیں بلال نامی شخص موٹر سائیکل پر لے جارہا تھا۔“

سجاد بتاتے ہیں، ”ہم نے ان کے گھر جا کر معلوم کیا تو وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔ ہم نے ادھر ادھر تلاش شروع کر دی۔ تین دن پہلے ہمارے گھر ایک شخص پیغام لایا کہ آپ کے علی حسن نامی بچے نے اپنے گھر کا ایڈریس دیا اور پیغام پہنچانے کی درخواست کی“

انہوں نے مزید بتایا ”ہم نے پولیس کو اطلاع دی اور پولیس کے ساتھ کچھ دور واقع ایک ڈیرے پر پہنچے۔ وہاں علی حسن موجود تھا جبکہ ملزم بلال بھی وہیں تھا۔ اسے پولیس نے فرار ہونے کی کوشش میں گرفتار کر لیا“

سجاد حسین کے مطابق، ’علی حسن نے ایک رات حواس بحال ہونے کے بعد ہمیں بتایا کہ ملزم بلال نے جمعے کے روز انہیں موٹر سائیکل پر سیر کرانے کے بہانے بٹھایا اور کافی دور گنے کے کھیت میں عبداللہ نامی بچے کو قتل کر دیا۔ علی حسن نے چیخ ماری تو ملزم بلال نے انہیں بھی مارنے کی دھمکی دی۔ پھر اس نے عبداللہ کے ٹکڑے کر کے گوشت تقسیم بھی کیا اور خود بھی پکایا۔ جبکہ حفصہ کو دو دن بعد گلا دبا کر قتل کر دیا اور اس کے بھی ٹکڑے کر دیے“

مذکورہ واقعے کے بارے میں مقامی صحافی عدنان مجتبیٰ کا کہنا ہے ”دو دن پہلے جب پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا تو ہم صحافیوں کو کوریج کے لیے اطلاع دی گئی۔ ہم موقع پر پہنچے تو پولیس ملزم کو بے ہوش ہونے پر ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفر گڑھ لے گئی۔ بچوں کے ورثا اور علی حسن نامی بچے سے بات چیت ہوئی تھی۔ ملزم کی بے ہوشی کے باعث ابھی تک نہ اس سے صحافیوں کی بات ہوئی نہ ہی پولیس نے تفتیش شروع کی“

ان کے مطابق، ”مظفر گڑھ میں قتل وغارت اور اغوا کے کیس دیکھے لیکن یہ اپنی نوعیت کا عجیب واقعہ ہے“

صحافی نے بتایا کہ یہ علاقہ مظفر گڑھ شہر سے کچھ کلومیٹر فاصلے پر خان گڑھ کے پسماندہ گاؤں چمرو والی میں پیش آیا ”اس معاملے میں کوئی ٹھوس وجہ سامنے نہیں آئی صرف اتنا معلوم ہوا ہے کہ ملزم کا اپنی بیوی سے جھگڑا چل رہا تھا، لیکن اس معاملے کا اس خاندان سے کوئی تعلق نہیں، جن کے بچے اغوا کیے گئے۔ کسی دشمنی یا انتقام کی بھی کوئی صورت (بظاہر) دکھائی نہیں دیتی“

پولیس کارروائی کے بارے میں پولیس ترجمان محمد وسیم نے بتایا کہ ملزم کو دو دن بعد آج جمعے کو ہوش آیا ہے۔ ملزم کو عدالت میں پیش کیا جائے گا اور تفتیش کی جائے گی

ترجمان پولیس کے مطابق، ”ڈاکٹروں نے ملزم کی صحت سے متعلق بتایا کہ وہ بالکل نارمل ہے، ذہنی و جسمانی صحت بالکل ٹھیک ہے۔ صرف (گرفتاری پر) دھچکا لگنے کی وجہ سے بے ہوش ہوا تھا اس کے ٹیسٹ بھی کلیئر ہیں“

وسیم کے بقول، ”پولیس نے علی حسن نامی بچے کی نشاندہی پر گنے کے کھیت سے عبداللہ نامی بچے کے جسم کے اعضا، خون آلود کپڑے اور چھری برآمد کر لی ہے۔ تاہم حفصہ نامی بچی کے حوالے سے ابھی تک کچھ نہیں معلوم ہو سکا“

انہوں نے کہا ”پولیس قانونی طور پر متاثرہ خاندان کو مکمل قانونی امداد فراہم کر رہی ہے۔ ثبوتوں اور گواہوں کی مدد سے کوشش کی جائے گی کہ متاثرین کو عدالت سے انصاف دلایا جا سکے“

پولیس ترجمان کے مطابق ”کماد کے کھیت سے ملنے والے جسمانی اعضا اور خون آلود کپڑے ڈی این اے کے لیے بھیج دیے ہیں، پھر ہی حتمی طور پر کہا جاسکے گا کہ وہ ٹکڑے عبداللہ نامی بچے کے ہیں۔ کماد کی کٹائی بھی کرائی جارہی ہے تاکہ مزید شواہد مل سکیں“

متاثرہ بچوں کے چچا سجاد حسین کے بقول، ”ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی ہے ناحق ہمارے بچوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا گیا ہے۔ اس درندہ صفت انسان کے خلاف سخت ترین کارروائی کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے مطالبہ کرتے ہیں ملزم بلال کو عبرت ناک سزا دلوائی جائے تاکہ ہمیں انصاف مل سکے۔“

Tags:

8 people killed in sheikhupura8 persons killed in sheikhpura8 persons killed while sleeping in sheikhpurabrutal killing of 8 people in sheikhupurachild murdercoronavirus in pakistaneight people dead in sheikhupurahalaat updates karachi todayincident in sheikhupurajhelum firing incidentkarachi firingMurderpakistan latestpakistan rapepolice brutality in sheikhupurarape and murdersheikhupura incidentSindh Govttoday incident in sheikhupura
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
-Japanese-man-blew-up-the-house-in-an-attempt-to-kill-cockroaches
Previous

کاکروچ مارنے کی کوشش میں جاپانی شخص نے گھر دھماکے سے اڑا لیا!

Israeli-army
Next

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں غلطی سے تین اسرائیلیوں کی ہلاکت ’ناقابلِ برداشت سانحہ‘ قرار

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme