Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

معاشرہ جہنم بن گیا،  ٹانڈہ میں بااثر اوباشوں کی بھرے بازار میں دو بہنوں سے دست درازی

By Akhtar Rasool
اگست 22, 2021 3 Min Read
0

ٹانڈہ:  خواتین کے ساتھ جنسی ہراسانی اور دست درازی کے پے در پے واقعات نے معاشرے کو جہنم بنا دیا. اسی طرح ایک اور واقعہ پنجاب کے شہر ٹانڈہ سے رپورٹ ہوا ہے

ٹانڈہ میں بااثر مسلح افراد کی بھرے بازار 2 سگی بہنوں کے ساتھ فحش حرکات، بوس و کنار کے علاوہ ایک کی انگلی نوچ ڈالی جب کہ پولیس نے لڑکیوں کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تین ملزمان کوگرفتار کرلیا

نواحی گاؤں بڑیلہ شریف کی رہائشی (ش) اپنی ہمشیرہ کے ہمراہ سودا سلف لینے ٹانڈہ بازار گئی، تو راستہ میں جمشید چوہان اور غلام جیلانی وغیرہ 7 افراد  نے ان پر  بے ہودہ جملے کسے، دونوں بہنیں واپس گھر جانے کے لیے چنگ چی میں سوار ہوئیں تو ملزمان  کار اور دو موٹر سائیکلوں پر ان کا پیچھا کرتے آگئے اور اسلحے کی نوک پر چنگ چی رکشے کو زبردستی روک لیا

دونوں بہنوں کو گھسیٹ کر کار میں ڈالنے کی کوشش کی اور بوس و کنار کرنے لگے، ایک کی انگلی نوچ ڈالی، روڈ پر آرمی کی گاڑی آتی دیکھ کر ملزمان  دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گے

مرکزی ملزم غلام جیلانی ابھی تک گرفتار نہیں ہوسکا جب کہ متاثرہ خاندان سیاسی دباو اورملزمان کے بااثر ہونے کی وجہ سے دباؤ کا شکار ہیں

اس کے علاوہ جنسی استحصال کی ایک اور وڈیو کلپ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے. اس وڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بے بس اور خوفزدہ خاتون خوفناک صورتحال میں گھری ہوئی ہے. نئی موبائل فون فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ کچھ نوجوان مرد دائرہ بنا کر  ایک لڑکی کو شرمناک طریقے سے پکڑ کر اس کے کپڑے پھاڑ رہے ہیں جبکہ کچھ افراد اسے حملہ آوروں سے بچانے کی کوشش کررہے ہیں

کچھ افراد نے اسے بچانے کی کوشش کی لیکن حملہ آوروں کا مجمع کافی بڑا تھا اور لڑکی بے بسی کے ساتھ ان نوجوانوں کے حملے سے بچنے کی کوشش کرتی رہی

اس واقعے کے بعد پولیس کی جانب سے ایک بڑی کارروائی کر کے تیس افراد کو گرفتار کیا گیا

دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے لاہور میں 14 اگست کو سامنے آنے والی وڈیو میں چنگچی رکشہ میں لڑکی کے ساتھ غیراخلاقی حرکت کرنے والے نوجوان کی شناخت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رکشے والے واقعے میں بظاہر لڑکے کی شکل نظر نہیں آئی تاہم سی سی ٹی وی کیمروں سے لڑکے کی نشاندہی کرلی گئی

فیاض چوہان نے کہا کہ میری آئی جی سے صبح بھی بات ہوئی تھی، ایک بات طے شدہ ہے ملزم بچ نہیں سکتا، بچوں اور بچیوں سے جو بھی زیادتی کرے گا وہ بچ نہیں سکے گا جب کہ مجمع کی صورت میں اگر کوئی ظلم کرے گا تو اسے بھی نہیں چھوڑیں گے

ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ گریٹ راقبال پارک کے واقعے کے وقت 28 ہزار لوگ تھے، بچی کے ساتھ موجود مجمع کو ٹریس کرلیا گیا ہے، 354 کی دفعہ لگائی گئی ہے جس کی سزا سزائے موت ہے، گریٹر اقبال پارک کیس میں 28 ہزار افراد کی جیو فینسنگ کی گئی، واقعہ میں ملوث 350 افراد کو ٹریس کر لیا گیا ہے اور 100 کے قریب افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ دو چار لوگ نشان عبرت بنیں گے تو ماں باپ کے ساتھ اولاد بھی سوچے گی، اس طرح کے شیطان غلط حرکت کرنے سے پہلے سوبار سوچیں گے

واضح رہے 14 اگست والے دن گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر لڑکی کے واقعے کے بعد گزشتہ روز ایک اور لڑکی کی وڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک اوباش نوجوان چنگچی رکشہ میں سفر کرنے والی لڑکی کو بوسہ دے کر فرار ہوجاتا ہے

ادہر کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سعید آباد میں سابقہ بیوی پر تیزاب پھینکے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے

پولیس کے مطابق ملزم ذیشان کو پولیس نے سعید آباد سیکٹر 9 سی سے گرفتار کیا ہے، ذیشان کو گزشتہ روز اپنی سابقہ اہلیہ پر تیزاب پھینکنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے

واضح رہے کہ بلدیہ ٹاؤن سعید آباد نمبر 9 میں صبح تقریباً 8 بجے انیس سالہ رمشا پر اس کے سابق شوہر ذیشان عرف شانی نے تیزاب پھینک دیا تھا، واقعہ اُس وقت پیش آیا جب رمشا گھر سے دفتر کے لیے جا رہی تھی. متاثرہ خاتون کے چہرے اور جسم کے مختلف حصے متاثر ہوئے ہیں

رمشا  کے والد کے مطابق تیزاب سے ان کی بیٹی کے جسم کا 39 فیصد حصہ جھلس گیا ہے.

Tags:

Pakistan Men SocietyPakistan Sexual HarassmentsPakistan Society and WomenPunjab Sexual Harassments
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

مینار پاکستان واقعہ؛ لڑکی کے اہل خانہ کے متضاد بیانات، قریبی دوست بھی منظر سے غائب

Next

سکس جی ٹیکنالوجی میں زیادہ رینج کا نیا رکارڈ قائم

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme