Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںفن

معروف بھارتی گلوگار ’کے کے‘ لائیو پرفارمنس کے دوران انتقال کر گئے

By Akhtar Rasool
جون 1, 2022 3 Min Read
0

کے کے نام سے معروف بھارتی پلے بیک سنگر کرشنا کمار کناتھ لائیو پرفارمنس کے دوران اچانک انتقال کر گئے، تریپن سالہ کلوگار کے انتقال پر مشہور شخصیات نے حیرت اور صدمے کا اظہار کیا ہے

ہندوستان ٹائمز کے مطابق ’کے کے‘ کلکتہ میں ایک تقریب میں لائیو پرفارمنس کے دوران دل کا دورہ پڑنے پر گرے اور جانبر نہ ہو سکے

کرشنا کمار کناتھ معروف پلے بیک سنگر تھے اور وہ ’کے کے‘ کے نام سے جانے جاتے تھے

مغربی بنگال کے وزیر توانائی اروپ بسواس نے بتایا کہ ’گلوکار انوپم رائے نے مجھے ہسپتال سے فون کر کے کہا کہ وہ ہسپتال سے کوئی بری خبر سن رہے ہی

’پھر میں نے ہسپتال سے رابطہ کیا تو مجھے بتایا گیا کہ انہیں جب لایا گیا تو وہ زندہ نہیں تھے اور پھر میں ہسپتال پہنچ گیا‘

بھارتی میڈیا کی ایک اور خبر کے مطابق منگل کو پرفارمنس کے بعد کے کے ہوٹل گئے تھے، جہاں ان کی طبیعت اچانگ بگڑ گئی انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں کے انتقال کی تصدیق کردی گئی

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کے کے کلکتہ میں دو روز سے مسلسل پروگرام کر رہے تھے

کے کے کی پہلی البم ’پل‘ 1999 میں ریلیز ہوئی تھی، وہ ایک گلوکار اور کمپوزر تھے، بعدازاں انہوں نے انفرادی میوزک کے بجائے بالی ووڈ فلموں میں اپنے گیت شامل کرنے پر توجہ دی۔

1999 میں سلمان خان اور ایشوریا رائے کی فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ میں گایا گیا گانا ’ تڑپ تڑپ کے اس دل سے آہ نکلتی رہی‘، 2005 میں دس فلم کا گانا ’ دس بہانے کر کے لے گئے دل‘، اور 2014 میں غنڈے مووی کا گانا ’تو نے ماری انٹریاں‘ ان کے کریئر کے مشہور گانوں میں سے ہیں

انہوں نے اپنے کرئیر کے دوران بالی وڈ کے لیے پلے بیک گلوکاری پر توجہ مرکوز رکھی۔ جبکہ بالی وڈ کے علاوہ کنٹر، تمل، ملیالم، گجراتی، تیلگو، بنگالی اور مراٹھی زبانوں میں بھی گلوکاری کے جوہر دکھائے تھے

کے کے کی آخری البم سال 2008 میں ریلیز ہوئی تھی

کرشنا کمار کناتھ 22 اگست 1968 کو دہلی میں پیدا ہوئے اور وہ تقریبات میں لائیو پرفارمنس کے حوالے سے مشہور تھے۔ ان کے کلکتہ میں ہونے والے آج کے کنسٹرٹ کے حوالے سے ان کے انسٹاگرام پیج پر چند گھنٹے قبل تک اپ ڈیٹس آتی رہیں

کے کے کی موت کی خبر سامنے آتے ہی بھارت اور پاکستان کے ٹوئٹرپر ان کا نام ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگا اور شوبز سے وابستہ شخصیات، سیاسی لیڈرز اور مداح غم کا اظہار کر رہے ہیں۔
انڈین وزیراعظم نریندر مودی نے بھی اپنے ٹوئٹ میں کے کے کی اچانک موت پر رنج کا اظہار کیا

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کے گیت جذبات کی وسیع عکاسی کرتے تھے جو ہر عمر کے لوگوں کے ساتھ جڑا ہوا کرتے تھے

راہول گاندھی نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ کرشنا کمار کناتھ ایک زبردست گلوکار تھے ان کی روح پرور آواز نے ہمیں بہت سے یاد گار گیت دیے

ان کے اچانک انتقال پر بھارتی ادارکار اکشے کمار نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے

بھارتی فلم ساز سریجیت مکھرجی نے کے کے کے اپنی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ ماہ ہی کرشنا کمار سے پہلی بار ملے تھے. ایسا لگتا تھا کہ ہم ایک دوسرے کو برسوں سے جانتے ہیں

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے نے دوست کو الوداع کیا اور کہا کہ کاش ہم موسیقی،کھانے اور سنیما پر مزید سیشن کر سکتے

بھارتی گلوکارہ شریا گھوشل نے کے کے سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کے کے سب سے زیادہ عاجز، شریف، پاکیزہ انسان تھے

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کہ اس کے خاندان پر کیا گزر رہی ہوگی.

Tags:

BollywoodKK Singer
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

سدھو کے قاتل اور سلمان کے قتل کا منصوبہ؟ سدھو اور امریکی گلوکار ٹوپاک میں کیا مماثلت تھی؟

Next

ملک میں فیسبک کے دفاتر کھولنے کی اطلاعات، ایف آئی اے کیا کہتی ہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme