Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

ملتان میں لڑکی کو بطور ’حور‘ دکھانے پر اسلامی نظریاتی کونسل برہم

By Akhtar Rasool
اکتوبر 28, 2021 2 Min Read
0

اسلام آباد :  اسلامی نظریاتی کونسل نے پیغمبر اسلامﷺ کی ولادت مبارکہ کے موقعے پر ملتان میں ایک جلوس کے دوران ایک لڑکی کو بطور ’حور‘  پیش کرنے پر برہمی کا اظہار  کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کو ایس طرح حور بنا کر پیش کرنا انتہائی غلط اقدام ہے

واضح رہے کہ پیغمبر اسلامﷺ کی ولادت کی مناسبت سے رواں سال 12 ربیع الاول کے دن ملتان کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی، جس میں ایک لڑکی کو سفید لباس پہنے سٹیج پر بیٹھے دیکھا جا سکتا تھا

اس وڈیو کے ساتھ تحریر میں لکھا گیا تھا ملتان میں خاتون کو ’حور‘ کے طور پر پیش کیا گیا ہے

وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون نے سر پر تاج بھی پہن رکھا ہے اور ان کے اردگرد بچوں سمیت لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے

یہ وڈیو منظرعام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی صارفین کی جانب سے بھی شدید ردعمل سامنے آیا تھا. عوام نے بھی اس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے اسلام کے ساتھ بھونڈا مذاق قرار دیا تھا

اسلام آباد میں بدھ کو اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس میں بھی اس حوالے سے بات ہوئی اور ارکان نے کہا کہ ربیع الاول ہو یا کوئی مذہبی عقائد، غیر ضروری دکھاوے سے روکنے کے لیے لائحہ عمل کی ضرورت ہے

اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مذہبی رسومات میں بازاری طرز کے اقدامات کی شدید مخالفت کرنی چاہیے

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اجلاس میں نعت خوانی، مرثیہ، قصیدے اور نوحوں کی گانوں کی طرز پر پیش کرنے کی بھی سختی مخالف کی گئی ہے

اپنے بیان میں اسلامی نظریاتی کونسل نے حکومت پر مذہبی رسومات کی ادائیگی یا مذہبی عقائد کی ادائیگی کے موقع پر ایک معیار مقرر کرنے پر بھی زور دیا.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

مانسہرہ میں بیک وقت سات بچے پیدا کرنے والی خاتون نے حمل ٹھہرانے والی دوا لی تھی

Next

اسپینش فٹ بال لیگ میں بارسلونا کو ایک اور شکست، ہیڈ کوچ فارغ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme