Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

منزل نہیں صرف سفر، ’سپرمون‘ فلائٹ کی نشستیں ڈھائی منٹ میں فروخت

By Akhtar Rasool
مئی 14, 2021 2 Min Read
0

کینبرا: دنیا بھر میں پروازوں کی منسوخی یا کمی سے فضائی سفر کے شوقین افراد بہت پریشان ہیں۔ اس ضمن میں آسٹریلوی فضائی سروس سمیت کئی کمپنیوں نے ایسی فلائٹس شروع کی ہیں جو کہیں نہیں جاتیں بلکہ انہیں ہوا میں پھیرا لگوا کر اتار دیا جاتا ہے۔  آسٹریلوی کمپنی قوانٹاس کی ایسی ہی ایک فلائٹ کی تمام نشستیں ڈھائی منٹ میں فروخت ہو گئیں

مئی کے آخر کے لیے تیار یہ فلائٹ چالیس ہزار فٹ کی بلندی پر جاکر مسافروں کو چاند گرہن اور سپر مون کا نظارہ کروا کے دوبارہ اسی ایئرپورٹ پر اتارے گی، جہاں سے اڑان بھرے گی

اس انوکھی فلائٹ کو سپرمون  کا نام دیا گیا ہے۔ اس میں اکانومی کلاس کا ٹکٹ 386 ڈالر اور بزنس درجے کا ٹکٹ 1160 ڈالر کا رکھا گیا تھا

دلچسپ بات یہ ہے کہ ساری ٹکٹیں منٹوں میں بِکنے کے بعد ایک ویٹنگ لسٹ بھی بنائی گئی، جو اب دوبارہ بھر گئی ہے

واضح رہے کہ ہوائی کمپنیاں فضائی سفر کے شوقین خواتین وحضرات کے لیے دنیا بھر میں ’کہیں نہ جانے والی‘ فلائٹس کا اجرا کر رہی ہیں۔ اسی طرح قوانٹاس نے چاند کا نظارہ کرانے والی ایک فلائٹ شروع کی ہے جو 26 مئی کو اڑان بھرے گی

اس رات چاند گرہن ہوگا، جسے ناسا نے ’سپربلڈ چاند گرہن‘ کا نام دیا ہے۔ سپر کا مطلب یہ ہے کہ اس رات چودہویں کا چاند ہوگا اور زمین سے قریب ترہوگا

اس عمل میں سورج کی روشنی زمینی فضا سے ہوتی ہوئی کچھ اس انداز سے نظر آئے گی کہ چاند سرخی مائل دکھائی دے گا جسے بلڈ مون کہا جاتا ہے.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

صوبے 23مئی تک تعلیمی اداروں کی بندش کو یقینی بنائیں، وفاقی وزارت تعلیم کی ہدایت

Next

ترقی اور تباہی کا سفر ساتھ ساتھ (قسط 3)

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme