Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

منہ میں پانچ سو پچپن دانت رکھنے والی حیرت انگیز خصوصیت کی حامل مچھلی

By Akhtar Rasool
نومبر 24, 2021 2 Min Read
0

فلوریڈا – شمالی بحرالکاہل میں پائی جانے والی ایک مچھلی کے بارے میں سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ اس کے منہ میں پانچ سو پچپن باریک دانت ہوتے ہیں

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ روزانہ اس کے بیس دانت جھڑ جاتے ہیں، لیکن ان کی جگہ نئے دانت بھی فوراً ہی نکل آتے ہیں

اس مچھلی کو ’’پیسفک لنگ کوڈ‘‘ یا مختصراً صرف ’’لنگ کوڈ‘‘ (lingcod) بھی کہا جاتا ہے، جبکہ اس کا سائنسی نام ’’اوفیوڈون ایلونگیٹس‘‘ (Ophiodon elongatus) رکھا گیا ہے

اوسطاً بیس انچ (ایک فٹ آٹھ انچ) لمبائی کی حامل ’’لنگ کوڈ‘‘ کا شمار درمیانی جسامت والی مچھلیوں میں ہوتا ہے

ویسے تو سائنسدان برسوں سے جانتے ہیں کہ لنگ کوڈ کے منہ میں سیکڑوں دانت ہوتے ہیں، لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ جب ماہرین نے اس مچھلی کے منہ میں دانتوں کی باقاعدہ گنتی کی ہے

اس مقصد کےلیے واشنگٹن یونیورسٹی اور فلوریڈا یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے شمالی بحرالکاہل سے اس قسم کی کئی مچھلیاں خاص طور پر پکڑیں اور انہیں  تجربہ گاہ میں لایا گیا

تجربہ گاہ میں انہوں نے پوری احتیاط سے ہر مچھلی کے منہ میں دانتوں کی تعداد کی گنتی کی، جبکہ حقیقت سے قریب ترین ماحول میں رکھ کر ان کے روزمرہ معمولات پر بھی نظر رکھی گئی

لنگ کوڈ مچھلیوں کے دانتوں کی محتاط گنتی کے بعد انہیں معلوم ہوا کہ ایسی ہر بالغ مچھلی کے منہ میں اوسطاً پانچ سو پچپن دانت ہوتے ہیں، ان میں سے بھی بیس دانت روزانہ جھڑتے ہیں، لیکن حیرت انگیز طور پر اتنے ہی نئے دانت بھی اسی روز دوبارہ نکل آتے ہیں

اس حیران کن دریافت کے بعد سائنسدانوں نے اپنی تحقیق تو شائع کروا دی ہے، لیکن تاحال گنیز ورلڈ ریکارڈ سے رابطہ نہیں کیا، ورنہ سب سے زیادہ دانتوں والی مچھلی کا عالمی اعزاز شاید اسی مچھلی کے نام ہو جاتا.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

13 ارب سال پہلے کے ستارے دکھانے والی ٹیلی اسکوپ کو لانچ کرنے کا عمل ملتوی

Next

کیلیفورنیا میں زچگی کا بل 87 لاکھ روپے!

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme