Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

موبائل فون، لیپ ٹاپ کی اسکرین سے خارج ہونے والی ’بلو لائٹ‘ آنکھوں کے لیے کتنی نقصان دہ ہے؟

By Akhtar Rasool
جون 20, 2023 3 Min Read
0

اسمارٹ فونز یا لیپ ٹاپ کے اسکرین سے ایک خاص قسم کی روشنی خارج ہوتی ہے جسے ’بلو لائٹ‘ (blue light) کہتے ہیں جو ممکنہ طور پر آپ کے آنکھوں کے لیے خطرناک ہو سکتی ہے تاہم اس حوالے سے سائنسدان مزید تحقیق کے لیے کوشاں ہیں

ہیلتھ لائن کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست اوہیو کی ٹولیڈو یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے دریافت کیا کہ کس طرح ٹیکنالوجی سے خارج ہونی والی روشنی آنکھوں میں بیماری پیدا کر سکتی ہے، جس کا نام ’میکولر ڈیجنریشن‘ ہے، یہ ایک ایسی بیماری ہے، جس کے باعث آپ کی بینائی متاثر ہوسکتی ہے

ٹولیڈو یونیورسٹی کے شعبہ کیمسٹری اور بائیو کیمسٹری کے اسسٹنٹ پروفیسر اجیت کروناراتھنے کا کہنا تھا کہ یہ کوئی راز کی بات نہیں کہ موبائل فون کی اسکرین سے خارج ہونے ہونے والی روشنی آنکھ کی بینائی کو متاثر کرتی ہے

واضح رہے کہ ’میکولر ڈیجنریشن‘ کے سبب retina میں موجود فوٹو ریسیپٹر سیل (خلیات) متاثر ہوتے ہیں، یہ خلیات تصاویر کو واضح دیکھنے اور ریٹینل (retinal ) نامی مالیکیول کا استعمال کرتے ہوئے دماغ کو سگنل دینا ہے

دنیا میں بہت ساری الیکٹرومیگنٹیک انرجی موجود ہے، جو شعاعوں یا waves کی شکل میں ہے۔ یہ شعاعیں مختلف قسم کی ہوتی ہیں، جن میں ریڈیو ویو، مائکرو ویو، انفرا ریڈ ویو، الٹرا وائلٹ شعاعوں، ایکس ریز اور گیما ریز ہیں

جس روشنی کی جتنی زیادہ شعاعیں ہوں گی، وہ کم توانائی خارج کرتی ہے، جبکہ بلو لائٹ کی شعاعیں کم ہوتی ہیں، جس کی وجہ وہ زیادہ توانائی خارج کرتی ہے

درحقیقت بلو لائٹ، الٹرا وائلٹ شعاعوں سے کچھ حد تک کم طاقتور ہوتی ہیں، ان شعاعوں کو ہم اپنی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتے، ماہرین صحت کا ماننا ہے کہ الٹرا وائلٹ شعاعیں آنکھوں اور جلد کی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے

تاہم زیادہ توانائی والی بلو لائٹ کی شعاعیں بھی الٹرا وائلٹ شعاعوں جتنی طاقتور ہو سکتی ہیں

ہماری آنکھ قدرتی طور پر ہر قسم کی روشنی سے ہماری بینائی کو ایک حد تک محفوظ رکھتی ہے، کارنیا (cornea ) اور لینس ہماری آنکھ کے پچھلے حصے میں موجود ریٹینا کو نقصان دہ الٹر وائلٹ شعاعوں سے بچاتے ہیں

اس کے باوجود متعدد آنکھوں کی صحت کے ماہرین ڈجیٹل اسکرین سے نیلی روشنی کے خارج ہونے کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔ ماہرین کو تشویش ہے کہ لوگ اپنی آنکھوں کے انتہائی قریب سے موبائل فون استعمال کر رہے ہیں

انڈین جرنل آف آپتھلمولوجی میں شائع ہونے والے 2020ع کے مطالعے سے معلوم ہوا کہ لاک ڈاؤن کے دوران چونکہ لوگ گھر سے کام کر رہے تھے، تو 32.4 فیصد آبادی روزانہ نو سے گیارہ گھنٹے بلو لائٹ خارج کرنے والے آلات استعمال کرتی ہے، اس کے علاوہ 15.5 فیصد آبادی روزانہ بارہ سے چودہ گھنٹے ڈیوائسز استعمال کرتی ہے

تاہم ابھی تک واضح طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اسکرین سے خارج ہونے والے بلو لائٹ انسان کی آنکھوں کو کتنا زیادہ نقصان پہنچا سکتی ہے، تاہم یہ بات یقینی ہے کہ ہماری آنکھوں کے لیے انتہائی نقصاندہ ہے

کیونکہ جانوروں پر ہونے والی تحقیق کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ بلو لائٹ سے ان کی آنکھوں کو نقصان پہنچا ہے، البتہ آنکھوں کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ابھی تک اس بات کے بہت کم ثبوت ہیں کہ بلو لائٹ انسانوں کے آنکھ کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ یہ بات ذہن میں رہے کہ سوال صرف نقصان کی نوعیت کے بارے میں ہے

اگرچہ موجودہ تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ کمپیوٹر اسکرین اور ڈیوائسز سے نکلنے والی بلو لائٹ شاید ہماری آنکھوں کے لیے سنگین خطرہ نہیں ہے، لیکن غور کرنے سے معلوم ہوا کہ بلو لائٹ کے کچھ ممکنہ خطرات ہوسکتے ہیں، جن میں دھندلا دکھائی دینا، سر میں درد رہنا، آنکھوں کا خشک رہنا شامل ہے

بلو لائٹ سے محفوظ رہنے کے طریقوں کے حوالے سے بات کی جائے تو اس کے لیے ہمیں چند باتوں کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے، مثال کے طور پر

اپنی آنکھیں نم رکھیں: ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق آنکھوں کے قطروں کا استعمال کریں، جس سے آپ کے آنکھ خشک نہیں رہے گی، آنکھیں خشک رہنے سے آنکھوں میں خارش بھی ہوسکتی ہے جو بینائی کو ممکنہ طور پر متاثر کرسکتی ہے

اپنے موبائل میں بلو لائٹ کو ایڈجسٹ کریں: آنکھوں کے دباؤ اور نیند میں خلل کے خطرے کو کم کرنے کے لیے آپ اپنی اسکرین کو ’نائٹ شفٹ سیٹنگ‘ پر تبدیل کر دیں

2020 میں کی گئی ایک تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ ایسا کرنے سے تیس سے ساٹھ فیصد بلو لائٹ خارج ہونے سے بلاک ہو جاتی ہے۔

Tags:

best rule to save eyes from mobile and computer screenblue lightblue light filterblue light from smartphonesblue light glasseshow to protect eyes from mobile screenhow to protect the eyes from blue lighthow to protect your eyes from laptop screenhow to remove blue light from mobilehow to secure your eyes from mobile blue lightis computer and mobile harmful to eyessave your eyes from harmful blue light of laptop and mobile screen's
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

پاکستان میں گرمی کی شدید لہر کی پیش گوئی: اس کے اثرات اور ان سے بچاؤ کیسے ممکن ہے؟

Next

کرسٹیانو رونالڈو کے بین الااقوامی کیریئر کے پانچ اہم ترین لمحات کون سے ہیں؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme