Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

موبائل فون ایپ، جو خون میں لوتھڑے بننے سے خبردار کرتی ہے

By Akhtar Rasool
فروری 14, 2022 2 Min Read
0

واشنگٹن – خون میں لوتھڑے بننے کا عمل صحت کے حوالے سے کوئی اچھی علامت نہیں ہے، کیونکہ یہ براہِ راست بلڈ پریشر، فالج اور امراضِ قلب کی وجہ بنتا ہے

اس لیے اس کے بارے میں جاننا اس لیے بھی ضروری ہوتا ہے، تاکہ صحت کو لاحق خطرات سے محفوظ رہا جا سکے، لیکن یہ سب کچھ لیب ٹیسٹس سے ہی ممکن ہے، اس لہے یہ اس قدر آسان، بہرحال، نہیں ہے

لیکن اچھی بات یہ ہے کہ اب ایک کم خرچ ایپ اور سادہ آلے سے ایک قطرہ خون کے نمونے سے اس میں لوتھڑے بننے کے رحجان کا جائزہ لیا جاسکتا ہے

اس میں شرٹ کے بٹن سے بھی چھوٹے ایک پیالے میں پہلے ہی ایک کیمیکل اور تانبے کے خردبینی ذرات ملے ہوتے ہیں

اب اس میں خون کی معمولی مقدار شامل کرکے، اسے اسمارٹ فون سے نصب کرکے اسے لرزش دی جاتی ہے

یہ تو آپ جانتے ہی ہیں کہ ہر فون میں ایک چھوٹی موٹر وائبریشن پیدا کرتی ہے، یہ ایپ اسی کو استعمال کرتی ہے

جبکہ اس عمل میں اسمارٹ فون کیمرہ ایپ کی بدولت خون میں گاڑھے پن کی کیفیت نوٹ کرتا رہتا ہے

چند منٹوں بعد ایپ ازخود بتاتی ہے کہ خون میں لوتھڑے بننے کا کس قدر خطرہ ہے، کیونکہ تھرتھراہٹ (وائبریشن) سے جب خون گاڑھا ہوتا ہے تو اس میں تانبے کے ذرات کی حرکت کم سے کم ہوتی جاتی ہے۔ اگر خون میں لوتھڑے بننے کا خطرہ زیادہ ہو تو ذرات کی حرکت بالکل تھم جاتی ہے

یہ تحقیق واشنگٹن یونیورسٹی کے ایک نوجوان طالبعلم نے کی ہے۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس میں درستگی کا تناسب حیران کن طور پر روایتی اور مہنگے ٹیسٹ جیسا ہی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اسے گھر پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے

اس ایپ کو شیام گولکوٹا نے بنایا ہے اور اس کی قیمت تیس ڈالر رکھی گئی ہے

اسمارٹ فون کی وائبریشن سے کام کرنے والے اس ٹیسٹ میں سب سے اہم شے وہ الگورتھم ہے، جو خون کی تصاویر سے اس میں لوتھڑے بننے کے عمل کا جائزہ لیتا ہے

اگرچہ خون کے گاڑھے پن اور لوتھڑے بننے کے ٹیسٹ دنیا میں بھر میں ہوتے ہیں، لیکن اس کے شکار افراد کو بار بار ایسے ٹیسٹ کی ضرورت ہوتی ہے

یوں اسمارٹ فون ٹیسٹ کی بدولت گھر بیٹھے خون کے گاڑھے پن کا جائزہ لے کر ہارٹ اٹیک اور فالج سے بچا جاسکتا ہے.

Tags:

Mobile App
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

دس لاکھ پونڈ کا نوٹ (منتخب افسانہ)

Next

مشرقی یروشلم میں جھڑپیں، درجنوں افراد زخمی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme